☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مسافر کتنی مسافت کے بعد رمضان کا روزہ چھوڑ سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← مسافر کتنی مسافت کے بعد رمضان کا روزہ چھوڑ سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 9106 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، ثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْوَرْدِ بْنِ ثُمَامَةَ، عَنِ اللَّجْلَاجِ، قَالَ:" كُنَّا نُسَافِرُ مَعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ثَلَاثَةَ أَمْيَالٍ فَيَتَجَوَّزُ فِي الصَّلَاةِ وَيُفْطِرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لجلاج فرماتے ہیں کہ جب ہم حضرت عمر کے ساتھ سفر کرتے تو وہ تین میل کی مسافت کے بعد نماز کو مختصر کرتے اور روزہ چھوڑ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9261، ترقيم محمد عوامة 9106)
حدیث نمبر: 9107 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ: " أُقْصِرُ الصَّلَاةَ وَأُفْطِرُ إلَى رِئْمٍ، قَالَ: نَعَمْ، وَهُوَ بَرِيدٌ مِنَ الْمَدِينَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن حرملہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ کیا میں مقام ریم میں نماز میں قصر کروں اور روزہ چھوڑوں؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔ یہ جگہ مدینہ سے دو برید کے فاصلے پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9262، ترقيم محمد عوامة 9107)
حدیث نمبر: 9108 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ: " الصِّيَامُ فِي السَّفَرِ مثل الصَّلَاةِ تَقْصُرُ إذَا أَفْطَرْتَ وَتَصُومُ إذَا وَفَّيْتَ الصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سفر میں روزہ نماز کی طرح ہے۔ جب تم نماز میں قصر کرو گے تو روزہ بھی چھوڑ سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9263، ترقيم محمد عوامة 9108)
حدیث نمبر: 9109 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ فِي كَمْ تُقْصَرُ الصَّلَاةُ، قَالَ:" فِي السَّفَرِ الْمُمْعِنِ، قَالَ: قُلْتُ وَمَا الْإِمْعَانُ في نَفْسِكَ، قَالَ: يَوْمَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے سوال کیا کہ کتنے سفر پر نماز میں قصر کیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ تھکا دینے والے سفر پر۔ میں نے کہا کہ تھکا دینے والا سفر کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا دو دن کا سفر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9264، ترقيم محمد عوامة 9109)
حدیث نمبر: 9110 مصنف ابن ابی شیبہ
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ حُذَيْفَةَ بِالْمَدَائِنِ، قَالَ: " فَاسْتَأْذَنْتُهُ فِي الرُّجُوعِ إلَى أَهْلِي، فقَالَ لَا آذَنُ لَكَ إلَّا عَلَى أَنْ تَعْزِمَ أَنْ لَا تُفْطِرَ حَتَّى تَدْخُلَ، قَالَ: وَذَلِكَ فِي رَمَضَانَ، قُلْتُ: وَأَنَا أَعْزِمُ عَلَى نَفْسِي أَنْ لَا أُفْطِرَ، وَلَا أَقْصُرَ حَتَّى آتِيَ أَهْلِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدائن میں تھا میں نے ان سے اپنے گھر واپس جانے کی اجازت مانگی تو انہوں نے فرمایا کہ میں تمہیں اس شرط پرا جازت دیتا ہوں کہ تم گھر پہنچے تک رمضان کا روزہ نہیں چھوڑو گے۔ میں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ گھر پہنچنے تک نہ رمضان کا روزہ چھوڑوں گا اور نہ نماز میں قصر کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9265، ترقيم محمد عوامة 9110)
حدیث نمبر: 9111 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مَرْثَدٍ , أَنَّ أَبَا مَيْسَرَةَ سَافَرَ فِي رَمَضَانَ فَأَفْطَرَ عِنْدَ بَابِ الْجِسْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مرثد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو میسرہ نے رمضان میں سفر کیا اور پل کے دروازے کے پاس روزہ افطار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9266، ترقيم محمد عوامة 9111)