☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 7656 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ الْمَازِنِيِّ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ الْمَازِنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدٌ إِلَّا الْمَقْبَرَةَ، وَالْحَمَّامَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن عمارہ مازنی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ساری زمین نماز پڑھنے کے لائق ہے، البتہ قبرستان اور حمام میں نماز نہ پڑھی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7782]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7782، ترقيم محمد عوامة 7656)
حدیث نمبر: 7657 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حُجَيَّةَ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " رَآنِي عُمَرُ وَأَنَا أُصَلِّي إِلَى قَبْرٍ، فَجَعَلَ يَقُولُ: يَا أَنَسُ الْقَبْرَ" فَجَعَلْتُ أَرْفَعُ رَأْسِي ؛ أَنْظُرُ إِلَى الْقَمَرِ , فَقَالُوا: إِنَّمَا هُوَ يَقُولُ: الْقَبْرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھے دیکھا کہ میں ایک قبر کی طرف رخ کرکے نماز پڑھ رہا تھا۔ انہوں نے کہنا شروع کردیا اے انس! قبر ہے۔ میں سر اٹھا کر قمر (چاند) کو دیکھنے لگا تو لوگوں نے کہا کہ وہ قبر کا کہہ رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7783]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7783، ترقيم محمد عوامة 7657)
حدیث نمبر: 7658 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " رَآنِي عُمَرُ وَأَنَا أُصَلِّي، فَقَالَ: الْقَبْرُ أَمَامَكَ" فَنَهَانِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھے قبر کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا کہ تمہارے آگے قبر ہے اور مجھے قبر کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7784]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7784، ترقيم محمد عوامة 7658)
حدیث نمبر: 7659 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: " لَا تُصَلِّ إِلَى الْحُشِّ، وَلَا إِلَى الْحَمَّامِ، وَلَا إِلَى الْمَقْبَرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیت الخلاء، حمام اور قبر کی طرف رخ کرکے نماز نہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7785]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7785، ترقيم محمد عوامة 7659)
حدیث نمبر: 7660 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ، قَالَ: " الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدٌ إِلَّا الْحُشَّ، وَالْحَمَّامَ، وَالْمَقْبَرَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن عرنی فرماتے ہیں کہ بیت الخلاء، حمام اور مقبرہ کے علاوہ ہر جگہ نماز ادا کی جاسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7786]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7786، ترقيم محمد عوامة 7660)
حدیث نمبر: 7661 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِيهِ , وَخَيْثَمَةَ , قَالَا: " لَا تُصَلِّ إِلَى حَائِطِ حَمَّامٍ، وَلَا وَسَطَ مَقْبَرَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسیب اور حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ حمام کی دیوار کی طرف منہ کرکے اور مقبرہ کے درمیان میں نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7787، ترقيم محمد عوامة 7661)
حدیث نمبر: 7662 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، نا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَبْنِيَ مَسْجِدًا بَيْنَ الْقُبُورِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ قبروں کے درمیان مسجد بنائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7788، ترقيم محمد عوامة 7662)
حدیث نمبر: 7663 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا إِذَا خَرَجُوا مَعَ جِنَازَةٍ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ ؛ تَنَحَّوْا عَنِ الْقُبُورِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف جب کسی جنازے کے ساتھ جاتے اور نماز کا وقت ہوجاتا تو قبروں سے ہٹ کر نماز ادا کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7789، ترقيم محمد عوامة 7663)
حدیث نمبر: 7664 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , نَا سُفْيَانُ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ ثَلَاثَ أَبْيَاتٍ لِلْقِبْلَةِ: الْحُشُّ، وَالْمَقْبَرَةُ، وَالْحَمَّامُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف بطور قبلہ کے تین کمروں کو ناپسند فرماتے تھے: بیت الخلاء، مقبرہ اور حمام [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7790، ترقيم محمد عوامة 7664)
حدیث نمبر: 7665 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ بَكْرِ بْنِ قَيْسٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ:" أَنَّهُ كَرِهَ الصَّلَاةَ إِلَى الْقُبُورِ، وَقَالَ: بَيْتُ نَارٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ تنور کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا مکروہ ہے، کیونکہ یہ آگ کا گھر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7791، ترقيم محمد عوامة 7665)
حدیث نمبر: 7666 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، أَشْعَثَ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَرِهَ الصَّلَاةَ بَيْنَ الْقُبُورِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں کے درمیان نماز کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7792، ترقيم محمد عوامة 7666)
حدیث نمبر: 7667 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ" فِي الرَّجُلِ تُدْرِكُهُ الصَّلَاةُ فِي الْمَقَابِرِ، قَالَ: يُصَلِّي"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کو قبرستان میں نماز کا وقت ہوجائے تو وہ نماز پڑھ لے اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ وہ واپس چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7793]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7793، ترقيم محمد عوامة 7667)
حدیث نمبر: 7668 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ:" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ الصَّلَاةَ فِي الْمَقَابِرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول قبرستان میں نماز کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7795]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7795، ترقيم محمد عوامة 7668)
حدیث نمبر: 7669 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسٍ :" أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يُصَلَّى عَلَى الْجِنَازَةِ فِي الْمَقْبَرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ قبرستان میں نماز جنازہ پڑھی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7796]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7796، ترقيم محمد عوامة 7669)
حدیث نمبر: 7670 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ شَيْبَانَ، قَالَ:" رَأَيْتُ مُوسَى بْنَ أَنَسٍ يُصَلِّي الْعَصْرَ فِي قَبْرِ أَخِيهِ النَّضِرِ بْنِ أَنَسٍ، وَقَدْ ضَرَحَ لَهُ وَسَطَ الْقَبْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود بن شیبان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت موسیٰ بن انس کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے بھائی نضر بن انس کی قبر میں عصر کی نماز پڑھی، اس وقت وہ قبر آدھی کھودی گئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7797]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7797، ترقيم محمد عوامة 7670)
حدیث نمبر: 7671 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : " لَا تُصَلِّ تُجَاهَ حُشٍّ، وَلَا حَمَّامٍ، وَلَا مَقْبَرَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیت الخلاء، حمام اور مقبرہ کی طرف رخ کرکے نماز نہیں پڑھی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7798]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7798، ترقيم محمد عوامة 7671)