☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کچھ لوگ گواہی دیں کہ انہوں نے گذشتہ کل چاند دیکھا تھا تو کیا کیا جائے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← اگر کچھ لوگ گواہی دیں کہ انہوں نے گذشتہ کل چاند دیکھا تھا تو کیا کیا جائے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 9554 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، أَبِي بِشْرٍ ، أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عُمُومَتِي
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي عُمُومَتِي مِنَ الْأَنْصَارِ، قَالُوا: " أُغْمِيَ عَلَيْنَا هِلَالُ شَوَّالٍ فَأَصْبَحْنَا صُوَّامًا فَجَاءَ رَكْبٌ آخِرَ النَّهَارِ فَشَهِدُوا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ رَأَوُا الْهِلَالَ بِالْأَمْسِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ أَنْ يُفْطِرُوا وَيَخْرُجُوا إلَى عِيدِهِمْ مِنَ الْغَدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمیر بن انس کہتے ہیں کہ مجھ سے میرے ایک انصاری چچا نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ شوال کا چاند رات کو ہمیں نظر نہ آیا اور ہم نے اگلے دن روزہ رکھ لیا۔ دن کے آخری حصے میں کچھ گھڑ سوار آئے اور انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے گواہی دی کہ ہم نے گذشتہ کل چاند دیکھ لیا تھا۔ آپ نے لوگوں کو روزہ توڑنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ آئندہ کل لوگ عید کی نماز کے لئے عید گاہ آئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9713]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9713، ترقيم محمد عوامة 9554)
حدیث نمبر: 9555 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " رُئِيَ هِلَالُ رَمَضَانَ وَالْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ عَلَى الْكُوفَةِ فَلَمْ يَخْرُجْ حَتَّى كَانَ مِنَ الْغَدِ فَخَرَجَ فَخَطَبَ النَّاسَ عَلَى بَعِيرٍ، ثُمَّ انْصَرَفَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو یعفور کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ کوفہ میں تھے۔ وہاں رمضان کا چاند نظر آیا۔ وہ اس دن عید کے لئے تشریف نہیں لائے۔ اگلے دن آئے اور لوگوں کو اونٹ پر خطبہ دیا اور واپس تشریف لے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9714]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9714، ترقيم محمد عوامة 9555)
حدیث نمبر: 9556 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: شُهِدَ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُمْ رَأَوُا الْهِلَالَ , فقَالَ:" اخْرُجُوا إلَى عِيدِكُمْ مِنَ الْغَدِ وَقَدْ مَضَى مِنَ النَّهَارِ مَا شَاءَ اللَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس گواہی دی گئی کہ لوگوں نے عیدکا چاند دیکھ لیا ہے۔ اس وقت دن کا کافی حصہ گذر چکا تھا اس لئے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ کل عید کی نماز پڑھی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9715]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9715، ترقيم محمد عوامة 9556)