☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 35
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 7962 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم جوتے پہن کر نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8093، ترقيم محمد عوامة 7962)
حدیث نمبر: 7963 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو جوتے پہن کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8094، ترقيم محمد عوامة 7963)
حدیث نمبر: 7964 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ:" كَانَ إِبْرَاهِيمُ يَكْرَهُ خَلْعَ النِّعَالِ فِي الصَّلَاةِ، وَيَقُولُ: وَدِدْتُ أَنَّ إِنْسَانًا مُحْتَاجًا أَتَى الْمَسْجِدِ، فَأَخَذَ نِعَالَهُمْ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نماز میں جوتے اتارنے کو مکروہ خیال کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں کوئی محتاج انسان مسجد آئے اور ان کے جوتے لے جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8095، ترقيم محمد عوامة 7964)
حدیث نمبر: 7965 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر جوتے پہن کر نماز پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8096، ترقيم محمد عوامة 7965)
حدیث نمبر: 7966 مصنف ابن ابی شیبہ
عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِيَاسٍ الْحَنَفِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" رَأَيْتُ عُثْمَانَ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایاس حنفی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کو جوتے پہن کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8097، ترقيم محمد عوامة 7966)
حدیث نمبر: 7967 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ:" رَأَيْتُ الْقَاسِمَ، وَسَالِمًا يُصَلِّيَانِ فِي نِعَالِهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم اور حضرت سالم کو جوتے پہن کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8098، ترقيم محمد عوامة 7967)
حدیث نمبر: 7968 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي الْمِقْدَامِ، قَالَ:" رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، وَعَطَاءَ بْنَ يَسَارٍ، وَسَالِمًا، وَالْقَاسِمَ يُصَلُّونَ فِي نِعَالِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مقدا م فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب، حضرت عطاء بن یسار، حضرت سالم اور حضرت قاسم کو جوتے پہن کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8099، ترقيم محمد عوامة 7968)
حدیث نمبر: 7969 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خُضَيْرٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ مُجَاهِدًا , وَعَطَاءً، وَطَاوُسًا يُصَلُّونَ فِي نِعَالِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن خضیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضر ت مجاہد کو جوتے پہن کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8100، ترقيم محمد عوامة 7969)
حدیث نمبر: 7970 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، قَالَ:" كُنْتُ عِنْدَ إِبْرَاهِيمَ وَهُوَ خَالِعٌ نَعْلَيْهِ، فَلَمَّا أَقَامَ الْمُؤَذِّنُ ؛ لَبِسَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن ابی صالح کہتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم کے پاس تھا، انہوں نے جوتے اتارے اور جب مؤذن نے اذان دی تو پہن لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8101، ترقيم محمد عوامة 7970)
حدیث نمبر: 7971 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعِ بْنِ جَارِيَةَ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَمِّعٍ، قَالَ: " أَوَّلُ مَنْ صَلَّى فِي نَعْلَيْهِ عُوَيْمُ بْنُ سَاعِدَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یعقوب بن مجمع فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جوتوں میں عویم بن ساعدہ نے نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8102، ترقيم محمد عوامة 7971)
حدیث نمبر: 7972 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ:" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز اپنے جوتے پہن کر نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8103، ترقيم محمد عوامة 7972)
حدیث نمبر: 7973 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ:" أَنَّهُ كَانَ يَخْلَعُ نَعْلَيْهِ، فَلَمَّا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ ؛ لَبِسَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر جوتے اتارتے اور جب نماز پڑھنے لگتے تو پہن لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8104، ترقيم محمد عوامة 7973)
حدیث نمبر: 7974 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، أَبِي نَعَامَةَ ، أَبِي نَضْرَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ," أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى، فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ، فَخَلَعَ النَّاسُ نِعَالَهُمْ، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ: لِمَ خَلَعْتُمْ نِعَالَكُمْ؟، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ، فَخَلَعْنَا، فَقَالَ: إِنَّ جَبْرَائِيلَ أَتَانِي، فَأَخْبَرَنِي أَنَّ فِيهِمَا خَبَثًا، فَإِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَلْيَقْلِبْ نَعْلَيْهِ، وَلْيَنْظُرْ فِيهِمَا خَبَثًا، فَلْيَمْسَحْهُ بِالْأَرْضِ، وَلْيُصَلِّ فِيهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں جوتے اتارے تو لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتار لئے۔ جب آپ نے نماز مکمل کرلی تو لوگوں سے پوچھا کہ تم نے جوتے کیوں اتارے؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کو جوتے اتارتے دیکھا تو ہم نے بھی اپنے جوتے اتار دیئے۔ آپ نے فرمایا کہ جبریل میرے پاس آئے تھے اور انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ میرے جوتوں میں گندگی لگی ہے۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے آئے تو اپنے جوتوں کو الٹ پلٹ کر دیکھ لے، اگر ان میں گندگی لگی تو اسے زمین سے مل کر صاف کرلے اور انہی میں نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8105، ترقيم محمد عوامة 7974)
حدیث نمبر: 7975 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَعَاهَدُوا نِعَالَكُمْ ؛ فَإِنْ رَأَى أَحَدُكُمْ فِيهِمَا أَذًى فَلْيُمِطْهُ، وَإِلَّا فَلْيُصَلِّ فِيهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اپنے جوتوں کو دیکھو اگر ان میں گندگی لگی ہو تو اسے صاف کرلو اور اگر نہ ہو تو انہی میں نماز پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8106]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8106، ترقيم محمد عوامة 7975)
حدیث نمبر: 7976 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، زُهَيْرٌ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: ثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: وَلَمْ يَسْمَعْهُ مِنْهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي نَعْلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے جوتوں میں نماز ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8107]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8107، ترقيم محمد عوامة 7976)