☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یومِ عاشوراء کے روزے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← یومِ عاشوراء کے روزے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 29
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 9443 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، حُصَيْنٍ ، الشَّعْبِيِّ ، مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ ، قَالَ:" قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ: أَمِنْكُمْ أَحَدٌ طَعِمَ الْيَوْمَ؟ فَقُلْنَا: مِنَّا مَنْ طَعِمَ وَمِنَّا مَنْ لَمْ يَطْعَمْ، قَالَ: فقَالَ أَتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِكُمْ مَنْ كَانَ طَعِمَ وَمَنْ لَمْ يَطْعَمْ، وَأَرْسِلُوا إلَى أَهْلِ الْعَرُوضِ فَلْيُتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمْ، يَعْنِي أَهْلَ الْعَرُوضِ مِنْ حَوْلِ الْمَدِينَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن صیفی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں عاشوراء کے دن فرمایا کہ کیا تم میں سے کوئی ایسا ہے جس نے آج کچھ نہ کھایا ہو؟ ہم نے عرض کیا کہ ہم میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے کچھ کھایا ہے اور کچھ ایسے ہیں جنہوں نے کچھ نہیں کھایا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے باقی دن کو پورا کرو، جنہوں نے کھایا ہے وہ بھی اور جنہوں نے نہیں کھایا وہ بھی۔ یہ پیغام مدینہ کے کناروں میں رہنے والوں کو بھی بھجوا دو کہ باقی دن کو پورا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9602]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9602، ترقيم محمد عوامة 9443)
حدیث نمبر: 9444 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، أَبِي الْعُمَيْسِ ، قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: يَوْمُ عَاشُورَاءَ يَوْمٌ تُعَظِّمُهُ الْيَهُودُ تَتَّخِذُهُ عِيدًا، فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صُومُوهُ أَنْتُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ یہود یوم عاشوراء کا احترام کیا کرتے تھے، انہوں نے اسے عید کا دن قرار دیا تھا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس دن روزہ رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9603]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9603، ترقيم محمد عوامة 9444)
حدیث نمبر: 9445 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ الْأَسَدِيُّ ، شَرِيكٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَوْمِ عَاشُورَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زاہر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عاشوراء کے دن روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9604]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9604، ترقيم محمد عوامة 9445)
حدیث نمبر: 9446 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، الْهَجَرِيِّ ، أَبِي عِيَاضٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الْهَجَرِيِّ ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صُومُوا يَوْمَ عَاشُورَاءَ يَوْمٌ كَانَتْ تَصُومُهُ الْأَنْبِيَاءُ فَصُومُوهُ أَنْتُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یوم عاشورا کو انبیاء کرام روزہ رکھا کرتے تھے، اس لئے تم بھی روزہ رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9605]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9605، ترقيم محمد عوامة 9446)
حدیث نمبر: 9447 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَهْلَ الْجَاهِلِيَّةِ كَانُوا يَصُومُونَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ، وَأَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَامَهُ وَالْمُسْلِمُونَ قَبْلَ أَنْ يُفْتَرَضَ رَمَضَانُ فَلَمَّا افْتُرِضَ رَمَضَانُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَاشُورَاءُ يَوْمٌ مِنْ أَيَّامِ اللَّهِ فَمَنْ شَاءَ صَامَهُ وَمَنْ شَاءَ تَرَكَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اہل جاہلیت عاشوراء کے دن روزہ رکھا کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مسلمانوں نے رمضان کے روزے فرض ہونے سے پہلے یوم عاشوراء کا روزہ رکھا۔ جب رمضان کے روزے فرض ہوگئے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عاشوراء کا دن اللہ کے دنوں میں سے ایک دن ہے، جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9606]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9606، ترقيم محمد عوامة 9447)
حدیث نمبر: 9448 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ عَاشُورَاءُ يَوْمًا تَصُومُهُ قُرَيْشٌ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ صَامَهُ وَأَمَرَ بِصِيَامِهِ فَلَمَّا فُرِضَ رَمَضَانُ كَانَ هُوَ الْفَرِيضَةَ وَتُرِكَ عَاشُورَاءُ فَمَنْ شَاءَ صَامَهُ وَمَنْ شَاءَ تَرَكَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ قریش زمانہ جاہلیت میں عاشوراء کے دن روزہ رکھا کرتے تھے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ نے عاشوراء کا روزہ رکھا اور مسلمانوں کو بھی اس دن روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ جب رمضان کے روزے فرض ہوگئے تو آپ نے فرمایا کہ رمضان کے روزے فرض ہیں اور عاشوراء کے روزے کی فرضیت ختم ہوگئی ہے۔ اگر کوئی چاہے تو روزہ رکھے اور اگر چاہے تو نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9607]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9607، ترقيم محمد عوامة 9448)
حدیث نمبر: 9449 مصنف ابن ابی شیبہ
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، شَيْبَانُ ، أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ ، جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا بِصِيَامِ عَاشُورَاءَ وَيَحُثُّنَا عَلَيْهِ أَوْ يَتَعَاهَدُنَا عِنْدَهُ فَلَمَّا فُرِضَ رَمَضَانُ لَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا عَنْهُ وَلَمْ يَتَعَاهَدْنَا عِنْدَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں عاشوراء کے روزے کا حکم دیتے، اس کی ترغیب دیتے اور اس کا اہتمام کرایا کرتے تھے۔ جب رمضان کے روزے فرض ہوگئے تو آپ نے نہ اس کا حکم دیا، نہ اس سے منع کیا اور نہ اس کا اہتمام کرایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9608]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9608، ترقيم محمد عوامة 9449)
حدیث نمبر: 9450 مصنف ابن ابی شیبہ
شَبَابَةُ ، شُعْبَةُ ، أَبِي بِشْرٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَالْيَهُودُ يَصُومُونَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فَسَأَلَهُمْ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالُوا: هُوَ الْيَوْمُ الَّذِي ظَهَرَ فِيهِ مُوسَى عَلَى فِرْعَوْنَ، فقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَأَنْتُمْ أَوْلَى بِمُوسَى مِنْهُمْ فَصُومُوهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو یہود یوم عاشوراء کا روزہ رکھا کرتے تھے۔ مسلمانوں نے یہودیوں سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ اس دن موسیٰ کو فرعون کے مقابلے میں فتح حاصل ہوئی تھی۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ موسیٰ کی یاد منانے کے زیادہ حقدار تم ہو اس لئے اس دن روزہ رکھا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9609]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9609، ترقيم محمد عوامة 9450)
حدیث نمبر: 9451 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، عُمَارَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: دَخَلَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يَتَغَدَّى، قَالَ:" يَا أَبَا مُحَمَّدٍ ادْنُ إلَى غَدَائِي، فقَالَ: أَوَ لَيْسَ الْيَوْمُ يَوْمَ عَاشُورَاءَ، فقَالَ: وَهَلْ تَدْرِي مَا يَوْمُ عَاشُورَاءَ، فقَالَ: وَمَا هُوَ، قَالَ:" إنَّمَا هُوَ يَوْمٌ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُهُ قَبْلَ أَنْ يُنَزَّلَ عَلَيْهِ شَهْرُ رَمَضَانَ فَلَمَّا نزل شَهْرُ رَمَضَانَ تَرَكَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت اشعث بن قیس حضرت عبداللہ کے پاس حاضر ہوئے۔ حضرت عبداللہ کھانا کھا رہے تھے، آپ نے اشعث بن قیس کو بھی کھانے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ کیا آج عاشوراء کا دن نہیں؟ حضرت عبداللہ نے پوچھا کہ کیا تم جانتے ہو عاشوراء کا دن کیا ہے؟ انہوں نے پوچھا کہ کیا ہے؟ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ یہ وہ دن ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کی فرضیت سے پہلے روزہ رکھا کرتے تھے، جب رمضان کے روزے فرض ہوگئے تو آپ نے اس دن روزہ رکھنا چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9610]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9610، ترقيم محمد عوامة 9451)
حدیث نمبر: 9452 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: " مَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ آمَرَ بِصِيَامِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ مِنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَأَبِي مُوسَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب یا حضرت ابو موسیٰ میں سے کسی کو عاشوراء کے روزے کا حکم دیتے ہوئے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9611]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9611، ترقيم محمد عوامة 9452)
حدیث نمبر: 9453 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، وَعَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: " مَا رَأَيْتُ أَحَدًا آمَرَ بِصَوْمِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ مِنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَأَبِي مُوسَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب یا حضرت ابو موسیٰ میں سے کسی کو عاشوراء کے روزے کا حکم دیتے ہوئے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9612]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9612، ترقيم محمد عوامة 9453)
حدیث نمبر: 9454 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ :" أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ بِصَوْمِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ عاشوراء کے دن روزہ رکھنے کا حکم دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9613]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9613، ترقيم محمد عوامة 9454)
حدیث نمبر: 9455 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ ," أَنَّ عُمَرَ أَرْسَلَ إلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ مَسَاءَ لَيْلَةِ عَاشُورَاءَ أَنْ تَسَحَّرْ وَأَصْبِحْ صَائِمًا فَأَصْبَحَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ صَائِمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے عبدا لرحمن بن حارث کو عاشوراء کی رات کو پیغام بھیج کر کہا کہ سحری کھاؤ۔ پھر اگلے دن حضرت عمر نے بھی روزہ رکھا اور حضرت عبدالرحمن نے بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9614]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9614، ترقيم محمد عوامة 9455)
حدیث نمبر: 9456 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنِ الْقَاسِمِ:" أَنَّهُ كَانَ يَصُومُ عَاشُورَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم عاشوراء کے دن روزہ رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9615]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9615، ترقيم محمد عوامة 9456)
حدیث نمبر: 9457 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، أَبِي عَمَّارٍ ، قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ:" أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصِيَامِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن سعد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں عاشوراء کے دن روزہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9616]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9616، ترقيم محمد عوامة 9457)
حدیث نمبر: 9458 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْقَاسِمِ: " فَلَمَّا نزل رَمَضَانُ لَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا وَنَحْنُ نَفْعَلُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ جب رمضان کے روزے فرض ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ ہمیں عاشوراء کے روزے کا حکم دیا، نہ اس سے منع کیا، ہم یہ روزہ رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9617]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9617، ترقيم محمد عوامة 9458)
حدیث نمبر: 9459 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، مُحَمَّدٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ، فقَالَ: ائْتِ قَوْمَكَ فَمُرْهُمْ أَنْ يَصُومُوا هَذَا الْيَوْمَ، فقَالَ: مَا أَرَانِي آتِيهِمْ حَتَّى يَصْطَبِحُوا، فقَالَ:" مَنِ اصْطَبَحَ مِنْهُمْ أَنْ يَصُومَهُ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ وَمَنْ لَمْ يَصْطَبِحْ مِنْهُمْ أَنْ يَصُومَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عاشوراء کے دن قبیلہ اسلم کے ایک آدمی سے فرمایا کہ اپنی قوم کے پاس جاؤ اور ان کو حکم دو کہ آج کے دن روزہ رکھیں۔ اس آدمی نے کہا کہ میرا خیال یہ ہے کہ جب میں ان کے پاس پہنچوں گا تو وہ ناشتہ کرچکے ہوں گے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو ناشتہ کرچکا ہو اسے کہو کہ باقی دن کچھ نہ کھائے اور جس نے ناشتہ نہ کیا ہوا سے کہو کہ روزہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9618]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9618، ترقيم محمد عوامة 9459)
حدیث نمبر: 9460 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُمْ بِصَوْمِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو عاشوراء کے روزے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9619]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9619، ترقيم محمد عوامة 9460)
حدیث نمبر: 9461 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ كَانَ يُعْجِبُهُ صَوْمُ يَوْمِ عَاشُورَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن کو یوم عاشوراء کا روزہ پسند تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9620]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9620، ترقيم محمد عوامة 9461)
حدیث نمبر: 9462 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زُبَيْدٍ، عَنْ عُمَارَةَ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَكَنٍ الأَسَدِيِّ , أَنَّ الْأَشْعَثَ دَخَلَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ وَهُوَ يَطْعَمُ، قَالَ: ادْنُ فَكُلْ , فقَالَ: إنِّي صَائِمٌ , فقَالَ: إنَّمَا كَانَ هَذَا قَبْلَ أَنْ يُنَزَّلَ رَمَضَانُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن سکن فرماتے ہیں کہ حضرت اشعث عاشوراء کے دن حضر ت عبد اللہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرت عبد اللہ کھانا کھار ہے تھے۔ آپ نے حضرت اشعث کو کھانے کی دعو ت دی، انہوں نے کہا میرا روزہ ہے۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ یہ روزہ تو رمضان کے روزے فرض ہونے سے پہلے ہوا کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9621]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9621، ترقيم محمد عوامة 9462)