☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في العسل
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزكاة← في العسل
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 5
حديث رقم: 10145 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، أَبِي سَيَّارَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ أَبِي سَيَّارَةَ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ:" إنَّ لِي نَحْلًا قَالَ: أَدين الْعُشْرَ؟ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ احْمِهَا لِي، قَالَ: فَحَمَاهَا لِي
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سیارۃ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ میرے پاس شہد کی مکھیاں ہیں (شہید ہے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس پر عشر ادا کرو۔ میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول تو وہ آپ مجھ سے وصول فرما لیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وصول فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10324، ترقيم محمد عوامة 10145)
حديث رقم: 10146 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، أَنَّ أَمِيرَ الطَّائِفِ كَتَبَ إلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّ أَهْلَ الْعَسَلِ مَنَعُونَا مَا كَانُوا يُعْطُونَ مَنْ كَانَ قَبْلَنَا، قَالَ: فَكَتَبَ إلَيْهِ: " إِنْ أَعْطَوْكَ مَا كَانُوا يُعْطُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاحْمِ لَهُمْ، وَإِلَّا فَلَا تَحْمِهَا لَهُمْ"، قَالَ: وَزَعَمَ عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ أَنَّهُمْ كَانُوا يُعْطُونَ مِنْ كُلِّ عَشْرِ قِرَبٍ قِرْبَةً
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب کو امیر طائف نے خط لکھا کہ شہد والوں نے ہم سے روک لیا ہے جو وہ ہم سے پہلے والوں کو دیا کرتے تھے، حضرت عمر نے ان کو لکھا کہ اگر تو وہ اتنا ہی ادا کریں جتنا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ادا کرتے تھے تو ان سے وصول کرلو وگرنہ نہ وصول کرو، راوی فرماتے ہیں کہ حضرت عمروبن شعیب کا گمان یہ تھا کہ وہ ہر دس مشکیزوں پہ ایک مشکیزہ دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10325]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10325، ترقيم محمد عوامة 10146)
حديث رقم: 10147 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " فِي الْعَسَلِ عُشْرٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ شہد میں عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10326، ترقيم محمد عوامة 10147)
حديث رقم: 10148 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُنِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ: أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى قَوْمِهِ فَقَالَ لَهُمْ: " فِي الْعَسَلِ زَكَاةٌ فَإِنَّهُ لَا خَيْرَ فِي مَالٍ لَا يُزَكَّى" قَالَ: قَالُوا: إِلَى كَمْ تَرَى؟ قُلْتُ:" الْعُشْرُ" فَأَخَذَ مِنْهُمُ الْعُشْرَ، فَقَدِمَ بِهِ عَلَى عُمَرَ وَأَخْبَرَهُ بِمَا فِيهِ قَالَ: فَأَخَذَهُ عُمَرُ وَجَعَلَهُ فِي صَدَقَاتِ الْمُسْلِمِينَ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابو ذباب اپنی قوم کے پاس تشریف لائے اور ان سے فرمایا: شہد میں زکوٰۃ ہے اور اس مال میں کوئی خیر نہیں جس کی زکوٰۃ نہ ادا کی گئی ہو۔ راوی کہتے ہیں کہ قوم والوں نے عرض کیا کہ کتنا ہے؟ آپ نے فرمایا عشر۔ پھر آپ نے ان سے عشر وصول فرمایا اور وہ لے کر حضرت عمر کی خدمت میں پہنچے اور ان کو اس کے بارے میں بتایا، حضرت عمر نے وہ وصول شدہ عشر ان سے لے کر مسلمانوں کے زکوٰۃ (میں جمع شدہ میں) رکھ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10327، ترقيم محمد عوامة 10148)
حديث رقم: 10149 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " فِي الْعَسَلِ الْعُشْرُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت امام زہری ارشاد فرماتے ہیں کہ شہد میں عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10328، ترقيم محمد عوامة 10149)