☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 37
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 7054 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا يَدْعُو عَلَى أُنَاسٍ قَتَلُوا أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِهِ، يُقَالَ لَهُمْ: الْقُرَّاءُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مہینہ تک فجر کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھی، اس میں آپ قراء صحابہ کو شہید کرنے والوں کے لئے بددعا کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7164]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7164، ترقيم محمد عوامة 7054)
حدیث نمبر: 7055 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُرْوَةُ الْهَمْدَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا الشَّعْبِيُّ، قَالَ:" لَمَّا قَنَتَ عَلِيٌّ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ أَنْكَرَ النَّاسُ ذَلِكَ، قَالَ: فَقَالَ: إِنَّمَا اسْتَنْصَرْنَا عَلَى عَدُوِّنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی تو لوگوں نے اس عمل کو اچھا نہ سمجھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ ہم نے اپنے دشمن کے خلاف اللہ سے مدد طلب کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7165]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7165، ترقيم محمد عوامة 7055)
حدیث نمبر: 7056 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ:" أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ لَا يَقْنُتُ فِي الْفَجْرِ"، وَقَالَ عَامِرٌ: مَا كَانَ الْقُنُوتُ حَتَّى جَاءَ أَهْلُ الشَّامِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر جہنی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فجر میں قنوت نہ پڑھا کرتے تھے اور اہل شام کے آنے سے پہلے قنوت کا کوئی تصورنہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7166]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7166، ترقيم محمد عوامة 7056)
حدیث نمبر: 7057 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " لَوْ أَنَّ النَّاسَ سَلَكُوا وَادِيًا وَشِعْبًا، وَسَلَكَ عُمَرُ وَادِيًا وَشِعْبًا، سَلَكْتُ وَادِيَ عُمَرَ وَشِعْبَهُ، وَلَوْ قَنَتَ عُمَرُ ؛ قَنَتَ عَبْدُ اللَّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ اگر سب لوگ ایک وادی میں چلیں اور حضرت عمر دوسری وادی میں چلیں تو میں اس وادی میں چلوں گا جس میں حضرت عمر چلتے ہیں۔ اگر حضرت عمر دعائے قنوت پڑھتے تو عبد اللہ بھی قنوت پڑھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7167، ترقيم محمد عوامة 7057)
حدیث نمبر: 7058 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ:" أَنَّهُ كَانَ لَا يَقْنُتُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فجر کی نماز میں قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7168، ترقيم محمد عوامة 7058)
حدیث نمبر: 7059 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، فُضَيْلٍ ، إِبْرَاهِيمَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ فُضَيْلٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ:" إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَّامًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چند دن فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7169، ترقيم محمد عوامة 7059)
حدیث نمبر: 7060 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٌ ، أَبِي حَمْزَةَ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ : قَدْ عَلِمُوا" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا قَنَتَ شَهْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ صحابہ جانتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مہینہ دعائے قنوت پڑھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7170، ترقيم محمد عوامة 7060)
حدیث نمبر: 7061 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: " صَلَّيْتُ خَلْفَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ الْفَجْرَ فَلَمْ يَقْنُتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے پیچھے نماز ادا کی، انہوں نے اس میں د عائے قنوت نہیں پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7171، ترقيم محمد عوامة 7061)
حدیث نمبر: 7062 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُوسَى، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ الْفَجْرَ، فَلَمْ يَقْنُتْ" حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ شَيْخٍ:" أَنَّهُ صَلَّى خَلْفَ عُثْمَانَ فَلَمْ يَقْنُتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے پیچھے نماز ادا کی، انہوں نے اس میں د عائے قنوت نہیں پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7172، ترقيم محمد عوامة 7062)
حدیث نمبر: 7064 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ: " صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عُمَرَ، فَلَمْ يَقْنُتْ قَبْلَ الرُّكُوعِ وَلَا بَعْدَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے نماز ادا کی، انہوں نے اس میں رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد دعائے قنوت نہیں پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7173]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7173، ترقيم محمد عوامة 7064)
حدیث نمبر: 7065 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنِ الْقُنُوتِ؟ فَقَالَ: إِذَا قَرَأْتَ، فَارْكَعْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن اسماعیل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے قنوت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تم قراءت کرچکو تورکوع کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7174، ترقيم محمد عوامة 7065)
حدیث نمبر: 7066 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: ذَاكَرْتُ أَبَا جَعْفَرٍ الْقُنُوتَ، فَقَالَ: " خَرَجَ عَلِيٌّ مِنْ عِنْدِنَا وَلَمْ يَقْنُتْ وَإِنَّمَا قَنَتَ بَعْدَمَا أَتَاكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے قنوت کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تک حضرت علی رضی اللہ عنہ ہمارے یہاں تھے انہوں نے دعائے قنوت نہیں پڑھی، پھر جب وہ تمہارے پا س آئے تو انہوں نے قنوت شروع کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7175]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7175، ترقيم محمد عوامة 7066)
حدیث نمبر: 7067 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَسُلَيْمَانَ , قَالَا: كَانَ إِبْرَاهِيمُ لَا يَقْنُتُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ وَهُوَ إِمَامٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عبید اللہ اور حضرت سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم امامت کراتے ہوئے فجر کی نماز میں د عائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7176، ترقيم محمد عوامة 7067)
حدیث نمبر: 7068 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ، وَسَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ ," أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ كَانَ لَا يَقْنُتُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فجر کی نماز میں د عائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7177، ترقيم محمد عوامة 7068)
حدیث نمبر: 7069 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ:" أَنَّهُ كَانَ لَا يَقْنُتُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فجر کی نماز میں د عائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7178، ترقيم محمد عوامة 7069)
حدیث نمبر: 7070 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: لَمْ يَقْنُتْ أَبُو بَكْرٍ وَلَا عُمَرُ فِي الْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7179]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7179، ترقيم محمد عوامة 7070)
حدیث نمبر: 7071 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَانَ لَا يَفْعَلُهُ"، يَعْنِي الْقُنُوتَ فِي الْفَجْرِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فجر کی نماز میں د عائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7180]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7180، ترقيم محمد عوامة 7071)