غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ ، ابْنِ أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي رَافِعٍ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ عَلَى الصَّدَقَةِ فَقَالَ لِأَبِي رَافِعٍ: تَصْحَبُنِي كَيْمَا تُصِيبَ مِنْهَا، فَقَالَ: لَا حَتَّى آتِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْطَلَقَ إلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ فَقَالَ لَهُ: " إنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لَنَا، وَمَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ ایک شخص کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو مخزوم کی طرف صدقات وصول کرنے کے لئے بھیجا۔ اس شخص نے حضرت ابو رافع سے کہا کہ آپ بھی میرے ساتھ چلو تا کہ آپ کو بھی اس میں سے کچھ حصہ مل جائے۔ آپ نے فرمایا نہیں۔ پھر آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے اور قوم کے موالی بھی انہی میں سے ہیں۔ (ان کا بھی وہی حکم ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11015، ترقيم محمد عوامة 10810)