☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص جمعہ کا خطبہ نہ سن سکے وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جو شخص جمعہ کا خطبہ نہ سن سکے وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 5367 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، فَقَالَ: حُدِّثْتُ , عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ قَالَ:" إنَّمَا جُعِلَتِ الْخُطْبَةُ مَكَانَ الرَّكْعَتَيْنِ، فَإِنْ لَمْ يُدْرِكِ الْخُطْبَةَ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جمعہ کا خطبہ دو رکعتوں کے بدلے میں رکھا گیا ہے اس لئے جسے خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5432، ترقيم محمد عوامة 5367)
حدیث نمبر: 5368 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ , أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إذَا لَمْ يُدْرِكِ الْخُطْبَةَ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرمایا کرتے تھے کہ جسے جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5433]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5433، ترقيم محمد عوامة 5368)
حدیث نمبر: 5369 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ , قَالُوا: " إذَا فَاتَتْهُ الْخُطْبَةُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صَلَّى أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5434]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5434، ترقيم محمد عوامة 5369)
حدیث نمبر: 5370 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَلَغَنِي، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ , قَالَا: " مَنْ فَاتَهُ الْقَصَصُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5435]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5435، ترقيم محمد عوامة 5370)
حدیث نمبر: 5371 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " إذَا فَاتَتْهُ الْخُطْبَةُ صَلَّى أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5436]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5436، ترقيم محمد عوامة 5371)
حدیث نمبر: 5372 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ الرَّمْلِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ يَزِيدَ اللَّيْثِيَّ، قَالَ: " إذَا فَاتَتْهُ الْخُطْبَةُ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن یزید لیثی فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5437، ترقيم محمد عوامة 5372)
حدیث نمبر: 5373 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: ذُكِرَ لِمُحَمَّدٍ قَوْلُ أَهْلِ مَكَّةَ إذَا لَمْ يُدْرِكِ الْخُطْبَةَ صَلَّى أَرْبَعًا فَقَالَ:" لَيْسَ هَذَا بِشَيْءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد کے سامنے اہل مکہ کے اس قول کا ذکر کیا گیا کہ جس شخص کو جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعت نماز پڑھ لے۔ تو انہوں نے فرمایا کہ یہ کوئی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5438]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5438، ترقيم محمد عوامة 5373)
حدیث نمبر: 5374 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ: " كَانَتِ الْجُمُعَةُ أَرْبَعًا فَجُعِلَتْ رَكْعَتَيْنِ مِنْ أَجْلِ الْخُطْبَةِ، فَمَنْ فَاتَتْهُ الْخُطْبَةُ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جمعہ کی چار رکعتیں تھیں، پھر دو رکعتیں خطبے کی وجہ سے کم کردی گئیں۔ پس جس کا خطبہ رہ جائے وہ چار رکعتیں پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5439، ترقيم محمد عوامة 5374)