☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات نے اجازت دی ہے کہ غلام صدقہ ادا کر سکتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← بعض حضرات نے اجازت دی ہے کہ غلام صدقہ ادا کر سکتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 10365 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يُكَافِئَ الْعَبْدُ أَصْحَابَهُ وَأَنْ يَتَصَدَّقَ مِنَ الْفَضْلِ كَذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ غلام اپنے اصحاب (آقا) کو بدلہ دے اور جو زائد بچے اس میں سے صدقہ ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10551]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10551، ترقيم محمد عوامة 10365)
حدیث نمبر: 10366 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يَتَصَدَّقُ الْعَبْدُ مِنْ قُوتِهِ بِالشَّيْءِ لَا يُضَرُّ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ غلام اپنے مال سے اتنا صدقہ (زکوٰۃ) ادا کرے گا جو کہ اس کو نقصان نہ پہنچائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10552، ترقيم محمد عوامة 10366)
حدیث نمبر: 10367 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّهُ سَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: أَنَا رَجُلٌ مَمْلُوكٌ وَمَعِي مَالٌ أَفَأَتَصَدَّقُ مِنْهُ؟ قَالَ:" نَعَمْ، بِثَلَاثِ دَرَاهِمَ أَوْ أَرْبَعَةِ دَرَاهِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں غلام ہوں لیکن میرے پاس مال موجود ہے کیا میں صدقہ کرسکتا ہوں؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ جی ہاں تین درہم یا چار درہم۔ (اس سے زیادہ نہیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10553، ترقيم محمد عوامة 10367)
حدیث نمبر: 10368 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ دَاوُدَ، سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ مَا يَتَصَدَّقُ بِهِ الْعَبْدُ مِنْ مَالِهِ؟ قَالَ:" الصَّاعُ وَشَبَهُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے دریافت فرمایا کہ غلام اپنے مال میں سے کتنا صدقہ کرے گا؟ آپ نے ارشاد فرمایا ایک صاع یا اس کے مشابہ (اس سے زائد نہیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10554، ترقيم محمد عوامة 10368)
حدیث نمبر: 10369 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يَتَصَدَّقُ الْعَبْدُ بِمَا دُونَ الدِّرْهَمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ غلام ایک درہم سے کم صدقہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10555، ترقيم محمد عوامة 10369)
حدیث نمبر: 10370 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَكَانَ مَمْلُوكًا لِبَنِي هَاشِمٍ، أَنَّهُ سَأَلَ عُمَرَ ، أَيَتَصَدَّقُ؟ قَالَ:" بِالدِّرْهَمِ وَالرَّغِيفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن نافع کے والد بنو ہاشم کے غلام تھے۔ انہوں نے حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا کہ کیا وہ صدقہ کرسکتے ہیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جی ہاں ایک درہم یا روٹی کا ٹکڑا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10556، ترقيم محمد عوامة 10370)
حدیث نمبر: 10371 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ , عَنْ سَالِمٍ، قَالَ:" يَتَقَرَّبُ بِمَا اسْتَطَاعَ مِنْ خَيْرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ غلام (اللہ کا) قرب حاصل کرے گا جتنے مال کی وہ استطاعت و طاقت رکھتا ہے (وہ صدقہ کر کے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10557، ترقيم محمد عوامة 10371)
حدیث نمبر: 10372 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، وَخَيْثَمَةَ، في العبد يتصدق؟ قَالَا:" لَا يَتَصَدَّقُ بِمَا فَوْقَ الدِّرْهَمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر اور حضرت خیثمہ سے سوال کیا گیا کہ کیا غلام بھی صدقہ کرسکتا ہے؟ دونوں حضرات نے فرمایا ایک درہم سے زائد صدقہ نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10558، ترقيم محمد عوامة 10372)
حدیث نمبر: 10373 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ:" يَتَصَدَّقُ بِالشَّيْءِ لَيْسَ بِذِي بَالٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ غلام صدقہ کرے گا اس چیز کا جو کہ زیادہ قیمتی نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10559، ترقيم محمد عوامة 10373)
حدیث نمبر: 10374 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عُمَيْرٍ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى أبِي اللَّحْمِ، قَالَ: كُنْتُ عَبْدًا مَمْلُوكًا وَكُنْتُ أَتَصَدَّقُ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ مَوْلَايَ يَنْهَانِي أَوْ سَأَلَهُ , فَقَالَ:" الْأَجْرُ بَيْنَكُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمیر جو کہ آبی اللحم کے غلام تھے فرماتے ہیں کہ میں غلام تھا اور میں صدقہ کیا کرتا تھا، میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت فرمایا کہ کیا میں صدقہ کرسکتا ہوں جبکہ میرا آقا مجھے روکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو تم صدقہ کرو گے اس کا اجر تم دونوں کیلئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10560، ترقيم محمد عوامة 10374)
حدیث نمبر: 10375 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " يَتَصَدَّقُ بِالدِّرْهَمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ غلام ایک درہم صدقہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10561]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10561، ترقيم محمد عوامة 10375)
حدیث نمبر: 10376 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، مَنْصُورٍ ، إبْرَاهِيمَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجِيبُ دَعْوَةَ الْمَمْلُوكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غلام کی دعوت قبول فرما لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10562]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10562، ترقيم محمد عوامة 10376)
حدیث نمبر: 10377 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، مُسْلِمٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجِيبُ دَعْوَةَ الْمَمْلُوكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غلام کی دعوت قبول فرما لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10563]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10563، ترقيم محمد عوامة 10377)