☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 7301 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْعَيَّاشِ الْعَامِرِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَنْظَلَةَ الْبَكْرِيِّ:" أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ يَؤُمُّ قَوْمًا فِي الْمُصْحَفِ، فَضَرَبَهُ بِرِجْلِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن حنظلہ بکری ایک آدمی کے پاس سے گذرے جو مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کر ارہا تھا۔ انہوں نے اسے ٹھوکر ماری۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7415]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7415، ترقيم محمد عوامة 7301)
حدیث نمبر: 7302 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ:" أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَؤُمَّ فِي الْمُصْحَفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبدا لرحمن نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7416]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7416، ترقيم محمد عوامة 7302)
حدیث نمبر: 7303 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَؤُمَّ الرَّجُلُ فِي الْمُصْحَفِ كَرَاهَةَ أَنْ يَتَشَبَّهُوا بِأَهْلِ الْكِتَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرانے کو اس لئے مکروہ قرار دیا ہے کہ اس میں اہل کتاب سے مشابہت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7417]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7417، ترقيم محمد عوامة 7303)
حدیث نمبر: 7304 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ أَنْ يَؤُمَّ الرَّجُلُ وَهُوَ يَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہم فرماتے ہیں کہ اسلاف نے مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرانے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7418]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7418، ترقيم محمد عوامة 7304)
حدیث نمبر: 7305 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ:" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَؤُمَّ الرَّجُلُ فِي الْمُصْحَفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرانے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7419]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7419، ترقيم محمد عوامة 7305)
حدیث نمبر: 7306 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " إِذَا كَانَ مَعَهُ مَنْ يَقْرَأُ ؛ رَدَدُوهُ، وَلَمْ يَؤُمَّ فِي الْمُصْحَفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جب اس کے ساتھ کوئی زبانی تلاوت کرنے والا ہو تو اسے موقع دے اور مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت نہ کرائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7420]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7420، ترقيم محمد عوامة 7306)
حدیث نمبر: 7307 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ" كَرِهَهُ، وَقَالَ: هَكَذَا تَفْعَلُ النَّصَارَى!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن نے مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرانے کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ عیسائی ایسا کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7421]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7421، ترقيم محمد عوامة 7307)
حدیث نمبر: 7308 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، وَقَتَادَةَ ," فِي رَجُلٍ يَؤُمُّ الْقَوْمَ فِي رَمَضَانَ فِي الْمُصْحَفِ فَكَرِهَاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد اور حضرت قتادہ سے سوال کیا گیا کہ کوئی آدمی رمضان میں مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرائے تو یہ کیسا ہے؟ انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7422]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7422، ترقيم محمد عوامة 7308)
حدیث نمبر: 7309 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا...، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " لَا يَؤُمُّ فِي الْمُصْحَفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت نہیں کرائی جاسکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7423، ترقيم محمد عوامة 7309)