☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس مال پر زکوٰۃ ادا کر دی گئی وہ کنز شمار نہیں ہو گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← جس مال پر زکوٰۃ ادا کر دی گئی وہ کنز شمار نہیں ہو گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 10618 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ عُمَرَ ، سَأَلَ رَجُلًا عَنْ أَرْضٍ لَهُ بَاعَهَا فَقَالَ لَهُ:" احْرُزْ مَالَكَ وَاحْفِرْ لَهُ تَحْتَ فِرَاشِ امْرَأَتِكَ" , قَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ , أَلَيْسَ بِكَنْزٍ؟ فَقَالَ:" لَيْسَ بِكَنْزٍ مَا أُدِّيَ زَكَاتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے ایک شخص سے اس زمین کے بارے میں جس کو اس نے بیچ دیا تھا دریافت فرمایا، اور اس سے فرمایا: اپنے مال کو جمع کر اور اس کے لیے اپنی بیوی کی چار پائی کے نیچے جگہ کھود، اس شخص نے عرض کیا اے امیر المؤمنین کیا یہ خزانہ شمار ہوگا؟ آپ نے فرمایا جس کی زکوٰۃ ادا کردی گئی ہو وہ خزانہ شمار نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10816]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10816، ترقيم محمد عوامة 10618)
حدیث نمبر: 10619 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَرْمَلَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " مَا أُدِّيَ زَكَاتُهُ فَلَيْسَ بِكَنْزٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جس کی زکوٰۃ ادا کردی جائے وہ خزانہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10817]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10817، ترقيم محمد عوامة 10619)
حدیث نمبر: 10620 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " أَيُّ مَالٍ أُدِّيَ زَكَاتُهُ فَلَيْسَ بِكَنْزٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہر وہ مال جس پر زکوٰۃ ادا کردی جائے وہ خزانہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10818]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10818، ترقيم محمد عوامة 10620)
حدیث نمبر: 10621 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اسی کے مثل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10819]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10819، ترقيم محمد عوامة 10621)
حدیث نمبر: 10622 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " مَا أُدِّيَ زَكَاتُهُ فَلَيْسَ بِكَنْزٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہر وہ مال جس پر زکوٰۃ ادا کردی جائے وہ خزانہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10820]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10820، ترقيم محمد عوامة 10622)
حدیث نمبر: 10623 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَعَطَاءٍ , قَالَا: " لَيْسَ الْمَالُ بِكَنْزٍ إذَا أُدِّيَ زَكَاتُهُ وَإِنْ كَانَ تَحْتَ الْأَرْضِ، وَإِنْ كَانَ لَا يُؤَدَّى زَكَاتُهُ فَهُوَ كَنْزٌ وَإِنْ كَانَ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جس مال پر زکوٰۃ ادا کردی جائے وہ کنز نہیں ہے اگرچہ وہ مال زمین کے نیچے دفن ہو۔ اور جس مال پر زکوٰۃ ادا نہیں کی گئی وہ کنز ہے اگرچہ زمین کے اوپر ہی کیوں نہ موجود ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10821]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10821، ترقيم محمد عوامة 10623)
حدیث نمبر: 10624 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: وُجِدَ لِرَجُلٍ عَشَرَةُ آلَافٍ بَعْدَ مَوْتِهِ مَدْفُونَةً , قَالَ: فَقَالُوا: هَذَا كَنْزٌ مَا كَانَ يُؤَدِّي زَكَاتَهُ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ:" لَعَلَّهُ كَانَ يُؤَدِّي عنهَا مِنْ غَيْرِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک شخص کے مرنے کے بعد دس ہزار درہم اس کا خزانہ (مدفون) نکلا۔ لوگوں نے کہا یہ وہ خزانہ ہے جس پر زکوٰۃ نہیں ادا کی گئی۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ ہوسکتا ہے وہ اس کے علاوہ مال سے اس کی زکوٰۃ ادا کرتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10822، ترقيم محمد عوامة 10624)