حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُنِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ: أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى قَوْمِهِ فَقَالَ لَهُمْ: " فِي الْعَسَلِ زَكَاةٌ فَإِنَّهُ لَا خَيْرَ فِي مَالٍ لَا يُزَكَّى" قَالَ: قَالُوا: إِلَى كَمْ تَرَى؟ قُلْتُ:" الْعُشْرُ" فَأَخَذَ مِنْهُمُ الْعُشْرَ، فَقَدِمَ بِهِ عَلَى عُمَرَ وَأَخْبَرَهُ بِمَا فِيهِ قَالَ: فَأَخَذَهُ عُمَرُ وَجَعَلَهُ فِي صَدَقَاتِ الْمُسْلِمِينَ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابو ذباب اپنی قوم کے پاس تشریف لائے اور ان سے فرمایا: شہد میں زکوٰۃ ہے اور اس مال میں کوئی خیر نہیں جس کی زکوٰۃ نہ ادا کی گئی ہو۔ راوی کہتے ہیں کہ قوم والوں نے عرض کیا کہ کتنا ہے؟ آپ نے فرمایا عشر۔ پھر آپ نے ان سے عشر وصول فرمایا اور وہ لے کر حضرت عمر کی خدمت میں پہنچے اور ان کو اس کے بارے میں بتایا، حضرت عمر نے وہ وصول شدہ عشر ان سے لے کر مسلمانوں کے زکوٰۃ (میں جمع شدہ میں) رکھ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10327، ترقيم محمد عوامة 10148)