☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل (يرى) أنه أحدث في الصلاة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← الرجل (يرى) أنه أحدث في الصلاة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 8079 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَمِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ:" شُكِيَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلُ يَجِدُ الشَّيْءَ فِي الصَّلَاةِ يَشْتَبِهُ عَلَيْهِ؟ قَالَ: إِنَّهُ لَا يَجِبُ عَلَيْهِ شَيْءٌ حَتَّى يَجِدَ رِيحَهُ، أَوْ يَسْمَعَ صَوْتَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کیا گیا کہ بعض اوقات آدمی کو نماز میں یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا، اس حال میں وہ کیا کرے؟ آپ نے فرمایا کہ آدمی پر اس وقت تک وضو واجب نہیں جب تک اسے ہوا محسوس نہ ہو اور جب تک اسے آواز نہ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8209، ترقيم محمد عوامة 8079)
Hadith No.: 8080 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، عَلِيِّ بْنِ مُبَارَكٍ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عِيَاضِ بْنِ هِلَالٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُبَارَكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا جَاءَ أَحَدَكُمُ الشَّيْطَانُ، وَهُوَ فِي صَلَاتِهِ، فَقَالَ لَهُ: إِنَّكَ قَدْ أَحْدَثْتَ ؛ فَلْيَقُلْ: كَذَبْتَ مَا لَمْ يَجِدْ رِيحَهُ بِأَنْفِهِ، أَوْ يَسْمَعْ صَوْتَهُ بِأُذُنِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب شیطان تم میں سے کسی کی نماز میں آکر یہ کہے کہ تیرا وضو ٹوٹ گیا ہے تو اس وقت تک اس کی تکذیب کرو جب تک ناک سے بو محسوس نہ ہو یا جب تک آواز نہ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8210]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8210، ترقيم محمد عوامة 8080)
Hadith No.: 8081 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، شُعْبَةَ ، سُهَيْلٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا وُضُوءَ إِلَّا مِنْ رِيحٍ، أَوْ صَوْتٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وضو اس وقت تک نہیں ٹوٹتا جب تک ہوا خارج نہ ہو اور جب تک آواز نہ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8211]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8211، ترقيم محمد عوامة 8081)
Hadith No.: 8082 Musannaf Ibn Abi Shaibah
إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، السَّائِبَ بْنَ خَبَّابٍ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ السَّائِبَ بْنَ خَبَّابٍ يَشُمُّ ثَوْبَهُ! فَقُلْتُ لَهُ مِمَّ ذَلِكَ رَحِمَكَ اللَّهُ؟ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا وُضُوءَ إِلَّا: مِنْ رِيحٍ، أَوْ سَمَاعٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عمرو بن عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سائب بن خباب کو دیکھا کہ وہ اپنا کپڑاسونگھ رہے تھے، میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے، آپ ایساکیوں کررہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے وضو اس وقت تک نہیں ٹوٹتا جب تک بو نہ آئے یا جب تک آواز نہ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8212]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8212، ترقيم محمد عوامة 8082)
Hadith No.: 8083 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَكَنٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي أَحَدَكُمْ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَيَبُلُّ إِحْلِيلَهُ حَتَّى يَرَى أَنَّهُ قَدْ أَحْدَثَ، وَأَنَّهُ يَأْتِيهِ فَيَضْرِبُ دُبُرَهُ فَيُرِيهِ، أَنَّهُ قَدْ أَحْدَثَ فَلَا تَنْصَرِفُوا حَتَّى تَجِدُوا رِيحًا، أَوْ تَجِدُوا بَلَلًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ شیطان تم میں سے کسی کی نماز میں آکر اس کے آلۂ تناسل کے سوراخ کو گیلا کردیتا ہے اور اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا۔ پھر وہ اس کی سرین پر مارتا ہے اور اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا، تم اس وقت تک نماز نہ توڑو جب تک بو محسوس نہ ہو اور جب تک تری کا یقین نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8213، ترقيم محمد عوامة 8083)
Hadith No.: 8084 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ، عَنْ إِبْرَاهِيمِ التَّيْمِيِّ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي أَحَدَكُمْ، وَهُوَ فِي صَلَاتِهِ، فَيَنْقُرُ دُبُرَهُ، وَيُرِيهِ أَنَّهُ قَدْ أَحْدَثَ!، فَإِذَا فَعَلَ ذَلِكَ فَلَا يَنْصَرِفَنَّ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا، أَوْ يَجِدَ رِيحًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ بعض اوقات شیطان تم میں سے کسی کی نماز میں آکر اس کی سرین کو چونچ مارتا ہے اور اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے۔ جب تم میں سے کسی کو ایسا محسوس ہو تو اس وقت تک نماز نہ چھوڑے جب تک کوئی آواز نہ سنے یا بونہ محسوس ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8214]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8214، ترقيم محمد عوامة 8084)
Hadith No.: 8085 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ لَهُ: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِينِي وَأَنَا فِي الصَّلَاةِ، فَيُوَسْوِسُ لِي حَتَّى يَقُولُ: إِنَّكَ قَدْ أَحْدَثْتَ؟! فَقَالَ:" لَا تَنْصَرِفْ حَتَّى تَجِدَ لَهَا رِيحًا، أَوْ تَسْمَعَ لَهَا طَنِينًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ بعض اوقات شیطان نماز میں میرے دل میں وسوسہ ڈالتا ہے کہ میرا وضو ٹوٹ گیا، اس حالت میں مجھے کیا کرنا چاہئے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس وقت نماز نہ چھوڑو جب تک تمہیں یہ بو محسوس نہ ہو یا جب تک تم کوئی آواز نہ سنو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8215]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8215، ترقيم محمد عوامة 8085)
Hadith No.: 8086 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ الْإِنْسَانِ مَجْرَى الدَّمِ، ثُمَّ يَبِضُّ عِنْدَ عِجَانِهِ، فَيُخْرِجُهُ، فَلَا يَخْرُجُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَسْمَعَ حِسًّا أَوْ يَجِدَ رِيحًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ شیطان انسان کے جسم کے خون کے چلنے کی جگہ چلتا ہے۔ پھر اس کی سرین کے پاس ہاتھ لگاتا ہے تاکہ وہ نماز توڑ دے۔ تم میں سے کوئی اس وقت تک نماز نہ توڑے جب تک کوئی آواز نہ سنے یا جب تک بو محسوس نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8216، ترقيم محمد عوامة 8086)
Hadith No.: 8087 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا تَنْصَرِفْ حَتَّى تَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ تَجِدَ رِيحًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ آدمی اس وقت تک نماز نہ چھوڑے جب تک آواز نہ سنے یا جب تک بو محسوس نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8217، ترقيم محمد عوامة 8087)
Hadith No.: 8088 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، قَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ لَيَأْتِي أَحَدَكُمْ فَيُدْخِلُ خَطْمَهُ فِي دُبُرِهِ فَيُحَرِّكُهُ، وَيُحَرِّكُ إِحْلِيلَهُ لِيَنْتَشِرَ، فَلَا يَنْصَرِفَنَّ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا، أَوْ يَجِدَ رِيحًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شہر بن حوشب کہتے ہیں کہ شیطان تم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اور ا س کی سرین میں اپنا ناک داخل کرتا ہے، پھر اسے حرکت دیتا ہے اور اس کے آلۂ تناسل کو بھی حرکت دیتا ہے تاکہ وہ تر ہوجائے۔ پس تم میں سے کوئی اس وقت تک نماز کو نہ توڑے جب تک کوئی آواز نہ سنے اور جب تک بو محسوس نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8218، ترقيم محمد عوامة 8088)
Hadith No.: 8089 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ يَقُولُ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي فِي الْإِحْلِيلِ فَيَبِضُّ عِنْدَ الدُّبُرِ، فَيَرَى الرَّجُلُ أَنَّهُ قَدْ أَحْدَثَ، فَلَا يَنْصَرِفَنَّ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا، أَوْ يَجِدَ رِيحًا، أَوْ يَرَى بَلَلًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ بعض اوقات شیطان آدمی کے آلۂ تناسل کے سوراخ سے داخل ہوکر دبر کے پاس حرکت دیتا ہے اور آدمی یہ سمجھتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا۔ تم میں سے کوئی اس وقت تک نماز کو نہ توڑے جب تک آواز نہ سنے، بو محسوس نہ کرے یا اسے تری محسوس نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8219، ترقيم محمد عوامة 8089)
Hadith No.: 8090 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: " لَا يَنْصَرِفُ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا، أَوْ يَجِدَ رِيحًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ تم اس وقت تک نماز نہ توڑو جب تک آواز نہ سنو یا جب تک ہوا محسوس نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8220، ترقيم محمد عوامة 8090)
Hadith No.: 8091 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: ثَنَا الْأَعْمَشُ، قَالَ: ثَنَا الْمِنْهَالُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ يُطِيفُ بِالْعَبْدِ لِيَقْطَعَ عَلَيْهِ صَلَاتَهُ، فَإِذَا أَعْيَاهُ نَفَخَ فِي دُبُرِهِ ؛ فَلَا يَنْصَرِفُ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا، أَوْ يَجِدَ رِيحًا، وَيَأْتِيهِ، فَيَعْصِرُ ذَكَرَهُ فَيُرِيهِ أَنَّهُ خَرَجَ مِنْهُ شَيْءٌ، فَلَا يَنْصَرِفُ حَتَّى يَسْتَيْقِنَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ شیطان بعض اوقات نماز میں آدمی کو وسوسہ ڈالتا ہے تاکہ اس کی نماز کو توڑ دے، بندہ جب تنگ ہوجاتا ہے تو وہ اس کی سرین پر پھونک مارتا ہے۔ پس جب تک کوئی آواز نہ سنائی دے یا کوئی بو محسوس نہ ہو اس وقت تک نماز نہ توڑو۔ اسی طرح وہ آکر اس کے ذکر کو ہاتھ لگاتا ہے اور آدمی سمجھتا ہے کہ اس سے کوئی چیز خارج ہوئی ہے، پس یہ اس وقت تک نماز کو نہ توڑے جب تک اسے یقین نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8221، ترقيم محمد عوامة 8091)