☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
زیورات پر زکوٰۃ کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← زیورات پر زکوٰۃ کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 10256 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَجَّاجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ امْرَأَتَيْنِ أَتَتَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي أَيْدِيهِمَا أَسْوِرَةٌ مِنَ الذَّهَبِ، فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَتُحِبَّانِ أَنْ يُسَوِّرَكُمَا رَبُّكُمَا بِأَسْوِرَةٍ مِنْ نَارٍ" قَالَتَا: لَا، قَالَ:" فَأَدِّيَا حَقَّ هَذَا الَّذِي فِي أَيْدِيكُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دو عورتیں آئیں ان کے ہاتھوں میں سونے کے کنگن تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا تم پسند کرتی ہو کہ اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) تمہیں آگ کے کنگن پہنائے؟ انہوں نے عرض کیا نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پھر جو تم نے اپنے ہاتھوں میں پہن رکھا ہے اسکا حق (زکوٰۃ) ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10441]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10441، ترقيم محمد عوامة 10256)
حدیث نمبر: 10257 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، وَوَكِيعٌ، عَنْ مُسَاوِرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ شُعَيْبٍ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ إلَى أَبِي مُوسَى:" أَنْ مُرْ مَنْ قِبَلَكَ مِنْ نِسَاءِ الْمُسْلِمِينَ أَنْ يُصَدِّقْنَ حُلِيَّهُنَّ وَلَا يَجْعَلْنَ الْهَدِيَّةَ وَالزِّيَادَةَ تَعَارُضًا بَيْنَهُنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعیب سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ اشعری کو خط لکھا کہ: اپنی قریبی عورتوں کو حکم دو کہ وہ اپنے زیورات کی زکوٰۃ ادا کیا کریں۔ اور ھدیہ اور منہ بند کو اپنے درمیان لین دین نہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10442]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10442، ترقيم محمد عوامة 10257)
حدیث نمبر: 10258 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" يُزَكِّي مَرَّةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ زکوٰۃ ادا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10443]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10443، ترقيم محمد عوامة 10258)
حدیث نمبر: 10259 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، أَنَّهُ" كَانَ يَرَى فِي الْحُلِيِّ زَكَاةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شداد زیورات پر زکوٰۃ کو فرض سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10444]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10444، ترقيم محمد عوامة 10259)
حدیث نمبر: 10260 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " فِي الْحُلِيِّ زَكَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ زیورات پر زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10445]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10445، ترقيم محمد عوامة 10260)
حدیث نمبر: 10261 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ سَالِمٍ عَنْ سَعِيدٍ قَالَ: فِي الْحُلِيِّ زَكَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ زیورات پر زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10446]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10446، ترقيم محمد عوامة 10261)
حدیث نمبر: 10262 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَالِمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " فِي حُلِيِّ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ زَكَاةٌ" قَالَ: وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ سونے اور چاندی کے زیورات پر زکوٰۃ ہے اور یہی سفیان کا بھی قول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10447]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10447، ترقيم محمد عوامة 10262)
حدیث نمبر: 10263 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ" كَانَ يَأْمُرُ نِسَاءَهُ أَنْ يُزَكِّينَ حُلِيَّهُنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ عورتوں کو حکم فرمایا کرتے تھے کہ زیورات پر زکوٰۃ ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10448، ترقيم محمد عوامة 10263)
حدیث نمبر: 10264 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " فِي الْحُلِيِّ زَكَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ زیورات پر زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10449]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10449، ترقيم محمد عوامة 10264)
حدیث نمبر: 10265 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " فِي الْحُلِيِّ زَكَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ زیورات پر زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10450]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10450، ترقيم محمد عوامة 10265)
حدیث نمبر: 10266 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ، قَالَ سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ هَلْ فِي الْحُلِيِّ زَكَاةٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ، إذَا كَانَ عِشْرِينَ مِثْقَالًا أَوْ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن ھرم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے زیورات پر زکوٰۃ کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا جی ہاں جب وہ بیس مثقال یا دو سو درھم کے بقدر ہوں تو پھر زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10451]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10451، ترقيم محمد عوامة 10266)
حدیث نمبر: 10267 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَالزُّهْرِيِّ، وَمَكْحُولٍ , قَالُوا: " فِي الْحُلِيِّ زَكَاةٌ" وَقَالُوا:" مَضَتِ السُّنَّةُ أَنَّ فِي حُلِيِّ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ زَكَاةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو خالد الاحمر سے مروی ہے کہ حضرت حجاج، حضرت عطاء، حضرت زہری اور حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ زیورات پر زکوٰۃ ہے، فرماتے ہیں کہ سنت میں یہ بات گذر چکی ہے کہ سونے چاندی کے زیورات پر زکوٰۃہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10452]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10452، ترقيم محمد عوامة 10267)
حدیث نمبر: 10268 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْفَرَّاءِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، قَالَ: " فِي الْحُلِيِّ زَكَاةٌ حَتَّى فِي الْخَاتَمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ زیورات پر زکوٰۃ ہے یہاں تک کہ انگوٹھی پر بھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10453، ترقيم محمد عوامة 10268)
حدیث نمبر: 10269 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: " كَانَ عندَنَا طَوْقٌ قَدْ زَكَّيْنَاهُ حَتَّى أُرَاهُ قَدْ أَتَى عَلَى ثَمَنِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن میمون فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس ایک ہار تھا اور ہم نے اسکی زکوٰۃ ادا کردی تھی یہاں تک کہ اسکو دیکھا کہ وہ اپنی قیمت پر آگئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10454]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10454، ترقيم محمد عوامة 10269)
حدیث نمبر: 10270 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ حُسَيْنٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا بَلَغَ الْحُلِيُّ مَا تَجِبُ فِيهِ الزَّكَاةُ فَفِيهِ الزَّكَاةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب زیورات اس مقدار کو پہنچ جائیں جس پر زکوٰۃ آتی ہے تو پھر ان (زیورات پر بھی) زکوٰۃ آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10455]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10455، ترقيم محمد عوامة 10270)