☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(من قال لا تحل الصدقة على بني هاشم)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزكاة← (من قال لا تحل الصدقة على بني هاشم)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 13
حديث رقم: 10806 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، شُعْبَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ أُتِيَ بِتَمْرٍ مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ فَتَنَاوَلَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ تَمْرَةً فَلَاكَهَا فِي فِيهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كِخْ كِخْ إنَّا لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صدقات (زکوٰۃ) کی کھجوریں آئیں تو حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے اس میں سے ایک کھجور کھالی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو (پیار سے) ڈانٹا اور فرمایا ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11011، ترقيم محمد عوامة 10806)
حديث رقم: 10807 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، وَأَبُو أُسَامَةَ ، ثَابِتِ بْنِ عُمَارَةَ ، رَبِيعَةُ بْنُ شَيْبَانَ ، لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وَأَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ شَيْخٍ، يُقَالُ لَهُ رَبِيعَةُ بْنُ شَيْبَانَ ، قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: مَا تَذْكُرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا تَعْقِلُ عَنْهُ؟ قَالَ: أَخَذْتُ تَمْرَةً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ فَلُكْتُهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إنَّا لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ربیعہ بن شہبان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس بات پر آپ کو نصیحت (تنبیہ) فرمائی تھی اور کس بات سے آپ کو روکا تھا؟ حضرت حسن نے فرمایا میں نے صدقہ کی کھجوروں میں سے ایک کھجور لے کر منہ میں ڈال لی تھی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہمارے لئے صدقہ (کھانا) حلال نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11012، ترقيم محمد عوامة 10807)
حديث رقم: 10808 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، مَنْصُورٍ ، طَلْحَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ تَمْرَةً، فَقَالَ: " لَوْلَا أَنْ تَكُونَ مِنَ الصَّدَقَةِ لَأَكَلْتُهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس سے مروی ہے کہ حضور کرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک کھجور ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ صدقہ کی نہ ہوتی تو میں اس میں سے ضرور تناول کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11013، ترقيم محمد عوامة 10808)
حديث رقم: 10809 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِبَنِي هَاشِمٍ وَلَا لِمَوَالِيهِمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ بنو ہاشم اور غلاموں کیلئے صدقہ حلال نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11014، ترقيم محمد عوامة 10809)
حديث رقم: 10810 مصنف ابن أبي شيبة
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ ، ابْنِ أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي رَافِعٍ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ عَلَى الصَّدَقَةِ فَقَالَ لِأَبِي رَافِعٍ: تَصْحَبُنِي كَيْمَا تُصِيبَ مِنْهَا، فَقَالَ: لَا حَتَّى آتِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْطَلَقَ إلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ فَقَالَ لَهُ: " إنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لَنَا، وَمَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ ایک شخص کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو مخزوم کی طرف صدقات وصول کرنے کے لئے بھیجا۔ اس شخص نے حضرت ابو رافع سے کہا کہ آپ بھی میرے ساتھ چلو تا کہ آپ کو بھی اس میں سے کچھ حصہ مل جائے۔ آپ نے فرمایا نہیں۔ پھر آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے اور قوم کے موالی بھی انہی میں سے ہیں۔ (ان کا بھی وہی حکم ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11015، ترقيم محمد عوامة 10810)
حديث رقم: 10811 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، مُحَمَّدِ بْنِ شَرِيكٍ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شَرِيكٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَنَّ خَالِدَ بْنَ سَعِيدٍ، بَعَثَ إلَى عَائِشَةَ بِبَقَرَةٍ مِنَ الصَّدَقَةِ، فَرَدَّتْهَا، وَقَالَتْ: " إنَّا آلَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابو ملیکہ سے مروی ہے کہ حضرت خالد بن سعید نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں صدقہ (زکوٰۃ) کی گائے بھیجی تو آپ نے یہ کہتے ہوئے وہ واپس بھیج دی کہ ہم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آل ہیں ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11016، ترقيم محمد عوامة 10811)
حديث رقم: 10812 مصنف ابن أبي شيبة
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، إسْرَائِيلَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي قُرَّةَ الْكِنْدِيِّ ، سَلْمَانَ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي قُرَّةَ الْكِنْدِيِّ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: احْتَطَبْتُ حَطَبًا فَبِعْتُهُ، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟" فَقُلْتُ: صَدَقَةٌ، فَقَالَ لأَصْحَابِهِ:" كُلُوا وَلَمْ يَأْكُلْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ میں نے کچھ لکڑیاں جمع کیں اور ان کو فروخت کر کے (ان کا منافع) لے کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کیا صدقہ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا کھاؤ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود اس میں سے تناول نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11017]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11017، ترقيم محمد عوامة 10812)
حديث رقم: 10813 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، مِهْرَانُ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ: أَتَيْتُ أُمَّ كُلْثُومٍ ابْنَةَ عَلِيٍّ بِشَيْءٍ مِنَ الصَّدَقَةِ، فَرَدَّتْهَا وَقَالَتْ حَدَّثَنِي مَوْلًى لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ مِهْرَانُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " إنَّا آلَ مُحَمَّدٍ لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ، وَمَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن السائب فرماتے ہیں کہ میں حضرت ام کلثوم بنت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں صدقہ کی چیز لے کر حاضر ہوا، آپ نے اس کو واپس کردیا اور فرمایا کہ مجھ سے حضرت مہران نے بیان کیا ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے صدقہ حلال نہیں ہے اور قوم کے غلام بھی انہی میں سے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11018]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11018، ترقيم محمد عوامة 10813)
حديث رقم: 10814 مصنف ابن أبي شيبة
الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، زُهَيْرٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى ، أَبِيهِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ زُهَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ الصَّدَقَةِ قَالَ: فَجَاءَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ فَأَخَذَ تَمْرَةً، فَأَخَذَهَا مِنْهُ فَاسْتَخْرَجَهَا وَقَالَ: " إنَّا لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ اپنے والد سے روایت فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صدقہ کے گھر (جہاں پر صدقہ کا مال موجود تھا) میں تھا، حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور ایک کھجور اٹھا لی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ ان سے واپس لے لی اور فرمایا: ہمارے لئے صدقہ جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11019، ترقيم محمد عوامة 10814)
حديث رقم: 10815 مصنف ابن أبي شيبة
زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ حَيَّانَ، قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَحُصَيْنُ بْنُ عُقْبَةَ إلَى زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، فَقَالَ لَهُ يَزِيدُ وَحُصَيْنٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ: أَلَيْسَ نِسَاؤُهُ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنَّ أَهْلَ بَيْتِهِ مَنْ حُرِمَ الصَّدَقَةَ بَعْدَهُ"، فَقَالَ لَهُ حُصَيْنٌ: وَمَنْ هُمْ يَا زَيْدُ، قَالَ:" هُمْ آلُ عَبَّاسٍ وَآلُ عَلِيٍّ وَآلُ جَعْفَرٍ وَآلُ عَقِيلٍ"، فَقَالَ لَهُ حُصَيْنٌ:" عَلَى هَؤُلَاءِ تَحْرُمُ الصَّدَقَةُ؟، قَالَ: نَعَمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن حیان فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت حصین بن عقبہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم دونوں نے ان سے عرض کیا اہل بیت میں سے کون (لوگ) ہیں؟ کیا ان کی عورتیں بھی اہل بیت میں شامل ہیں۔ آپ نے فرمایا ان کی عورتیں بھی اہل بیت میں سے ہیں۔ لیکن اہل بیت وہ ہیں جن پر بعد میں صدقہ حرام کردیا گیا۔ حضرت حصین نے عرض کیا وہ کون ہیں؟ آپ نے فرمایا: آل عباس، آل علی، آل جعفر، آل عقیل ان میں سے ہیں۔ حضرت حصین نے پھر عرض کیا ان پر صدقہ حرام ہے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11020]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11020، ترقيم محمد عوامة 10815)
حديث رقم: 10816 مصنف ابن أبي شيبة
كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ ، جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، ثَابِتُ بْنُ الْحَجَّاجِ
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَجُلَيْنِ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَتَيَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلَانِهِ مِنَ الصَّدَقَةِ فَقَالَ:" لَا، وَلَكِنْ إذَا رَأَيْتُمَا عندِي شَيْئًا مِنَ الْخُمُسِ فَأْتِيَانِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ثابت بن الحجاج سے مروی ہے کہ بنو عبد المطلب کے دو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور آپ سے صدقہ کا سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو انکار فرما دیا اور فرمایا کہ جب تمہیں معلوم ہو کہ میرے پاس خمس کا مال آیا ہے تو تم میرے پاس آنا (میں تمہیں اس میں سے حصہ دوں گا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11021]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11021، ترقيم محمد عوامة 10816)
حديث رقم: 10817 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " كَانَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَحِلُّ لَهُمُ الصَّدَقَةُ، فَجُعِلَ لَهُمْ خُمُسُ الْخُمُسِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیلئے صدقہ حلال نہیں ہے۔ ان کیلئے خمس کا خمس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11022]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11022، ترقيم محمد عوامة 10817)
حديث رقم: 10818 مصنف ابن أبي شيبة
الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، مُعَرِّفُ بْنُ وَاصِلٍ ، حَفْصَةُ بِنْتُ طَلْقٍ ، رَشِيدُ بْنُ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَرِّفُ بْنُ وَاصِلٍ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ بِنْتُ طَلْقٍ ، قَالَتْ: حَدَّثَنِي جَدِّي رَشِيدُ بْنُ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إنَّا لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت رشید بن مالک سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11023]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11023، ترقيم محمد عوامة 10818)