☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ جب کسی جگہ آئیں تو قرآن کی تلاوت کریں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ جب کسی جگہ آئیں تو قرآن کی تلاوت کریں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 8862 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يُحِبُّونَ إِذَا دَخَلُوا مَكَّةَ أَنْ لَا يَخْرُجُوا حَتَّى يَخْتِمُوا بِهَا الْقُرْآنَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب مکہ آئیں تو قرآن مکمل کئے بغیر وہاں سے نہ جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9010، ترقيم محمد عوامة 8862)
حدیث نمبر: 8863 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " قَرَأَ عَلْقَمَةُ الْقُرْآنَ فِي لَيْلَةٍ بِمَكَّةَ، طَافَ بِالْبَيْتِ سُبُوعًا، ثُمَّ أَتَى الْمَقَامَ، فَصَلَّى عِنْدَهُ فَقَرَأَ بِالْمِئِينَ، ثُمَّ طَافَ سُبُوعًا، ثُمَّ أَتَى الْمَقَامَ، فَصَلَّى عِنْدَهُ، فَقَرَأَ بِالْمَثَانِي، ثُمَّ طَافَ سُبُوعًا، ثُمَّ أَتَى الْمَقَامَ، فَصَلَّى عِنْدَهُ، فَقَرَأَ بَقِيَّةَ الْقُرْآنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے مکہ میں ایک رات میں قرآن مجید اس طرح ختم فرمایا کہ بیت اللہ کے سات چکر لگائے۔ پھر مقام ابراہیم کے پاس آئے اور وہاں مئین کی تلاوت کی۔ پھر طواف کے سات چکر لگائے۔ پھر مقام ابراہیم کے پاس آئے اور اس کے پاس نماز پڑھی پھر مثانی کی تلاوت کی، پھر بیت اللہ کے سات چکر لگائے۔ پھر مقام ابراہیم کے پاس آکر نماز پڑھی اور اس کے پاس باقی قرآن مجید کی تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9011، ترقيم محمد عوامة 8863)
حدیث نمبر: 8864 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" كَانَ يُعْجِبُهُمْ إِذَا قَدِمُوا لِلْحَجِّ أَوِ الْعُمْرَةِ أَنْ لَا يَخْرُجُوا حَتَّى يَقْرَءُوا مَا مَعَهُمْ مِنَ الْقُرْآنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب حج یا عمرہ کے لئے آئیں تو جتنا قرآن انہیں یاد ہے اس کی تلاوت کئے بغیر وہاں سے نہ جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9012، ترقيم محمد عوامة 8864)
حدیث نمبر: 8865 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ:" كَانَ يُحَبُّ أَوْ يُسْتَحَبُّ إِذَا قَدِمَ شَيْئًا مِنْ هَذِهِ الْمَسَاجِدِ أَنْ لَا يَخْرُجَ حَتَّى يَقْرَأَ الْقُرْآنَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، أَوْ مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ، أَوْ مَسْجِدِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ اس بات کو مستحب قرار دیا جاتا تھا کہ جب ان مسجدوں میں آئیں تو قرآن مجید کی مکمل تلاوت کئے بغیر یہاں سے نہ جائیں: مسجد حرام، مسجدِ مدینہ اور مسجدِ بیت المقدس [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9013، ترقيم محمد عوامة 8865)