☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من رخص في القبلة (للصائم)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← من رخص في القبلة (للصائم)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 20
Hadith No.: 9482 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الْأَحْوَصِ ، زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ فِي شَهْرِ الصَّوْمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان میں بوسہ لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9641، ترقيم محمد عوامة 9482)
Hadith No.: 9483 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَرِيكٌ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ بَعْضَ نِسَائِهِ وَهُوَ صَائِمٌ فَضَحِكَتْ فَظَنَنَّا أَنَّهَا هِيَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ کی حالت میں اپنی زوجہ کا بوسہ لیا کرتے تھے۔ یہ فرما کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا مسکرائیں جس سے ہمیں اندازہ ہوا کہ وہ زوجہ آپ ہی ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9642، ترقيم محمد عوامة 9483)
Hadith No.: 9484 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، إبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، وَعَلْقَمَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، وَعَلْقَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ وَيُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ وَلَكِنَّهُ كَانَ أَمْلَكَكُمْ لِإِرْبِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ کی حالت میں بوسہ لیتے اور اپنی بیوی کے ساتھ معانقہ وغیرہ بھی کرتے تھے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی کیفیات پر تم سے زیادہ قابو رکھنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9643، ترقيم محمد عوامة 9484)
Hadith No.: 9485 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ قَابُوسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ روزہ دار کے لئے بوسہ لینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9644، ترقيم محمد عوامة 9485)
Hadith No.: 9486 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ، عَنْ زَيْدٍ أَبِي عَتَّابٍ، قَالَ: سُئِلَ سَعِيدٌ عَنِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ، فقَالَ:" إنِّي لآخُذُ بِهِ مِنْهَا وَأَنَا صَائِمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید ابی عتاب فرماتے ہیں کہ حضرت سعد سے روزہ دار کے لئے بوسہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں روزہ کی حالت میں ایسا کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9645، ترقيم محمد عوامة 9486)
Hadith No.: 9487 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ، فقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهَا مَا لَمْ يَعْدُ ذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے روزے کی حالت میں بوسہ لینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا اگر اس سے آگے نہ بڑھے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9646، ترقيم محمد عوامة 9487)
Hadith No.: 9488 Musannaf Ibn Abi Shaibah
جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ ، أَبِي الضُّحَى ، شُتَيْرِ بْنِ شَكَلٍ ، حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ شُتَيْرِ بْنِ شَكَلٍ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
ام المؤمنین حضرت حفصہ بنت عمر فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ کی حالت میں بوسہ لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9647، ترقيم محمد عوامة 9488)
Hadith No.: 9489 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَرُّوخَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَرُّوخَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُنِي وَأَنَا صَائِمَةٌ وَهُوَ صَائِمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
ام المؤمنین حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا بوسہ لیا کرتے تھے حالانکہ میرا بھی روزہ ہوتا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھی روزہ ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9648، ترقيم محمد عوامة 9489)
Hadith No.: 9490 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سُئِلَ عَنِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ , فقَالَ:" لَا بَأْسَ إنِّي أُحِبُّ أَنْ أَرْوِي شَفَتَيْهَا وَأَنَا صَائِمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روزہ دار کے لئے بوسہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ روزے کی حالت میں ہونٹوں کو ہونٹوں میں رکھوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9649، ترقيم محمد عوامة 9490)
Hadith No.: 9491 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، هِشَامٍ الدُّسْتَوَائِيِّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ ، زَيْنَبَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ هِشَامٍ الدُّسْتَوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
ام المؤمنین حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے کی حالت میں میرا بوسہ لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9650، ترقيم محمد عوامة 9491)
Hadith No.: 9492 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ، فقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روزے کی حالت میں بوسے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9651، ترقيم محمد عوامة 9492)
Hadith No.: 9493 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ مُوَرِّقٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ " الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ فَرَخَّصَ فِيهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روزے کی حالت میں بوسے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کی رخصت دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9652، ترقيم محمد عوامة 9493)
Hadith No.: 9494 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ عِكْرِمَةَ، وَالشَّعْبِيَّ عَنِ الْقُبْلَةِ وَالْمُبَاشَرَةِ لِلصَّائِمِ , فَرَخَّصَا فِيهِمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ اور حضرت شعبی سے روزے کی حالت میں بوسے اور معانقہ وغیرہ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اس کی رخصت دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9653، ترقيم محمد عوامة 9494)
Hadith No.: 9495 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ , عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ، فقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهَا وَأَنَّهَا لَبَرِيدُ سُوءٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے روزہ دار سے بوسہ لینے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ یہ ایک براڈا کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9654]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9654، ترقيم محمد عوامة 9495)
Hadith No.: 9496 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُمَيْعٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا سَلَمَةَ عَنِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ , فقَالَ:" إنِّي لَأُقَبِّلُ الْكَلْبِيَّةَ وَأَنَا صَائِمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن جمیع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوسلمہ سے روزہ دار کے بوسہ لینے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں روزے کی حالت میں کلبیہ (ام حسن بنت سعد بن اصبغ) کا بوسہ لیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9655، ترقيم محمد عوامة 9496)
Hadith No.: 9497 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، زَكَرِيَّا ، الْعَبَّاسِ بْنِ ذُرَيْحٍ ، عَامِرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ زَكَرِيَّا ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ ذُرَيْحٍ ، عَنْ عَامِرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَمْتَنِعُ مِنْ وَجْهِي وَأَنَا صَائِمَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے چہرے سے گریز نہ فرمایا کرتے تھے حالانکہ میرا روزہ ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9656]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9656، ترقيم محمد عوامة 9497)
Hadith No.: 9498 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَبَابَةُ ، لَيْثٍ ، بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ: هَشَشْتُ إلَى الْمَرْأَةِ فَقَبَّلْتهَا وَأَنَا صَائِمٌ، قَالَ:" فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرَأَيْتَ لَوْ تَمَضْمَضْتَ وَأَنْتَ صَائِمٌ، قَالَ: قُلْتُ: لَا بَأْسَ، قَالَ: فَفِيمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابربن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! مجھے اپنی بیوی کو دیکھ کر رہا نہیں گیا اور میں نے روزے کی حالت میں اس کا بوسہ لے لیا، اب کیا کروں؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم روزے کی حالت میں کلی کرسکتے ہو؟ حضرت عمر نے فرمایا جی ہاں، اس میں کوئی حرج نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پھر بیوی کا بوسہ لینے میں کیا حرج ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9657]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9657، ترقيم محمد عوامة 9498)
Hadith No.: 9499 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مردانبه عَنْ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ لَهُ: " لَوْ دَنَوْتَ لَوْ قَبَّلْتَ وَكَانَ تَزَوَّجَ فِي رَمَضَانَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو کثیر فرماتے ہیں کہ ان کی رمضان میں شادی ہوئی۔ ام المؤمنین حضرت ام سلمہ نے ان سے فرمایا کہ اگر تم اپنی بیوی سے ملاعبت کرنا چاہو یا اس کا بوسہ لینا چاہو تو ایسا کرسکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9658، ترقيم محمد عوامة 9499)
Hadith No.: 9500 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ:" أَنَّ عَاتِكَةَ بِنْتَ زَيْدٍ امْرَأَةَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَبَّلَتْهُ وَهُوَ صَائِمٌ فَلَمْ يَنْهَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عبید اللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت عاتکہ بنت زید جو کہ حضرت عمر بن خطاب کی بیوی تھیں، انہوں نے روزے کی حالت میں حضرت عمر کا بوسہ لیا، حضرت عمر نے انہیں منع نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9659، ترقيم محمد عوامة 9500)
Hadith No.: 9501 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ حَيَّانَ، عَنْ مَسْرُوقٍ فِي الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ، فقَالَ:" مَا أُبَالِي قَبَّلْتُهَا أَوْ قَبَّلْتُ يَدِي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق سے روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ میرے نزدیک اس کا بوسہ لینا یا ہاتھ کا بوسہ لینا ایک جیسا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9660، ترقيم محمد عوامة 9501)