☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب تلواریں چل رہی ہوں تو نماز کیسے پڑھنی چاہئے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جب تلواریں چل رہی ہوں تو نماز کیسے پڑھنی چاہئے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 8345 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَأَبِي الْبَخْتَرِيِّ , قَالَ: أَظُنُّ فِيهِ وَأَصْحَابِهِمْ، قَالُوا: " إِذَا الْتَقَى الزَّحْفَانِ، وَضَرَبَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا، وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ:" فَقُلْ سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، فَتِلْكَ صَلَاتُكَ، ثُمّ لَا تُعِدْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اور حضرت ابو البختری فرماتے ہیں کہ جب تلواریں چل رہی ہوں اور لوگ ایک دوسرے کو مار رہے ہوں اور نماز کا وقت ہوجائے تو تم سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر کہہ لو، یہی تمہاری نماز ہے، پھر نماز کا اعادہ نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8481، ترقيم محمد عوامة 8345)
حدیث نمبر: 8346 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَالْحَكَمِ , قَالَا: " إِذَا كَانَ عِنْدَ الطِّرَادِ، وَعِنْدَ سَلِّ السُّيُوفِ ؛ أَجْزَأَ الرَّجُلَ أَنْ تَكُونَ صَلَاتُهُ تَكْبِيرًا ؛ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ إِلَّا تَكْبِيرَةٌ وَاحِدَةٌ ؛ أَجْزَأَتْهُ أَيْنَمَا كَانَ وَجْهُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب گھڑ سوار ایک دوسرے میں گھسے ہوں اور تلواریں چل رہی ہوں تو آدمی کے لئے نما ز کے وقت میں تکبیر کہنا ہی کافی ہے۔ اگر وہ کسی بھی طرف منہ کرکے ایک تکبیر بھی کہہ لے تو یہ اس کے لئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8482، ترقيم محمد عوامة 8346)
حدیث نمبر: 8347 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالا أَوْ رُكْبَانًا سورة البقرة آية 239، قَالَ:" إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فِي الْمُطَارَدَةِ فَأَوْمِئْ حَيْثُ كَانَ وَجْهُكَ، وَاجْعَلِ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرمان باری تعالیٰ: اگر تمہیں خوف ہو تو سوار ہو کر یا پیدل۔ کے بارے میں فرماتے ہیں، جب جنگ کے دوران نماز کا وقت ہوجائے تو جس طرف چاہو رخ کرکے اشارے سے نماز پڑھ لو۔ اور اپنے سجود کو رکوع سے زیادہ جھکا ہوا رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8483، ترقيم محمد عوامة 8347)
حدیث نمبر: 8348 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ غُرَابٍ وَكَانَ سَيِّدَ النَّمِرِ، قَالَ: كُنَّا مَعَ هَرِمِ بْنِ حَيَّانَ فِي جَيْشٍ نُقَاتِلُ الْعَدُوَّ، فَقَالَ هَرِمٌ:" يَسْجُدُ كُلُّ رَجُلٍ مِنْكُمْ سَجْدَةً تَحْتَ جُنَّتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن غراب فرماتے ہیں کہ ہم ایک لشکر میں ھرم بن حیان کے ساتھ جنگ کررہے تھے کہ ھرم نے کہا کہ ہر شخص اپنی ڈھال کے نیچے سجدہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8484]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8484، ترقيم محمد عوامة 8348)
حدیث نمبر: 8349 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ: سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ إِذَا حَضَرَتِ الْمُسَايَفَةُ كَيْفَ يُصَلِّي؟ قَالَ:" يُصَلِّي رَكْعَةً، وَسَجْدَتَيْنِ تِلْقَاءَ وَجْهِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر دوران قتال نماز کا وقت ہوجائے تو کیسے نما زپڑھی جائے؟ انہوں نے فرمایا کہ جس طرف رخ ہو اسی طرف ایک رکعت پڑھے اور دوسجدے کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8485]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8485، ترقيم محمد عوامة 8349)
حدیث نمبر: 8350 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ , قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا عَنْ صَلَاةِ الْمُسَايَفَةِ؟ فَقَالَا:" رَكْعَةً، حَيْثُ كَانَ وَجْهُهُ أَوْمَأَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دورانِ قتال نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اشارے سے جس طرف بھی منہ ہو اسی طرف ایک رکعت پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8486]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8486، ترقيم محمد عوامة 8350)
حدیث نمبر: 8351 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نَا شُعْبَةُ عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: الصَّلاةُ عِنْدَ الْمُسَايَفَةِ رَكْعَةٌ يُومِئُ إِيمَاءً حَيْثُ كَانَ وَجْهُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تلواریں چل رہی ہوں تو جس طرف منہ ہو اسی طرف رخ کرکے ایک رکعت پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8487، ترقيم محمد عوامة 8351)
حدیث نمبر: 8352 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " يُجْزِيهِ تَكْبِيرَةٌ عِنْدَ السَّلَّةِ إِذَا لَمْ يَسْتَطِعْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب قتال کے دوران زیادہ نماز پڑھنے کی طاقت نہ ہو تو ایک تکبیر ہی کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8488]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8488، ترقيم محمد عوامة 8352)
حدیث نمبر: 8353 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي صَلَاةِ الْمُسَايَفَةِ:" يُومِئُ إِيمَاءً حَيْثُ كَانَ وَجْهُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرمایا کرتے تھے کہ جب تلواریں چل رہی ہوں تو جس طرف بھی رخ ہو اسی طرف منہ کرکے نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8489]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8489، ترقيم محمد عوامة 8353)
حدیث نمبر: 8354 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: " تَكْبِيرَتَيْنِ عِنْدَ الْمُسَايَفَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ قتال کے وقت دو تکبیریں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8490]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8490، ترقيم محمد عوامة 8354)
حدیث نمبر: 8355 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " الصَّلَاةُ عِنْدَ الْمُسَايَفَةِ رَكْعَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ قتال کے وقت کی نماز ایک رکعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8491]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8491، ترقيم محمد عوامة 8355)
حدیث نمبر: 8356 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ الْكِنْدِيِّ، قَالَ:" كَانَ ثَابِتُ بْنُ السِّمْطِ أَوِ السِّمْطُ بْنُ ثَابِتٍ فِي مَسِيرٍ فِي خَوْفٍ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَصَلَّوْا رُكْبَانًا فَنَزَلَ الْأَشْتَرُ، فَقَالَ: مَا لَهُ؟ قَالُوا: نزل فَصَلَّى، قَالَ: مَا لَهُ خَالَفَ ؛ خُولِفَ بِهِ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رجاء بن حیوہ کہتے ہیں کہ ثابت بن سمط یا سمط بن ثابت ایک جنگ میں تھے کہ نما زکا وقت ہوگیا، لوگوں نے سوار ہونے کی حالت میں نماز پڑھ لی۔ حضرت اشتر اترے اور انہوں نے کہا کہ انہوں نے کیا کیا؟ آپ کو بتایا گیا کہ انہوں نے اتر کر نماز پڑھی ہے، اشتر نے کہا کہ انہوں نے مخالفت کیوں کی جس پر ان کی مخالفت کی گئی؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8492]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8492، ترقيم محمد عوامة 8356)