☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المصدق يأخذ سنا فوق سن أو سنا دون سنن
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الزكاة← في المصدق يأخذ سنا فوق سن أو سنا دون سنن
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 10842 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا أَخَذَ الْمُصَدِّقُ سِنًّا فَوْقَ سِنٍّ رَدَّ عَلَيْهِمْ شَاتَيْنِ أَوْ عِشْرِينَ دِرْهَمًا، وَإِذَا أَخَذَ سِنًّا دُونَ سِنٍّ رَدُّوا عَلَيْهِ شَاتَيْنِ أَوْ عِشْرِينَ دِرْهَمًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر زکوٰۃ وصول کرنے والا مقررہ جانور سے بڑا کوئی جانور لے لے تو وہ دو بکریاں یا بیس درہم واپس کرے گا۔ اور اگر وہ مقررہ جانور سے کم عمر کا جانور وصول کرے تو زکوٰۃ دینے والے دو بکریاں یا بیس درہم مزید ادا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11049]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11049، ترقيم محمد عوامة 10842)
Hadith No.: 10843 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قال: أَخْبَرَنِي خَلَّادٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، أَنَّهُ قَالَ لَهُ: " فَإِنْ لَمْ تَجِدِ السِّنَّ الَّذِي دُونَهَا أَخَذْتُ السِّنَّ الَّذِي فَوْقَهَا، وَرَدَدْتُ إلَى صَاحِبِ الْمَاشِيَةِ شَاتَيْنِ أَوْ عِشْرِينَ دِرْهَمًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ اگر مقررہ جانور سے کم عمر کا جانور نہ ملے تو زیادہ عمر والا جانور وصول کرے اور جانوروں کے مالک کو دو بکریاں یا بیس درہم واپس کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11050]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11050، ترقيم محمد عوامة 10843)
Hadith No.: 10844 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيِّ، أَنَّ عُمَرَ كَتَبَ إلَى بَعْضِ عُمَّالِهِ:" أَنْ لَا يَأْخُذَ مِنْ رَجُلٍ لَمْ يَجِدُوا فِي إبِلِهِ السِّنَّ الَّتِي عَلَيْهَا إلَّا تِلْكَ السِّنَّ، خُذُوا سِنَّ إبِلِهِ أَوْ قِيمَةَ عَدْلٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عبد الرحمن انصاری فرماتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز نے اپنے گورنروں کو یہ خط لکھا کہ اگر کسی کے پاس زکوٰۃ کی ادائیگی میں جو جانور فرض ہے اس کے پاس صرف اس طرح کا ایک ہی جانور ہے تو اس کو وصول نہ کیا جائے بلکہ اس کی مثل یا اس کی قیمت وصول کرلی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11051]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11051، ترقيم محمد عوامة 10844)
Hadith No.: 10845 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، فِي رَجُلٍ وَجَبَتْ عَلَيْهِ فَرِيضَةٌ فِي إبِلِهِ لَمْ تَكُنْ عندَهُ قَالَ: فَقَالَ:" يَتَرَادَّانِ الْفَضْلَ فِيمَا بَيْنَهُمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں اس شخص کے بارے میں کہ جس کے مال پر زکوٰۃ جو واجب ہوئی ہے وہ اس کے پاس نہیں ہے تو دونوں آپس میں زیادتی کو لوٹا لیں گے۔ (یعنی جو زائد لے گا وہ اس کے بدلہ میں کچھ واپس لوٹائے گا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11052، ترقيم محمد عوامة 10845)
Hadith No.: 10846 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إنْ أَخَذَ سِنًّا دُونَ سِنٍّ رَدَّ شَاتَيْنِ أَوْ عَشَرَةَ دَرَاهِمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اگر زکوٰۃ وصول کرنے والا مقررہ جانور سے بڑا جانور لے تو دو بکریاں یا بیس درہم واپس کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11053]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11053، ترقيم محمد عوامة 10846)