☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد جگہ بدل لی جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جو حضرات اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد جگہ بدل لی جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 5464 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثّنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَهُ الْجُمُعَةَ فَلَمَّا قَضَيْتُ صَلَاتِي أَخَذَ بِيَدِي فَقَامَ فِي مَقَامِي وَأَقَامَنِي فِي مَقَامِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کی، جب میں نے نماز پوری کرلی تو انہوں نے مجھے اپنی جگہ کھڑا کردیا اور خود میری جگہ کھڑے ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5533]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5533، ترقيم محمد عوامة 5464)
حدیث نمبر: 5465 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثّنَا غُنْدَرٌ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: " رَأَيْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَبْدِ الْغَافِرِ، وَحَسَّانَ بْنَ بِلَالٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إذَا قَضَى الْإِمَامُ صَلَاتَهُ تَحَوَّلَا مِنْ مَقَامِهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے عقبہ بن عبد الغافر اور حسان بن بلال کو دیکھا کہ انہوں نے جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد اپنی جگہوں کو بدل لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5534]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5534، ترقيم محمد عوامة 5465)
حدیث نمبر: 5466 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي دِعَامَةُ بْنُ يَزِيدَ الْعَنْبَرِيُّ , أَنَّهُ صَلَّى إلَى جَنْبِ أَبِي مِجْلَزٍ فِي الْجُمُعَةِ فَلَمَّا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ أَخَذَ بِيَدِي فَأَقَامَنِي فِي مَقَامِهِ الَّذِي كَانَ فِيهِ وَقَامَ فِي مَقَامِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت دعامہ بن یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو مجلز کے ساتھ نماز ادا کی، جب میں نے نماز پوری کرلی تو انہوں نے مجھے اپنی جگہ کھڑا کردیا اور خود میری جگہ کھڑے ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5535]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5535، ترقيم محمد عوامة 5466)
حدیث نمبر: 5467 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ حَبِيبٍ، قَالَ: " صَلَّيْتُ إلَى جَنْبِ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ الْجُمُعَةَ فَحَوَّلَنِي إلَى مَكَانِهِ وَتَحَوَّلَ فِي مَكَانِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت صفوان بن محرز کے ساتھ نماز ادا کی، نماز کے بعد انہوں نے مجھے اپنی جگہ کھڑا کردیا اور خود میری جگہ کھڑے ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5536]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5536، ترقيم محمد عوامة 5467)
حدیث نمبر: 5468 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَطَاءٌ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ صَلَّى الْجُمُعَةَ، ثُمَّ تَنَحَّى مِنْ مَكَانِهِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فِيهِمَا خِفَّةٌ، ثُمَّ تَنَحَّى مِنْ مَكَانِهِ ذَلِكَ فَصَلَّى أَرْبَعًا هِيَ أَطْوَلُ مِنْ تَيْنِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے جمعہ کی نماز ادا کی اور پھر اپنی جگہ سے ہٹ گئے۔ پھر دو مختصر رکعتیں ادا فرمائیں۔ پھر اس جگہ سے ہٹے اور دو رکعات سے ذرا طویل چار رکعات ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5537]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5537، ترقيم محمد عوامة 5468)
حدیث نمبر: 5469 مصنف ابن ابی شیبہ
غُنْدَرٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عُمَرُ بْنُ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي الْخُوَارِ ، مُعَاوِيَةُ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي الْخُوَارِ , أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ أَرْسَلَهُ إلَى السَّائِبِ ابْنِ أُخْتِ نَمِرٍ يَسْأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ رَآهُ مِنْهُ مُعَاوِيَةُ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ: نَعَمْ صَلَّيْتُ مَعَهُ الْجُمُعَةَ فِي الْمَقْصُورَةِ، فَلَمَّا سَلَّمَ الْإِمَامُ قُمْتُ فِي مَقَامِي فَصَلَّيْتُ فَلَمَّا دَخَلَ أَرْسَلَ إلَيَّ، وَقَالَ: لَا تَعُدْ لِمَا فَعَلْتَ إذَا صَلَّيْتَ الْجُمُعَةَ فَلَا تَصِلْهَا بِصَلَاةٍ حَتَّى تَكَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَنَا بِذَلِكَ أَنْ لَا تُوصَلَ صَلَاةٌ بِصَلاةٍ حَتَّى نَتَكَلَّمَ أَوْ نَخْرُجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت نافع بن جبیر نے مجھے حضرت سائب بن اخت نمر کے پاس بھیجا کہ میں ان سے اس چیز کے بارے میں سوال کروں جو انہوں نے حضرت معاویہ کی نماز میں دیکھی ہو۔ میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے ان کے ساتھ مسجد سے ملحقہ کمرے میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ جب امام نے سلام پھیرا تو میں نے اپنی جگہ کھڑے کھڑے نماز ادا کی۔ جب وہ اندر آئے تو مجھے پیغام بھیج کر بلایا اور فرمایا کہ جو عمل تم نے آج کیا ہے وہ دوبارہ نہ کرنا۔ جب تم جمعہ کی نماز پڑھ لو تو اسی جگہ کوئی نماز اس وقت تک نہ پڑھو جب تک کلام نہ کرلو یا باہر نہ نکل جاؤ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس بات کا حکم دیا ہے کہ ہم کسی نماز کو دوسری نماز کے ساتھ بغیر کلام اور بغیر جگہ چھوڑے نہ ملائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5538]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5538، ترقيم محمد عوامة 5469)
حدیث نمبر: 5470 مصنف ابن ابی شیبہ
عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
حَدَّثّنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثّنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنْ ثَوْرٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ:" كَانَ يُكْرَهُ الصَّلَاةُ نِصْفَ النَّهَارِ إلَّا يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن عاص سوائے جمعہ کے باقی نمازوں کو نصف نہار کے وقت پڑھنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5539]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5539، ترقيم محمد عوامة 5470)
حدیث نمبر: 5471 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " يَوْمُ الْجُمُعَةِ صَلَاةٌ كُلُّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جمعہ کا دن سارا نماز کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5540]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5540، ترقيم محمد عوامة 5471)
حدیث نمبر: 5472 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " تُكْرَهُ الصَّلَاةُ نِصْفَ النَّهَارِ إلَّا يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ نصفِ نہار کے وقت نماز مکروہ ہے، البتہ جمعہ کی نماز ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5541]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5541، ترقيم محمد عوامة 5472)
حدیث نمبر: 5473 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ قُرَّةٍ عَنِ " الصَّلَاةِ قَبْلَ أَنْ تَزُولَ الشَّمْسُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلَمْ يَرَ بِهَا بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت معاویہ بن قرہ سے جمعہ کے دن زوال شمس سے پہلے نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5542، ترقيم محمد عوامة 5473)
حدیث نمبر: 5474 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُيَسّرٍ، عَنْ مُبَارَكٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " تُكْرَهُ الصَّلَاةُ نِصْفَ النَّهَارِ إلَّا يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نصفِ نہار کے وقت نماز مکروہ ہے، البتہ جمعہ کی نماز ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5543]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5543، ترقيم محمد عوامة 5474)
حدیث نمبر: 5475 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " يَوْمُ الْجُمُعَةِ صَلَاةٌ كُلُّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جمعہ کا دن سارا نماز کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5544]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5544، ترقيم محمد عوامة 5475)
حدیث نمبر: 5476 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالصَّلَاةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ نِصْفَ النَّهَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن نصفِ نہار کے وقت نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5545]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5545، ترقيم محمد عوامة 5476)