☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تراویح کے درمیان نماز پڑھنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← تراویح کے درمیان نماز پڑھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 7810 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ عَنِ ابْنِ جُبَيْرٍ، وَالْحَسَنِ" فِي الرَّجُلِ يَقُومُ بَيْنَ التَّرَوِيحَتَيْنِ يَقْرَأُ حَتَّى يَنْهَضَ الإِمَامُ فَيَدْخُلَ مَعَهُ، قَالَ شُعْبَةُ: كَرِهَهُ أَحَدُهُمَا، وَلَمْ يَكْرَهْهُ الْآخَرُ"، وَقَالَ هِشَامٌ: الْآخَرُ: هُوَ يُونُسُ بْنُ جُبَيْرٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس بن جبیر اور حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو دو تراویح کے بعد نماز کے لئے کھڑاہو فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک پڑھ سکتا ہے جب تک امام کھڑا نہ ہوجائے، جب امام کھڑا ہوجائے تو اسے اس کے ساتھ شریک ہوجانا چاہئے۔ حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ ان دونوں حضرات میں سے ایک نے اسے پسند فرمایا اور ایک نے ناپسند۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7939]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7939، ترقيم محمد عوامة 7810)
حدیث نمبر: 7811 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هَارُونَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنِ ابْنِ الْأَسْوَدِ:" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بِهِمْ أَرْبَعِينَ رَكْعَةً، وَيُوتِرُ بِهِمْ وَيُصَلِّي بَيْنَ التَّرْوِيحَتَيْنِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً، وَيَقُولُ بَيْنَ التَّرْوِيحَتَيْنِ:" الصَّلاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مریم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن اسود لوگوں کو تراویح کی چالیس رکعات اور وتر پڑھایا کرتے تھے۔ وہ ہر دو ترویحات کے درمیان بارہ رکعتیں پڑھتے تھے اور فرماتے تھے کہ ہر دو ترویحات کے درمیان نماز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7940]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7940، ترقيم محمد عوامة 7811)
حدیث نمبر: 7812 مصنف ابن ابی شیبہ
عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: ثَنَا هَمَّامٌ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الشَّامِ حَدَّثَهُ يُقَالَ لَهُ: أَبُو سُفْيَانَ , أَنَّ بَحِيرَ بْنَ رَيْسَانَ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ شَهِدَ ذَلِكَ , زَجَرَهُمْ أَنْ يُصَلُّوا إِذَا تَرَوَّحَ الْإِمَامُ فِي رَمَضَانَ، فَجَعَلَ يَزْجُرُهُمْ وَهُمْ لَا يُبَالُونَ وَلَا يَنْتَهُونَ، فَضَرَبَهُمْ، فَرَأَيْتُهُ يَضْرِبُهُمْ عَلَى ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بحیر بن ریسان فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عبادہ بن صامت کو دیکھا کہ انہوں نے لوگوں کو امام کے ترویحہ کے دوران نماز پڑھتے دیکھا تو انہیں ڈانٹا۔ انہوں نے ان کے ڈانٹنے کی کوئی پرواہ نہ کی اور اس عمل سے باز بھی نہ آئے، پھر حضرت عبادہ نے ان لوگوں کو مارا۔ اور میں نے خود انہیں اس عمل پر لوگوں کو مارتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7941]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7941، ترقيم محمد عوامة 7812)
حدیث نمبر: 7813 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ أَبُو نُمَيْلَةَ، عَنْ حَبِيبٍ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ:" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَقُولَ بَيْنَ التَّرْوِيحَتَيْنِ:" الصَّلَاةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ یوں کہا جائے: ہر دو ترویحات کے بعد نماز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7942]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7942، ترقيم محمد عوامة 7813)