حُذَيْفَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، قَالَ: لَمَّا كَانَتْ لَيْلَةٌ مَاتَ فِيهَا حُذَيْفَةُ دَخَلَ عَلَيْهِ أَبُو مَسْعُودٍ، فَقَالَ: تَنَحِّي , فَقَدْ طَالَ لَيْلُكِ، فَأَسْنَدَهُ إلَى صَدْرِهِ فَأَفَاقَ، فَقَالَ: أَيُّ سَاعَةٍ هَذِهِ؟ قَالُوا: السَّحَرُ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ : " اللَّهُمَّ إنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ صَبَاحٍ إلَى النَّارِ وَمَسَاءٍ بِهَا، ثُمَّ أَضْجَعْنَاهُ فَقَضَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ربعی بن حراش فرماتے ہیں کہ جس رات حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا اس رات حضرت ابو مسعود ان کے پاس آئے۔ آپ نے فرمایا ایک طرف ہٹ جاؤ، تحقیق تمہاری رات لمبی ہوگی پھر آپ نے انہیں اپنے سینے کے ساتھ لگایا تو آپ کو کچھ افاقہ ہوا آپ نے فرمایا: یہ کونسا وقت ہے؟ لوگوں نے عرض کیا سحری کا، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کہ صبح کے وقت یا شام کے وقت آگ پر آؤں، پھر ہم نے آپ کو پہلو پر لٹا دیا اور آپ نے اپنی جان جان آفرین کے سپرد کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11188]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11188، ترقيم محمد عوامة 10982)