☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 7005 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَانَ لَا يَقْنُتُ إِلَّا فِي النِّصْفِ"، يَعْنِي: مِنْ رَمَضَانَ ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما صرف نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7112]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7112، ترقيم محمد عوامة 7005)
حدیث نمبر: 7006 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ بِنَحْوِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7113، ترقيم محمد عوامة 7006)
حدیث نمبر: 7007 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ :" أَنَّهُ كَانَ يَقْنُتُ فِي النِّصْفِ مِنْ رَمَضَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7114]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7114، ترقيم محمد عوامة 7007)
حدیث نمبر: 7008 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّ أُبَيًّا أَمَّ النَّاسَ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ، فَصَلَّى بِهِمُ النِّصْفَ مِنْ رَمَضَانَ، لَا يَقْنُتُ، فَلَمَّا مَضَى النِّصْفُ ؛ قَنَتَ بَعْدَ الرُّكُوعِ، فَلَمَّا دَخَلَ الْعَشْرُ ؛ أَبْقَى وَخَلَّى عَنْهُمْ، فَصَلَّى بِهِمُ الْعَشْرَ مُعَاذٌ الْقَارِي فِي خِلَافَةِ عُمَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابی نے حضرت عمر کے زمانۂ خلافت میں لوگوں کو نماز پڑھائی۔ انہوں نے نصف رمضان تک نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھی، جب نصف رمضان گذر گیا تو انہوں نے رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھی۔ جب آخری عشرہ داخل ہوا تو وہ چلے گئے اور لوگوں سے علیحدگی اختیار فرمالی۔ پھر حضرت عمر کی خلافت میں حضرت معاذ القاری آخری عشرے میں انہیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7115]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7115، ترقيم محمد عوامة 7008)
حدیث نمبر: 7009 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ:" قُلْتُ لِعَطَاءٍ الْقُنُوتُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، قَالَ:" عُمَرُ أَوَّلُ مَنْ قَنَتَ". قُلْتُ: النِّصْفُ الْآخَرُ أَجْمَعَ؟ قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے رمضان میں قنوت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ نصف رمضان کے بعد سب سے پہلے حضرت عمر نے قنوت پڑھی تھی۔ میں نے کہا کہ رمضان کے نصف آخر میں اس کا زیادہ اہتمام ہوتا تھا؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7116]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7116، ترقيم محمد عوامة 7009)
حدیث نمبر: 7010 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الْحَسَنِ ," أَنَّهُ كَانَ يَقْنُتُ فِي النِّصْفِ مِنْ رَمَضَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عباد بن راشد فرماتے ہیں کہ حضرت حسن نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7117]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7117، ترقيم محمد عوامة 7010)
حدیث نمبر: 7011 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، قَالَتْ:" سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ أَبِي الْحَسَنِ، عَنِ الْقُنُوتِ؟ فَقَالَ: فِي النِّصْفِ مِنْ رَمَضَانَ كَذَلِكَ عُلِّمْنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مہلب بن ابی حبیبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن ابی الحسن سے قنوت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا رمضان کے نصف کے بعد دعائے قنوت پڑھی جائے گی اور ہمیں یہی بات سکھائی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7118، ترقيم محمد عوامة 7011)
حدیث نمبر: 7012 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ يَحْيَى، قَالَ: كَانَ يُصَلِّي وَلَا يَقْنُتُ فِي الْوِتْرِ حَتَّى النِّصْفِ"، يَعْنِي: مِنْ رَمَضَانَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت یحییٰ وتروں میں نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7119]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7119، ترقيم محمد عوامة 7012)
حدیث نمبر: 7013 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ," أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: الْقُنُوتُ فِي السَّنَةِ كُلِّهَا،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ وتروں میں پورا سال قنوت پڑھناسنت ہے۔ حضرت ابن سیرین صرف نصف رمضان کے بعد وتروں میں دعائے قنوت پڑھنے کے قائل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7120، ترقيم محمد عوامة 7013)
حدیث نمبر: 7014 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّ عُمَرَ حَيْثُ أَمَرَ أُبَيًّا أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فِي رَمَضَانَ، وَأَمَرَهُ أَنْ يَقْنُتَ بِهِمْ فِي النِّصْفِ الْبَاقِي ؛ لَيْلَةَ سِتَّ عَشْرَةَ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر نے حضرت ابی کو رمضان میں لوگوں کو تراویح پڑھانے کا حکم دیا تو ان سے فرمایا کہ نصف رمضان کے بعد سولہویں رمضان کی رات سے لوگوں کو دعائے قنوت بھی پڑھائیں۔ حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر امام ہو تو نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھے۔ اگر امام نہ ہو تو پورا رمضان دعائے قنوت پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7122، ترقيم محمد عوامة 7014)
حدیث نمبر: 7015 مصنف ابن ابی شیبہ
كَانَ عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ : " لَا يَقْنُتُ السَّنَةَ كُلَّهَا فِي الْفَجْرِ، وَيَقْنُتُ فِي الْوِتْرِ كُلَّ لَيْلَةٍ قَبْلَ الرُّكُوعِ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ فجر میں پورا سال دعائے قنوت نہیں پڑھتے تھے اور وتروں میں پورا سال رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھتے تھے۔ ابو بکر فرماتے ہیں کہ ہمارے نزدیک بھی یونہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7124، ترقيم محمد عوامة 7015)