☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في سجدة الشكر
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← في سجدة الشكر
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 15
Hadith No.: 8498 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَرِيكٌ ، جَابِرٍ ، أَبِي جَعْفَرٍ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا قَصِيرًا يُقَالَ لَهُ: زُنَيْمٌ، فَسَجَدَ، وَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَجْعَلْنِي مثل هَذَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک پستہ قد آدمی کو دیکھا جسے ”زنیم“ (ناقص الخلقت) کہا جاتا تھا۔ آپ نے اسے دیکھ کر سجدہ کیا اور فرمایا کہ تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے اس جیسا نہیں بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8636، ترقيم محمد عوامة 8498)
Hadith No.: 8499 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبَا بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ الثَّقَفِيِّ، مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ رَجُلٍ لَمْ يُسَمِّهِ:" أَنَّ أَبَا بَكْرٍ لَمَّا فَتَحَ الْيَمَامَةَ ؛ سَجَدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر نے جب یمامہ کو فتح کیا تو سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8637، ترقيم محمد عوامة 8499)
Hadith No.: 8500 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٌ ، أَبِي عَوْنٍ الثَّقَفِيِّ ، يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ رَجُلٌ بِهِ زَمَانَهُ، فَسَجَدَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ."
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن جزار فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گذرے اسے ایک پرانا مرض تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور حضرت ابوبکر وعمر نے اسے دیکھ کر سجدۂ شکر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8638، ترقيم محمد عوامة 8500)
Hadith No.: 8501 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّ عُمَرَ أَتَاهُ فَتْحٌ مِنْ قِبَلِ الْيَمَامَةِ، فَسَجَدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس یمامہ کی فتح کا پیغام آیاتو انہوں نے سجدۂ شکر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8639، ترقيم محمد عوامة 8501)
Hadith No.: 8502 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ شَيْخٍ لَهُمْ يُكَنَّى أَبَا مُوسَى، قَالَ:" شَهِدْتُ عَلِيًّا لَمَّا أُتِيَ بِالْمُخْدَجِ ؛ سَجَدَ"
Translation: اردو ترجمہ
ایک بزرگ حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک نامکمل جسمانی ساخت والا شخص آیا تو آپ نے سجدۂ شکر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8640، ترقيم محمد عوامة 8502)
Hadith No.: 8503 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى:" أَنَّ عَلِيًّا لَمَّا أُوتيَ بِالْمُخْدَجِ ؛ سَجَدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک نامکمل جسمانی ساخت والا شخص لایا گیا تو آپ نے سجدۂ شکر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8641، ترقيم محمد عوامة 8503)
Hadith No.: 8504 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَرِهَ سَجْدَةَ الشُّكْرِ"، قَالَ مَنْصُورٌ:" وَبَلَغَنِي أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ سَجَدَا سَجْدَةَ الشُّكْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے سجدۂ شکر کو مکروہ قرار دیا اور حضرت منصور فرماتے ہیں کہ مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر نے سجدہ ٔ شکر کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8642، ترقيم محمد عوامة 8504)
Hadith No.: 8505 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، جَابِرٍ ، أَبِي جَعْفَرٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِنُغَاشِيٍّ، فَسَجَدَ، وَقَالَ:" اسْأَلُوا اللَّهَ الْعَافِيَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایسے آدمی کے پاس سے گذرے جو بہت چھوٹے قد کا، کمزور اور ناقص خلقت کا مالک تھا۔ آپ نے اسے دیکھ کر سجدۂ شکر کیا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8644، ترقيم محمد عوامة 8505)
Hadith No.: 8506 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، الْكَلْبِيُّ ، أَبِي صَالِحٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْكَلْبِيُّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَمَّا نزل نِكَاحُ زَيْنَبَ، انْطَلَقَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ حَتَّى اسْتَأْذَنَ عَلَى زَيْنَبَ، قَالَ: فَقَالَتْ زَيْنَبُ: مَا لِي وَلِزَيْدٍ؟، قَالَ: فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا، فَقَالَ: إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكِ، قَالَ: فَأَذِنَتْ لَهُ، فَبَشَّرَهَا أَنَّ اللَّهَ قَدْ زَوَّجَهَا مِنْ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَخَرَّتْ سَاجِدَةً لِلَّهِ شُكْرًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب ام المؤمنین حضرت زینب کا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نکاح کی آیت نازل ہوئی تو حضرت زید بن حارثہ نے حضرت زینب سے اندر آنے کی اجازت مانگی۔ ان کی آواز سن کر حضر ت زینت نے کہا کہ میرا اور زید کا کیا واسطہ؟ انہوں نے پیغام بھیجا اور کہا کہ میں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قاصد ہوں اور آپ کے پاس ایک پیغام لے کر آیا ہوں۔ انہوں نے حضرت زید کو اندر آنے کی اجازت دے دی تو حضرت زید نے حضرت زینب کو یہ خوشخبری دی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کا نکاح اپنے نبی سے کردیا ہے۔ یہ سن کر حضرت زینب اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لے سجدہ میں پڑگئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8645، ترقيم محمد عوامة 8506)
Hadith No.: 8507 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ سَجْدَةَ الْفَرَحِ، وَيَقُولُ لَيْسَ فِيهَا رُكُوعٌ، وَلَا سُجُودٌ!"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے خوشی کے سجدہ کو مکروہ قرار دیا ہے اور وہ فرماتے تھے کہ خوشی کے رکوع اور سجدے نہیں ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8646، ترقيم محمد عوامة 8507)
Hadith No.: 8508 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْعِجْلِيّ، عَنْ أَبِي مُؤْمِنٍ الْوَاثلِيِّ، قَالَ:" شَهِدْتُ عَلِيًّا لَمَّا أُتِيَ بِالْمُخْدَجِ ؛ سَجَدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مؤمن واصلی کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ناقص الخلقت شخص لایا گیا تو انہوں نے اسے دیکھ کر سجدۂ شکر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8647، ترقيم محمد عوامة 8508)
Hadith No.: 8509 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " سَجْدَةُ الشُّكْرِ: بِدْعَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ سجدۂ شکر بدعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8648، ترقيم محمد عوامة 8509)
Hadith No.: 8510 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زِرْبِيٍّ، قَالَ: ثَنَا رَيَّانُ بْنُ صَبِرَةَ الْحَنَفِيُّ أَنَّهُ شَهِدَ يَوْمَ النَّهْرَوَانِ، قَالَ:" وَكُنْتُ فِيمَنِ اسْتَخْرَجَ ذَا الثُّدَيَّةِ فَبَشَّرَ بِهِ عَلِيًّا قَبْلَ أَنْ يَنْتَهِيَ إِلَيْهِ فَانْتَهَيْتُ إِلَيْهِ، وَهُوَ سَاجِدٌ ؛ فَرِحًا بِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ربان بن صبرہ حنفی کہتے ہیں کہ وہ یوم نہروان میں موجود تھے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں ان لوگوں میں سے تھا جنہوں نے ذو الثدیہ کونکالا۔ ہمارے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچنے سے پہلے انہیں اس کی اطلاع ہوگئی تھے، جب ہم ان کے پاس پہنچے تو وہ خوشی کی وجہ سے سجدے میں پڑے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8649، ترقيم محمد عوامة 8510)
Hadith No.: 8511 Musannaf Ibn Abi Shaibah
زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، قَيْسِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ سَاجِدٌ، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قُلْتُ: أَطَلْتَ السُّجُودَ؟ قَالَ:" إِنِّي سَجَدْتُ شُكْرًا لِرَبِّي فِيمَا أَبْلَانِي فِي أُمَّتِي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن عوف فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ سجدے میں تھے، جب آپ نے سجدے سے سر اٹھایا تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ نے سجدے کو لمبا فرمایا! آپ نے فرمایا کہ میں نے اس بات پر سجدہ کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر میری امت کے بارے میں احسان فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8650، ترقيم محمد عوامة 8511)
Hadith No.: 8637 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبَا بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ الثَّقَفِيِّ، مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ رَجُلٍ لَمْ يُسَمِّهِ:" أَنَّ أَبَا بَكْرٍ لَمَّا فَتَحَ الْيَمَامَةَ ؛ سَجَدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر نے جب یمامہ کو فتح کیا تو سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8637، ترقيم محمد عوامة 8499)