حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ فِي كَمْ تُقْصَرُ الصَّلَاةُ، قَالَ:" فِي السَّفَرِ الْمُمْعِنِ، قَالَ: قُلْتُ وَمَا الْإِمْعَانُ في نَفْسِكَ، قَالَ: يَوْمَيْنِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے سوال کیا کہ کتنے سفر پر نماز میں قصر کیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ تھکا دینے والے سفر پر۔ میں نے کہا کہ تھکا دینے والا سفر کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا دو دن کا سفر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9264، ترقيم محمد عوامة 9109)