☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز میں ازار ڈھیلا کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← نماز میں ازار ڈھیلا کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 8811 مصنف ابن ابی شیبہ
حدثنا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يَسْتَرْخِي إِزَارُهُ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ:" لَا يَحِلُّهُ، وَلَا يُفَرِّجُهُ، وَلَكِنَّهُ يُدْرِجُهُ، وَيَرْفَعُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے نماز میں ازار کو ڈھیلا کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ نہ اسے کھولے گا نہ کشادہ کرے گا بلکہ اسے لپیٹے گا اور اسے اوپر کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8958]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8958، ترقيم محمد عوامة 8811)
حدیث نمبر: 8812 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَتَّزِرَ، وَعَلَيْكَ إِزَارٌ وَرِدَاءٌ، وَأَنْتَ فِي الصَّلَاةِ، فَأَرْخِي رِدَاءَكَ، وَاتَّزِرْ ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب نماز میں تم پر ازار اور چادر ہو اور تم ازار باندھنا چاہو تو اپنی چاد ر کو ڈھیلا کرکے ازار باندھ لو۔ ابراہیم بن میسرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاوس سے اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ زیادہ بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8959]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8959، ترقيم محمد عوامة 8812)
حدیث نمبر: 8813 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ رَبِيعِ بْنِ صَبِيحٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يُحْدِثَ الرَّجُلُ فِي الصَّلَاةِ شَيْئًا حَتَّى زَرَّ الْقَمِيصِ، قَالَ: وَكَانَ إِبْرَاهِيمُ لَا يَرَى بَأْسًا إِذَا اسْتَرْخَى إِزَارُهُ فِي الصَّلَاةِ أَنْ يَرْفَعَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے نماز میں کسی بھی عمل کے کرنے یہاں تک کہ قمیص کے بٹن لگانے کو بھی مکروہ قرار دیا ہے۔ حضرت ابراہیم اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ نماز میں ازار کو ڈھیلا کرنے کے لئے اسے اوپر کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8961]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8961، ترقيم محمد عوامة 8813)
حدیث نمبر: 8814 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ شَدَّادٍ أَبُو طَالُوتَ الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ غَزْوَانَ بْنِ جَرِيرٍ الضَّبِّيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كَانَ عَلِيٌّ إِذَا قَامَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ يَمِينَهُ عَلَى رُصْغِهِ، فَلَا يَزَالُ كَذَلِكَ حَتَّى يَرْكَعَ مثل مَا رَكَعَ إِلَّا أَنْ يُصْلِحَ ثَوْبَهُ، أَوْ يَحُكَّ جَسَدَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر ضبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب نماز میں کھڑے ہوتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو اپنی کلائی پر رکھتے اور رکوع کرنے تک اسی حالت میں رہتے۔ البتہ کپڑا درست کرنے یاخارش کرنے کے لیے ہاتھ اٹھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8962، ترقيم محمد عوامة 8814)
حدیث نمبر: 8815 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَتَوَشَّحَ أَوْ يَرْتَدِيَ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8963، ترقيم محمد عوامة 8815)