☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص ہجوم کی وجہ سے جمعہ کے دن نماز نہ پڑھ سکے تو وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← اگر کوئی شخص ہجوم کی وجہ سے جمعہ کے دن نماز نہ پڑھ سکے تو وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 5611 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هَمَّامٍ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يَقُولُ فِي رَجُلٍ افْتَتَحَ مَعَ الْإِمَامِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلَا يَقْدِرُ عَلَى رُكُوعِ وَلَا سُجُودٍ حَتَّى صَلَّى الْإِمَامُ، قَالَ: كَانَ الْحَسَنُ , وَإِبْرَاهِيمُ يَقُولَانِ:" يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ"، يَعْنِي: يَوْمَ الْجُمُعَةِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ اس شخص کے بارے میں جو جمعہ کے دن امام کے ساتھ نماز شروع کرے، لیکن (رش کی وجہ سے) رکوع و سجدہ نہ کرسکے اتنے میں امام سلام پھیر لے، فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ وہ جمعہ کے دن دو رکعتیں پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5682، ترقيم محمد عوامة 5611)
حدیث نمبر: 5612 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، قَالَ: سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلَمْ يَقْدِرْ عَلَى السُّجُودِ حَتَّى سَلَّمَ الْإِمَامُ، فَقَالَ: نُبِّئْتُ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ قَالَ:" يَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَقْضِي الرَّكْعَةَ الْأُولَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت یونس سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص جمعہ کے دن دو رکوع تو کرلے لیکن امام کے سلام پھیرنے تک سجدے نہ کرسکے تو وہ کیا کرے؟ حضرت یونس نے فرمایا کہ مجھے حضرت حسن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ دو سجدے کرے، پھر کھڑا ہوجائے اور پہلی رکعت کی قضا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5683، ترقيم محمد عوامة 5612)
حدیث نمبر: 5613 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِنَافِعٍ: " زُحِمْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلَمْ أَقْدِرْ عَلَى الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، فَقَالَ: أَمَّا أَنَا فَلَوْ كُنْتُ لَأَوْمَأْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت نافع سے کہا کہ میں اگر رش کی وجہ سے جمعہ کے دن رکوع و سجود نہ کرسکوں تو کیا کروں؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر میرے ساتھ یوں ہو تو میں اشارے سے نماز پڑھوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5684، ترقيم محمد عوامة 5613)
حدیث نمبر: 5614 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ مَعْقِلٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " إذَا ازْدَحَمَ النَّاسُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلَمْ تَسْتَطِعْ أَنْ تَسْجُدَ فَانْتَظِرْ حَتَّى إذَا قَامُوا فَاسْجُدْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جب تم جمعہ کے دن رش میں پھنس جاؤ اور سجدہ کرنے کی طاقت نہ رکھو تو انتظار کرو جب لوگ کھڑے ہوجائیں اس وقت سجدہ کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5685، ترقيم محمد عوامة 5614)