☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره ذلك
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب صلاة التطوع والإمامة← من كره ذلك
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 9
حديث رقم: 6187 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ شِهَابٍ , أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا مِنْ قَوْمِهِ وَهُوَ يُصَلِّي قَاعِدًا مُتَرَبِّعًا، فَنَهَاهُ فَأَبَى أَنْ يُطِيعَهُ، فَقَالَ الْهَيْثَمُ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، يَقُولُ: " لَأَنْ أَقْعُدَ عَلَى رَضْفَتَيْنِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَقْعُدَ مُتَرَبِّعًا فِي الصَّلَاةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہیثم بن شہاب نے ایک آدمی کو دیکھا جو چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھ رہا تھا۔ انہوں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا لیکن اس نے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا۔ حضرت ہیثم نے فرمایا کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ آگ پر گرم کئے ہوئے پتھروں پر بیٹھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6273]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6273، ترقيم محمد عوامة 6187)
حديث رقم: 6188 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، عَنِ التَّرَبُّعِ فِي الصَّلَاةِ فَكَأَنَّهُ كَرِهَهُ، قَالَ: وَأَحْسِبُهُ قَالَ: كَرِهَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اسے مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6274]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6274، ترقيم محمد عوامة 6188)
حديث رقم: 6189 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ , أَنَّهُ" كَرِهَ أَنْ يُصَلِّيَ مُتَرَبِّعًا، وَقَالَ: اجْلِسْ غَيْرَ جِلْسَتِكَ لِلْحَدِيثِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے نماز میں چار زانو بنے ھں کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ نماز میں ایسے نہ بیٹھو جیسے بات چیت کرنے کے لئے بیٹھتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6275]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6275، ترقيم محمد عوامة 6189)
حديث رقم: 6190 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ , أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَجْلِسَ فِي الصَّلَاةِ جِلْسَةَ الرَّجُلِ يُحَدِّثُ أَصْحَابَهُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ آدمی نماز میں اس طرح بیٹھے جیسے لوگوں سے بات چیت کرنے کے لئے بیٹھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6276]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6276، ترقيم محمد عوامة 6190)
حديث رقم: 6191 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ حَكِيمٍ الصَّنْعَانِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ مُتَرَبِّعًا فِي آخِرِ صَلَاتِهِ حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الْأَخِيرَةِ، فَلَمَّا صَلَّى قُلْتُ لَهُ، فَقَالَ: إِنِّي أَشْتَكِي رِجْلِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن حکیم صنعانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ نماز کے آخر میں آخری سجدہ سے سر اٹھانے کے بعد چار زانو بیٹھے۔ جب انہوں نے نماز پڑھ لی تو میں نے اس بارے میں ان سے سوال کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ میرے پاؤں میں تکلیف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6277]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6277، ترقيم محمد عوامة 6191)
حديث رقم: 6192 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ ," أَنَّ ابْنَ عُمَرَ صَلَّى مُتَرَبِّعًا مِنْ وَجَعٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے درد کی وجہ سے چار زانو بیٹھ کر نماز ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6278]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6278، ترقيم محمد عوامة 6192)
حديث رقم: 6193 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ:" كَانَ يُكْرَهُ أَنْ يَتَرَبَّعَ الرَّجُلُ فِي صَلَاتِهِ حَتَّى يَتَشَهَّدَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی تشہد پڑھنے سے پہلے نماز میں چار زانو ہو کر بیٹھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6279]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6279، ترقيم محمد عوامة 6193)
حديث رقم: 6194 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: نُبِّئْتُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ صَلَّى مُتَرَبِّعًا، وَقَالَ: إِنَّهُ لَيْسَ بِسُنَّةٍ إِنَّمَا أَفْعَلُهُ مِنْ وَجَعٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھی اور فرمایا کہ یہ سنت نہیں ہے۔ میں نے درد کی وجہ سے یوں نماز پڑھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6280]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6280، ترقيم محمد عوامة 6194)
حديث رقم: 6195 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ , أَنَّهُ كَرِهَ التَّرَبُّعَ، وَقَالَ: جِلْسَةُ مَمْلَكَةٍ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاوس نے چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھی اور فرمایا کہ یہ بادشاہوں کا بیٹھنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6281، ترقيم محمد عوامة 6195)