☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک دورانِ سفر رمضان کا روزہ رکھنا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← جن حضرات کے نزدیک دورانِ سفر رمضان کا روزہ رکھنا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 9052 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، كَعْبِ بْنِ عَاصِمٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عَاصِمٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ الصِّيَامُ فِي السَّفَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب بن عاصم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9205]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9205، ترقيم محمد عوامة 9052)
حدیث نمبر: 9053 مصنف ابن ابی شیبہ
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْحَسَنِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَرَأَى رَجُلًا قَدِ اجْتَمَعَ النَّاسُ عَلَيْهِ وَقَدْ ظُلِّلَ عَلَيْهِ، فقَالَ: مَا لَهُ، قَالُوا: رَجُلٌ صَائِمٌ، فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ أَنْ تَصُومُوا فِي السَّفَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے، اس سفر میں ایک آدمی کو دیکھا جس پر لوگ جمع تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو کیا ہوا ہے؟ لوگوں کے نے بتایا کہ یہ روزہ دار ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9206]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9206، ترقيم محمد عوامة 9053)
حدیث نمبر: 9054 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمٍ ، مُوَرِّقٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ مُوَرِّقٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَمِنَّا الصَّائِمُ وَمِنَّا الْمُفْطِرُ فَقَامَ الْمُفْطِرُونَ فَضَرَبُوا الْأَبْنِيَةَ وَسَقَوُا الرِّكَابَ، فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ذَهَبَ الْمُفْطِرُونَ الْيَوْمَ بِالْأَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، کچھ لوگوں کا روزہ تھا اور کچھ لوگوں کا روزہ نہ تھا۔ جن لوگوں کا روزہ نہیں تھا انہوں نے خیمے لگائے اور مشکیزے بھرے۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ آج روزہ نہ رکھنے والے اجر کے اعتبار سے آگے بڑھ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9207]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9207، ترقيم محمد عوامة 9054)
حدیث نمبر: 9055 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " الصَّائِمُ فِي السَّفَرِ كَالْمُفْطِرِ فِي الْحَضَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوسلمہ بن عبدا لرحمن اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سفر میں روزہ رکھنے والا حضر میں روزہ نہ رکھنے والے کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9208]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9208، ترقيم محمد عوامة 9055)
حدیث نمبر: 9056 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ، فقَالَ:" عُسْرٌ وَيُسْرٌ خُذْ بِيُسْرِ اللَّهِ عَلَيْكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جمرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سفر میں روزہ کے بارے میں سوال کیا کہ ایک مشکل چیز ہوتی ہے اور ایک آسان۔ اگر اللہ تمہیں کسی معاملے میں آسانی دیں تو اسے قبول کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9209، ترقيم محمد عوامة 9056)
حدیث نمبر: 9057 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنْ عَامِرٍ , أَنَّهُ كَانَ لَا يَصُومُ فِي السَّفَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زکریا فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سفر میں روزہ نہیں رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9210]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9210، ترقيم محمد عوامة 9057)
حدیث نمبر: 9058 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَوْفٍ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ الْحَسَنَ , كَانَ يَقُولُ: " الْإِفْطَارُ فِي السَّفَرِ وَالْحَضَرُ رُخْصَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سفر میں روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9211]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9211، ترقيم محمد عوامة 9058)
حدیث نمبر: 9059 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " الْإِفْطَارُ فِي السَّفَرِ عَزِيمَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سفر میں روزہ نہ رکھنا عزیمت کی بات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9212]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9212، ترقيم محمد عوامة 9059)
حدیث نمبر: 9060 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: ثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " الْإِفْطَارُ فِي السَّفَرِ صَدَقَةٌ تَصَدَّقَ اللَّهُ بِهَا عَلَى عِبَادِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سفر میں روزہ نہ رکھنا ایک صدقہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9213، ترقيم محمد عوامة 9060)
حدیث نمبر: 9061 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَامَ عَامَ الْفَتْحِ حَتَّى بَلَغَ الْكَدِيدَ، ثُمَّ أَفْطَرَ وَإِنَّمَا يُؤْخَذُ بِالْآخَرِ مِنْ فِعْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ والے سال روزہ رکھا اور جب آپ مقام کدید پر پہنچے تو آپ نے روزہ کھول دیا۔ قاعدہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخر عمل کو لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9214]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9214، ترقيم محمد عوامة 9061)
حدیث نمبر: 9062 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا جَعْدٍ عَنِ الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ، فقَالَ:" لَا تَصُومَنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمیس کہتے ہیں کہ میں نے ابو جعد سے سفر میں روزے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہرگز روزہ نہ رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9215]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9215، ترقيم محمد عوامة 9062)
حدیث نمبر: 9063 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ذَكْوَانَ:" أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَقَامَ بِالشَّامِ رَمَضَانَيْنِ فَأَفْطَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ذکوان فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے دو رمضان شام میں قیام فرمایا لیکن روزے نہیں رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9216، ترقيم محمد عوامة 9063)
حدیث نمبر: 9064 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَيَّانَ، قَالَ: قَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ: " مَنْ صَحِبَنِي فِي سَفَرٍ فَلَا يَصُومَنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جو سفر میں میرے ساتھ رہے وہ ہرگز روزہ نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9217، ترقيم محمد عوامة 9064)
حدیث نمبر: 9065 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُضَرِّسِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" قُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ: إنِّي أُقِيمُ بِالرَّيِّ، قَالَ:" صَلِّ رَكْعَتَيْنِ قُلْتُ فَالصَّوْمُ، قَالَ:" لَا تَصُمْ , أَفْطِرْ وَإِنْ أَقَمْتَ عَشْرَ سِنِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مضرس بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے کہا میں ریّ میں رہتا ہوں، انہوں نے فرمایا کہ دو رکعتیں پڑھو۔ میں نے کہا روزے کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ روزہ بھی نہ رکھو خواہ تم دس سال تک قیام کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9218، ترقيم محمد عوامة 9065)
حدیث نمبر: 9066 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو دَاوُدَ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ ، سُفْيَانَ ، الْأَوْزَاعِيِّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَأُتِيَ بِطَعَامٍ، فقَالَ لَهُمَا: ادْنُوَا فَكُلَا، فقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إنَّا صَائِمَانِ، فقَالَ:" ارْحَلُوا بِصَاحِبِكُمْ، اعْمَلُوا بِصَاحِبِكُمْ، ادْنُوَا، فَكُلَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر بھی آپ کے ساتھ تھے۔ آپ کے پاس کھانا لایا گیا تو آپ نے ان دونوں حضرات سے فرمایا کہ آؤ اور کھالو۔ ان دونوں حضرات نے کہا کہ ہمارا روزہ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے دونوں ساتھیوں کے لئے کجاوہ تیار کرو، اپنے دونوں ساتھیوں کے لئے کام کرو، دونوں قریب ہوجاؤ اور کھانا کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9219، ترقيم محمد عوامة 9066)