☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نئی اور پرانی مسجد کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← نئی اور پرانی مسجد کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 6298 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنََا عَوْفٌ، قَالَ: " قَدِمَ عَامِلٌ لِمُعَاوِيَةَ وَكَانَ بَعَثَهُ عَلَى الصَّدَقَاتِ، فَنَزَلَ مَنْزِلًا فَإِذَا هُوَ بِمَسْجِدَيْنِ، قَالَ: أَيُّهُمَا أَقْدَمُ؟ فَأُخْبِرَ بِهِ، فَأَتَى الَّذِي هُوَ أَقْدَمُهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ کا ایک عامل جنہیں انہوں نے زکوٰۃ کی وصول یابی کے لئے مقرر فرمایا تھا آئے انہوں نے دو مسجدوں کو دیکھا اور فرمایا کہ ان میں پرانی مسجد کون سی ہے؟ انہیں بتایا گیا تو انہوں نے زیادہ پرانی مسجد میں نماز ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6386، ترقيم محمد عوامة 6298)
حدیث نمبر: 6299 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ لَيْثٍ , أَنَّ أَبَا وَائِلٍ فَاتَتْهُ الصَّلَاةُ فِي مَسْجِدِ كَذَا وَكَذَا، فَصَلَّى فِي مَسْجِدِ كَذَا وَكَذَا، وَبَيْنَهُمَا مَسَاجِدُ كَثِيرَةٌ مُحْدَثَةٌ لَمْ يُصَلِّ فِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث کہتے ہیں کہ فلاں مسجد میں حضرت ابو وائل کی نماز فوت ہوگئی تو انہوں نے فلاں مسجد میں ادا کی، حالانکہ ان دونوں مسجدوں کے درمیان کئی مسجدیں ایسی تھی جو نئی بنائی گئی تھیں، انہوں نے ان مسجدوں میں نماز نہیں پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6387، ترقيم محمد عوامة 6299)
حدیث نمبر: 6300 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُمَارَةَ الصَّيْدَلَانِيِّ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، قَالَ: " كُنْتُ أَكُونُ مَعَ أَنَسٍ فَيَأْتِي عَلَى الْمَسْجِدِ، فَيَسْمَعُ الْأَذَانَ، فَيَقُولُ: مُحْدَثٌ هَذَا؟ فَإِذَا قَالُوا: نَعَمْ، تَجَاوَزَهُ إِلَى غَيْرِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثابت بنانی کہتے ہیں کہ میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ کبھی کسی مسجد کے پاس آتا وہ اس کی اذان سنتے اور پوچھتے کہ کیا یہ نئی مسجد ہے؟ لوگ کہتے جی ہاں۔ اس پر وہ اس مسجد سے آگے کسی اور مسجد کی تلاش میں چلے جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6388، ترقيم محمد عوامة 6300)
حدیث نمبر: 6301 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ , أَنَّهُ كَانَ " يَتَجَاوَزُ الْمَسَاجِدَ الْمُحْدَثَةَ إِلَى الْقَدِيمَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد نئی مسجدوں کو چھوڑ کر پرانی مسجدوں میں جایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6389، ترقيم محمد عوامة 6301)
حدیث نمبر: 6302 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْتَمَرٌ، عَنْ عَوْفٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ، قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا مُصَدِّقٌ مِنَ الْمَدِينَةِ لَيَالِي مُعَاوِيَةَ فَبَيْنَمَا هُوَ عَلَى مَالِنَا ذَاتَ يَوْمٍ، قَالَ: وَعَلَى الْمَاءِ مسجدان من مساجد أهل البادية، وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ قَالَ: أَيُّهُمَا بُنِيَ أَوَّلًا؟ فَقِيلَ: هَذَا، فَقَصَدَ نَحْوَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ مجھے ایک دیہاتی شخص نے بتایا کہ حضرت معاویہ کے زمانے میں زکوٰۃ وصول کرنے کے لئے ان کا نمائندہ ہمارے پاس آیا۔ ایک دن وہ ہمارے چشمے پر بیٹھا تھا کہ نماز کا وقت ہوگیا۔ اس وقت اس چشمے پر دیہات والوں کی بہت سی مساجد تھیں۔ اس نے پوچھا کہ ان میں سے کون سی مسجد سب سے پہلے بنی ہے؟ اسے بتایا گیا تو وہ اسی مسجد میں چلا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6390، ترقيم محمد عوامة 6302)
حدیث نمبر: 6303 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ , أَنَّهُ سُئِلَ" عَنِ الرَّجُلِ يَدَعُ مَسْجِدَ قَوْمِهِ وَيَأْتِي غَيْرَهُ؟ قَالَ: فَقَالَ الْحَسَنُ:" كَانُوا يُحِبُّونَ أَنْ يُكَثِّرَ الرَّجُلُ قَوْمَهُ بِنَفْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ کیا آدمی اپنی قوم کی مسجد کو چھوڑ کر دوسری مسجد میں جاسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اسلاف اس بات کو پسند کرتے تھے کہ آدمی اپنی قوم کو اپنے وجود سے زیادہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6391، ترقيم محمد عوامة 6303)