عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ عُمَرَ ، سَأَلَ رَجُلًا عَنْ أَرْضٍ لَهُ بَاعَهَا فَقَالَ لَهُ:" احْرُزْ مَالَكَ وَاحْفِرْ لَهُ تَحْتَ فِرَاشِ امْرَأَتِكَ" , قَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ , أَلَيْسَ بِكَنْزٍ؟ فَقَالَ:" لَيْسَ بِكَنْزٍ مَا أُدِّيَ زَكَاتُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے ایک شخص سے اس زمین کے بارے میں جس کو اس نے بیچ دیا تھا دریافت فرمایا، اور اس سے فرمایا: اپنے مال کو جمع کر اور اس کے لیے اپنی بیوی کی چار پائی کے نیچے جگہ کھود، اس شخص نے عرض کیا اے امیر المؤمنین کیا یہ خزانہ شمار ہوگا؟ آپ نے فرمایا جس کی زکوٰۃ ادا کردی گئی ہو وہ خزانہ شمار نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10816]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10816، ترقيم محمد عوامة 10618)