☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الرجل يدركه رمضان فيصوم (ثم يسافر)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← ما قالوا في الرجل يدركه رمضان فيصوم (ثم يسافر)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 14
Hadith No.: 9092 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ عُبَيْدَةَ، قَالَ: سَأَلْتُهُ، عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى: فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ سورة البقرة آية 185، قَالَ:" مَنْ شَهِدَ أَوَّلَهُ فَلْيَصُمْ آخِرَهُ. أَلَا يَرَى إلَى قَوْلِهِ تَعَالَى: فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ سورة البقرة آية 185"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے قرآن مجید کی اس آیت { فَمَنْ شَہِدَ مِنْکُمُ الشَّہْرَ فَلْیَصُمْہُ } کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جس نے اس مہینے کے شروع میں روزے رکھے وہ اس کے آخر میں بھی روزے رکھے۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں { فَمَنْ شَہِدَ مِنْکُمُ الشَّہْرَ فَلْیَصُمْہُ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9246]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9246، ترقيم محمد عوامة 9092)
Hadith No.: 9093 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ: " إذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ فَلَا يَخْرُجُ فَإِنْ أَبَى إلَّا أَنْ يَخْرُجَ فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ جب رمضان کا مہینہ داخل ہوجائے تو آدمی سفر پر نہ نکلے، اگر نکلنا ضروری ہی ہو تو روزے پورے رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9247]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9247، ترقيم محمد عوامة 9093)
Hadith No.: 9094 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَلِيٍّ رَحِمَهُ اللَّهُ، قَالَ: " إذَا أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ وَهُوَ مُقِيمٌ، ثُمَّ سَافَرَ فَلْيَصُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص رمضان شروع ہونے کے بعد سفر اختیار کرے تو اسے روزے رکھنے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9248]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9248، ترقيم محمد عوامة 9094)
Hadith No.: 9095 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ يُحَدِّثُ، عَنْ عُبَيْدَةَ:" أَنَّهُ قَالَ فِي الرَّجُلِ يَصُومُ مِنْ رَمَضَانَ أَيَّامًا، ثُمَّ يَخْرُجُ، قَالَ: يَصُومُ،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص رمضان کے کچھ روزے حالت حضر میں رکھتا رہا پھر اسے سفر پیش آگیا تو وہ روزے رکھے گا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو روزے رکھے اور اگر چاہے تو نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9249]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9249، ترقيم محمد عوامة 9095)
Hadith No.: 9096 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ خَرَجَ فِي رَمَضَانَ فَأَفْطَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما رمضان میں ایک سفر پر نکلے اور انہوں نے روزے رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9251]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9251، ترقيم محمد عوامة 9096)
Hadith No.: 9097 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالسَّفَرِ فِي رَمَضَانَ وَيُفْطِرُ إنْ شَاءَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رمضان میں سفر کا آغاز کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اور وہ چاہے تو روزہ چھوڑ بھی سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9252]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9252، ترقيم محمد عوامة 9097)
Hadith No.: 9098 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَامَ عَامَ الْفَتْحِ حَتَّى بَلَغَ الْكَدِيدَ، ثُمَّ أَفْطَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ والے سال روزے رکھے اور مقام کدید پہنچنے کے بعد آپ نے روزے نہیں رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9253]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9253، ترقيم محمد عوامة 9098)
Hadith No.: 9099 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ:" سَأَلْتُ عُبَيْدَةَ أُسَافِرُ فِي رَمَضَانَ؟، فقَالَ: لَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے سوال کیا کہ کیا میں رمضان میں روزے رکھوں؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9254]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9254، ترقيم محمد عوامة 9099)
Hadith No.: 9100 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ قَوْمٍ سَافَرُوا فِي رَمَضَانَ، قَالَ:" يَصُومُونَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین سے سوال کیا گیا کہ اگر کچھ لوگ رمضان میں سفر شروع کریں تو کیا وہ روزے رکھیں گے؟ انہوں نے فرمایا ہاں، وہ روزے رکھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9255، ترقيم محمد عوامة 9100)
Hadith No.: 9101 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ سورة البقرة آية 184، قَالَ:" نَسَخَتْهَا: فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ سورة البقرة آية 185"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { وَعَلَی الَّذِینَ یُطِیقُونَہُ فِدْیَۃٌ طَعَامُ مِسْکِینٍ } کو دوسری آیت { فَمَنْ شَہِدَ مِنْکُمَ الشَّہْرَ فَلْیَصُمْہُ } نے منسوخ کردیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9256]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9256، ترقيم محمد عوامة 9101)
Hadith No.: 9102 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: إنَّهَا قَدْ " نسخت هَذِهِ الْآيَةُ: فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ سورة البقرة آية 185 الْآيَةَ الَّتِي بَعْدَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ آیت { فَمَنْ شَہِدَ مِنْکُمُ الشَّہْرَ فَلْیَصُمْہُ } نے اپنے بعد والی آیت کو منسوخ کردیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9257]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9257، ترقيم محمد عوامة 9102)
Hadith No.: 9103 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أُمِّ ذَرَّةَ، قَالَتْ: أَتَيْتُ عَائِشَةَ ، فقَالَتْ: " مِنْ أَيْنَ جِئْتِ؟ فَقُلْتُ مِنْ عِنْدِ أَخِي، فقَالَتْ: مَا شَأْنُهُ؟ قُلْتُ: وَدَّعْتُهُ يُرِيدُ أَنْ يَرْتَحِلَ، قَالَتْ: فَأَقْرِئِيهِ مِنِّي السَّلَامَ وَمُرِي بِهِ فَلْيَقُمْ , فَلَوْ أَدْرَكَنِي وَأَنَا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ لَأَقَمْتُ". يَعْنِي: رَمَضَانَ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام ذرہ فرماتی ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس حاضر ہوئی انہوں نے کہا کہ تم کہاں سے آرہی ہو؟ میں نے کہا میں اپنے بھائی کے پاس سے آرہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا کیا حال ہے؟ میں نے کہا میں اسے رخصت کرکے آئی ہوں وہ سفر پر جانا چاہتا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ اسے میری طرف سے سلام کہنا اور اس کو حکم دینا کہ ابھی مقیم رہے جب تک رمضان ہے۔ اگر وہ مجھے کہیں مل گیا تو میں اسے روکوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9258]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9258، ترقيم محمد عوامة 9103)
Hadith No.: 9104 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: " خَرَجَ أَبُو مَيْسَرَةَ فِي رَمَضَانَ مُسَافِرًا فَمَرَّ بِالْفُرَاتِ وَهُوَ صَائِمٌ، فَأَخَذَ مِنْهُ حُسْوَةً فَشَرِبَهُ، وَأَفْطَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو میسرہ رمضان میں سفر کی غرض سے نکلے۔ وہ روزے کی حالت میں دریائے فرات کے پاس سے گذرے اور افطاری کے لئے اس میں سے ایک چلو پانی لے کر پانی پیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9259]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9259، ترقيم محمد عوامة 9104)
Hadith No.: 9105 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ , قَالَا: " يُفْطِرُ إنْ شَاءَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص رمضان میں سفر شروع کرے تو اگر وہ چاہے تو روزہ نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9260، ترقيم محمد عوامة 9105)