☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی آدمی تشہد پڑھنا بھول جائے تو وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← اگر کوئی آدمی تشہد پڑھنا بھول جائے تو وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 8800 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يَنْسَى التَّشَهُّدَ حَتَّى يَخْرُجَ مِنْ صَلَاتِهِ، فَقَالَ:" إِنْ كَانَ خَرَجَ مِنْهَا ؛ فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُهُ، وَإِنْ كَانَ لَمْ يَخْرُجْ مِنْهَا ؛ تَشَهَّدَ"، قَالَ: كَانَ الْخُرُوجُ عِنْدَهُ أَنْ يَتَكَلَّمَ، أَوْ يَدْخُلَ فِي صَلَاةٍ أُخْرَى، أَوْ يُوَلِّي ظَهْرَهُ الْقِبْلَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص تشہد پڑھنا بھول گیا اور نماز سے خارج ہوگیا تو اس کی نماز ہوگئی اور اگر نماز سے خارج نہیں ہوا تو تشہد پڑھے۔ حضرت حسن کے نزدیک نماز سے خارج ہونا یہ ہے کہ آدمی بات کرلے، یا کسی دوسری نماز کو شروع کردے یا اپنے رخ کو قبلے سے پھیر لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8947]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8947، ترقيم محمد عوامة 8800)
حدیث نمبر: 8801 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الرَّجُلِ نَسِيَ التَّشَهُّدَ فِي صَلَاتِهِ؟ فَقَالَ:" لَا شَيْءَ عَلَيْهِ، صَلَاتُهُ جَائِزَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص نماز میں تشہد پڑھنا بھول جائے تو اس پر کچھ لازم نہیں، اس کی نماز جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8948]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8948، ترقيم محمد عوامة 8801)
حدیث نمبر: 8802 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا عَنِ الرَّجُلِ يَنْسَى التَّشَهُّدَ؟ فَقَالَا:" أَكُلُّ النَّاسِ يُحْسِنُ أَنْ يَتَشَهَّدَ؟ جَازَتْ صَلَاتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو تشہد پڑھنابھول جائے۔ انہوں نے فرمایا کہ کیا سب لوگ اچھی طرح تشہد پڑھ سکتے ہیں؟ اس کی نماز جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8949]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8949، ترقيم محمد عوامة 8802)
حدیث نمبر: 8803 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ شُبَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ:" أَنَّ ابْنَ عُمَرَ لَمْ يَجْلِسْ فِي الرَّكْعَتَيْنِ ؛ فَتَشَهَّدَ فِي آخِرِ صَلَاتِهِ مَرَّتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما دو رکعتوں کے بعد نہ بیٹھے تو انہوں نے اپنی نماز کے آخر میں دو مرتبہ تشہد پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8950]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8950، ترقيم محمد عوامة 8803)
حدیث نمبر: 8804 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَ: ثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيّ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ غَالِبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: " إِذَا جَلَسَ قَدْرَ التَّشَهُّدِ، ثُمَّ أَحْدَثَ، فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُهُ ؛ لِأَنَّهُ لَيْسَ كُلُّ أَحَدٍ يُحْسِنُ أَنْ يَتَشَهَّدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص تشہد کی مقدار بیٹھا پھر اس کا وضو ٹوٹ گیا تو اس کی نماز ہوگئی کیونکہ ہر شخص تو اچھی طرح تشہد نہیں پڑھ سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8951]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8951، ترقيم محمد عوامة 8804)
حدیث نمبر: 8805 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ أَوْ غَيْرُهُ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُسْلِمٍ أَبِي النَّضْرِ عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " لَا صَلَاةَ إِلَّا بِتَشَهُّدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ تشہد کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8952، ترقيم محمد عوامة 8805)
حدیث نمبر: 8806 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا..... حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا..... حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ نَافِعٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ , يَقُولُ: " لَيْسَ مِنْ صَلَاةٍ إِلَّا وَفِيهَا قِرَاءَةٌ وَجُلُوسٌ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، وَتَشَهُّدٌ وَتَسْلِيمٌ، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ ذَلِكَ ؛ سَجَدْتَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَمَا تُسَلِّمُ وَأَنْتَ جَالِسٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہر نماز میں قراءت، دو رکعتوں کے بعد بیٹھنا، تشہد اور سلام پھیرنا ہے، اگر تم نے ایسا نہ کیا توسلام پھیرنے کے بعد بیٹھ کردو سجدے کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8953]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8953، ترقيم محمد عوامة 8806)
حدیث نمبر: 8807 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُسْلِمٍ أَبِي النَّضْرِ، قَالَ: سَمِعْتُ حَمَلَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , يَقُولُ: قَالَ عُمَرُ : " لَا صَلَاةَ إِلَّا بِتَشَهُّدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ تشہد کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8954، ترقيم محمد عوامة 8807)