☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان لا يصلي الضحى؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب صلاة التطوع والإمامة← من كان لا يصلي الضحى؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 11
حديث رقم: 7857 مصنف ابن أبي شيبة
لِابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ، عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيّ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : " أَتُصَلِّي الضُّحَى؟، قَالَ: لَا، قُلْتُ: صَلَّاهَا عُمَرُ؟، قَالَ: لَا، قُلْتُ: صَلَّاهَا أَبُو بَكْرٍ؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ صَلَّاهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،؟ قَالَ: لَا أَخَالُُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مورق عجلی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ کیا آپ چاشت کی نماز پڑھتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ میں نے پوچھا کہ کیا حضرت عمر نے چاشت کی نماز پڑھی ہے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ میں نے پوچھا کیا حضرت ابوبکر نے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ مں و نے پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاشت کی نماز پڑھی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ میرا خیال یہی ہے کہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اس نماز کو ادا نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7986]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7986، ترقيم محمد عوامة 7857)
حديث رقم: 7858 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " مَا صَلَّيْتُ الضُّحَى مُذْ أَسْلَمْتُ إِلَّا أَنْ أَطُوفَ بِالْبَيْتِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اسلام کے بعد میں نے سوائے خانہ کعبہ کے طواف کے بعد کبھی چاشت کی نماز نہیں پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7987]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7987، ترقيم محمد عوامة 7858)
حديث رقم: 7859 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ صَلَاةِ الضُّحَى، وَهُوَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى حُجْرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: بِدْعَةٌ، وَنِعْمَتِ الْبِدْعَةُ!"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم بن اعرج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے چاشت کی نماز کی حقیقت دریافت کی، اس وقت وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرۂ مبارک سے ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ بدعت ہے اور بڑی اچھی بدعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7988]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7988، ترقيم محمد عوامة 7859)
حديث رقم: 7860 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا شُعْبَةُ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، قَالَ: " لَمْ يُخْبِرْنِي أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ أَنَّهُ رَأَى ابْنَ مَسْعُودٍ يُصَلِّي الضُّحَى"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ جن حضرات نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی زیارت کی ہے ان میں سے مجھے کسی نے نہیں بتایا کہ انہوں نے چاشت کی نماز ادا کی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7989]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7989، ترقيم محمد عوامة 7860)
حديث رقم: 7861 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ:" كُنَّا نَقْرَأُ فِي الْمَسْجِدِ، فَيَثْبُتُ النَّاسُ فِي الْقِرَاءَةِ بَعْدَ قِيَامِ ابْنِ مَسْعُودٍ، ثُمَّ نَقُومُ، فَنُصَلِّي لِلضُّحَى، فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: عِبَادَ اللَّهِ لِمَ تُحَمِّلُوا عِبَادَ اللَّهِ مَا لَمْ يُحَمِّلْهُمُ اللَّهُ؟! إِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ، فَفِي بُيُوتِكُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ ہم مسجد میں قرآن پڑھا کرتے تھے، بعض اوقات لوگ حضرت ابن مسعود کی مجلس سے اٹھ جانے کے بعد بھی ان کی قرآن کیا کرتے تھے۔ پھر اٹھ کر ہم چاشت کی نماز ادا کرتے۔ جب اس بات کا حضرت ابن مسعود کو علم ہوا تو انہوں نے فرمایا کہ اے اللہ کے بندو! تم اللہ کے بندوں کو ان باتوں کا ذمہ دار کیوں بناتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے ان پر لازم نہیں کیں۔ اگر تم نے یہ نماز پڑھنی بھی ہے تو اپنے کمروں میں اسے ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7990]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7990، ترقيم محمد عوامة 7861)
حديث رقم: 7862 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، وَإِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ التَّمِيمِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ صَلَاةِ الضُّحَى؟ فَقَالَ:" وَلِلضُّحَى صَلَاةٌ؟!"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت تمیمی کہتے ہںَ کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے چاشت کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کیا چاشت کی بھی کوئی نماز ہوتی ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7991]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7991، ترقيم محمد عوامة 7862)
حديث رقم: 7863 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو أُسَامَةَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبِّحُ سُبْحَةَ الضُّحَى. قَالَتْ: وَكَانَ يَتْرُكُ أَشْيَاءَ كَرَاهَةَ أَنْ يُسْتَنَّ بِهِ فِيهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاشت کی نماز نہ پڑھا کرتے تھے اور آپ بہت سے اعمال کو صرف اس لئے چھوڑ دیتے تھے کہ کہیں انہیں دین کا ضروری حصہ نہ بنالیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7992]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7992، ترقيم محمد عوامة 7863)
حديث رقم: 7864 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي سُبْحَةَ الضُّحَى، وَإِنِّي لَأُسَبِّحُهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاشت کی نماز نہ پڑھا کرتے تھے جبکہ میں چاشت کی نماز پڑھتی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7993]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7993، ترقيم محمد عوامة 7864)
حديث رقم: 7865 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ:" كَانَ لَا يُصَلِّي الضُّحَى"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ چاشت کی نماز نہیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7994]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7994، ترقيم محمد عوامة 7865)
حديث رقم: 7866 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا حَاجِبُ بْنُ عُمَرَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ صَلَاةِ الضُّحَى؟ فَقَالَ:" بِدْعَةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم بن اعرج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے چاشت کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ بدعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7995]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7995، ترقيم محمد عوامة 7866)
حديث رقم: 7867 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَيَّاشٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" إِنِّي لَأَدَعُ الصَّلَاةَ الضُّحَى، وَإِنِّي أَشْتَهِيهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں چاشت کی نماز چھوڑ دیتا ہوں حالانکہ مجھے یہ نماز بہت پسند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7996]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7996، ترقيم محمد عوامة 7867)