☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات صبح سے پہلے وتر پڑھنے کو مستحب قرار دیتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات صبح سے پہلے وتر پڑھنے کو مستحب قرار دیتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 6833 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْأَعْلَى ، مَعْمَرٍ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي نَضْرَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " أَوْتِرُوا قَبْلَ أَنْ تُصْبِحُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ صبح ہونے سے پہلے وتر پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6934]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6934، ترقيم محمد عوامة 6833)
حدیث نمبر: 6834 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يُحِبُّونَ أَنْ يُوتِرُوا مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف رات کے آخری حصہ میں وتر پڑھنے کو پسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6935]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6935، ترقيم محمد عوامة 6834)
حدیث نمبر: 6835 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " الْوَتْرُ بِلَيْلٍ، وَالسُّحُورُ بِلَيْلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وتر بھی رات کو پڑھے جائیں گے اور سحری بھی رات کو کھائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6936]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6936، ترقيم محمد عوامة 6835)
حدیث نمبر: 6836 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " الْوَتْرُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ حَسَنٌ وَأَفْضَلُهُ آخِرُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ رات کے ابتدائی حصہ میں وتر پڑھنا اچھا ہے اور افضل وقت آخری وقت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6937]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6937، ترقيم محمد عوامة 6836)
حدیث نمبر: 6837 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن، حضرت ابراہیم اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وتر رات کے وقت پڑھے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6938]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6938، ترقيم محمد عوامة 6837)
حدیث نمبر: 6838 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : " لَأَنْ أُوتِرَ بِلَيْلٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُحْيِيَ لَيْلَتِي، ثُمَّ أُوتِرُ بَعْدَمَا يُصْبِحُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں کہ میں رات کو وتر پڑھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں ساری رات عبادت کروں اور طلوع فجر کے بعد وتر پڑھوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6941]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6941، ترقيم محمد عوامة 6838)
حدیث نمبر: 6839 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي حَبِيبٍ، قَالَ:" قُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ: أَيُّ سَاعَةٍ؟ قَالَ عَلِيٌّ: نِعْمَ سَاعَةُ الْوَتْرِ هَذِهِ؟، قَالَ بِغَلَسٍ:" قَبْلَ الْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حبیب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کس وقت کے بارے میں فرمایا کہ وتروں کا بہترین وقت یہ ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ فجر سے پہلے کی تاریکی کے بارے میں انہوں نے یہ بات فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6942]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6942، ترقيم محمد عوامة 6839)