☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کچھ لوگوں کو جمعہ کی نماز نہ مل سکی تو اب وہ جمعہ پڑھیں گے یا ظہر کی نماز؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← اگر کچھ لوگوں کو جمعہ کی نماز نہ مل سکی تو اب وہ جمعہ پڑھیں گے یا ظہر کی نماز؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 5438 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثّنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ:" شَهِدْتُ إبْرَاهِيمَ التَّيْمِيَّ , وَإِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ , وَزِرًّا , وَسَلَمَةَ بْنَ كُهَيْلٍ فَذَكَرَ زِرَّ وَالتَّيْمِيَّ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ، صَلَّوُا الْجُمُعَةَ أَرْبَعًا فِي مَكَانِهِمْ وَكَانُوا خَائِفِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن مسلم کہتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن حضرت ابراہیم تیمی، حضرت ابراہیم نخعی، حضرت زر اور حضرت سلمہ بن کہیل کے ساتھ تھا۔ حضرت زر اور حضرت تیمی نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا تو انہوں نے جمعہ کی چار رکعتیں اسی جگہ پڑھ لیں وہ (ظالم حجاج بن یوسف) کے خوف سے چھپے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5507]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5507، ترقيم محمد عوامة 5438)
حدیث نمبر: 5439 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَفْلَحَ، قَالَ: " أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ وَنَحْنُ بِالرَّوْحَاءِ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ فَجِئْنَا وَقَدْ صَلَّوْا فَصَلَّى الْقَاسِمُ وَلَمْ يُجَمِّعْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ ہم مقام روحاء میں تھے کہ مؤذن نے اذان دی۔ جب ہم پہنچے تو لوگ نماز پڑھ چکے تھے۔ حضرت قاسم نے اپنی نماز پڑھی اور جمعہ نہیں پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5508]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5508، ترقيم محمد عوامة 5439)
حدیث نمبر: 5440 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ فِي قَوْمٍ فَاتَتْهُمُ الْجُمُعَةُ، قَالَ:" يُصَلُّونَ شَتَّى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن ان لوگوں کے بارے میں جن کی جمعہ کی نماز فوت ہوجائے فرماتے ہیں کہ وہ علیحدہ علیحدہ نماز پڑھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5509]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5509، ترقيم محمد عوامة 5440)
حدیث نمبر: 5441 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْوَلِيدِ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : " لَا جَمَاعَةَ يَوْمَ جُمُعَةٍ إلَّا مَعَ الْإِمَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جمعہ کی نماز کی جماعت امام کے ساتھ ہی ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5510]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5510، ترقيم محمد عوامة 5441)
حدیث نمبر: 5442 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَمِيلُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّائِيُّ، قَالَ:" رَأَيْتُ إيَاسَ بْنَ مُعَاوِيَةَ وَهُوَ يَوْمَئِذٍ قَاضِي الْبَصْرَةِ جَاءَ إلَى الْجُمُعَةِ وَفَاتَتْهُ فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى بِنَا الظُّهْرَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جمیل بن عبید کہتے ہیں کہ حضرت ایاس بن معاویہ جن دنوں بصرہ کے قاضی تھے، وہ جمعہ کے لئے آئے تو دیکھا کہ نماز ہوچکی ہے۔ انہوں نے ہمیں ظہر کی چار رکعات پڑھائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5511]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5511، ترقيم محمد عوامة 5442)
حدیث نمبر: 5443 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: " أَتَيْتُ الْمَسْجِدَ أَنَا وَزِرٌّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَوَجَدْنَاهُمْ قَدْ صَلَّوْا فَصَلَّيْنَا جَمِيعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت زر جمعہ کے دن مسجد آئے تو ہم نے دیکھا کہ لوگ جمعہ کی نماز پڑھ چکے ہیں۔ چناچہ ہم نے اکٹھے نماز پڑھ لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5512]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5512، ترقيم محمد عوامة 5443)