☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الكلام إذا صعد الإمام المنبر وخطب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجمعة← في الكلام إذا صعد الإمام المنبر وخطب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 17
Hadith No.: 5335 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أبو بكر، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أبو بكر، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنِ الرُّكَيْنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " كَفَى لَغْوًا إذَا صَعِدَ الْإِمَامُ الْمِنْبَرَ أَنْ تَقُولَ لِصَاحِبِكَ: أَنْصِتْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ امام کے منبر پر چڑھ جانے کے بعد یہ بھی لغو بات ہے کہ تم اپنے ساتھ بیٹھے شخص کو کہو کہ خاموش ہوجا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5398، ترقيم محمد عوامة 5335)
Hadith No.: 5336 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" قُلْتُ لِعَلْقَمَةَ مَتَى يُكْرَهُ الْكَلَامُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"؟ قَالَ:" إذَا صَعِدَ الْإِمَامُ الْمِنْبَرَ، وَإِذَا خَطَبَ الْإِمَامُ، وَإِذَا تَكَلَّمَ الْإِمَامُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابرہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ سے پوچھا کہ جمعہ کے دن کلام کرنا کب مکروہ ہوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جب امام منبر پر چڑھ جائے، جب امام خطبہ دے اور جب امام بات کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5399، ترقيم محمد عوامة 5336)
Hadith No.: 5337 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ الْأَعْلَى ، مَعْمَرٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ قَالَ لِصَاحِبِهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ: أَنْصِتْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ، فَقَدْ لَغَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبیداللہ بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جمعہ کے دن جس شخص نے خطبہ کے دوران اپنے ساتھ بیٹھے شخص کو خاموش رہنے کا کہا اس نے لغو کام کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5400، ترقيم محمد عوامة 5337)
Hadith No.: 5338 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " إذَا قُلْتَ لِصَاحِبِكَ: أَنْصِتْ فَقَدْ لَغَوْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر تم نے اپنے ساتھ بیٹھے شخص کو کہا کہ خاموش ہوجا تو تم نے لغو کام کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5401]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5401، ترقيم محمد عوامة 5338)
Hadith No.: 5339 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ الْقُرَظِيِّ، قَالَ: " أَدْرَكْتُ عُمَرَ وَعُثْمَانَ، فَكَانَ الْإِمَامُ إذَا خَرَجَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ تَرَكْنَا الصَّلَاةَ، فَإِذَا تَكَلَّمَ تَرَكْنَا الْكَلَامَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ثعلبہ بن ابی مالک قرظی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر اور حضرت عثمان کا زمانہ پایا، جب جمعہ کے دن امام آجاتے تو ہم نماز کو چھوڑ دیتے اور جب وہ بات کرتے تو ہم بات کرنا چھوڑ دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5402]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5402، ترقيم محمد عوامة 5339)
Hadith No.: 5340 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , وَابْنِ عُمَرَ , أَنَّهُمَا:" كَانَا يَكْرَهَانِ الصَّلَاةَ وَالْكَلَامَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بَعْدَ خُرُوجِ الْإِمَامِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ کے دن امام کے نکلنے کے بعد کلام کرنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5403]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5403، ترقيم محمد عوامة 5340)
Hadith No.: 5341 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ , عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ لَمْ يُصَلِّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ کی نماز پڑھتے تھے لیکن جب امام جمعہ کے لئے آجاتا تو نماز نہیں پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5404]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5404، ترقيم محمد عوامة 5341)
Hadith No.: 5342 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " خُرُوجُ الْإِمَامِ يَقْطَعُ الصَّلَاةَ، وَكَلَامُهُ يَقْطَعُ الْكَلَامَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ امام کا نکلنا نماز کو اور اس کا بات کرنا گفتگو کو منقطع کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5405]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5405، ترقيم محمد عوامة 5342)
Hadith No.: 5343 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ:" أَنَّهُ كَرِهَ الْكَلَامَ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن مہران نے دورانِ خطبہ بات کرنے کو مکروہ خیال فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5406]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5406، ترقيم محمد عوامة 5343)
Hadith No.: 5344 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " خُرُوجُ الْإِمَامِ يَقْطَعُ الصَّلَاةَ، وَكَلَامُهُ يَقْطَعُ الْكَلَامَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ امام کا نکلنا نماز کو اور اس کا بات کرنا گفتگو کو منقطع کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5407]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5407، ترقيم محمد عوامة 5344)
Hadith No.: 5345 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: " إذَا قَالَ الرَّجُلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ: أَنْصِتْ فَقَدْ لَغَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دورانِ خطبہ اگر کسی نے اپنے ساتھی سے کہا کہ خاموش ہوجاؤ تو اس نے لغو کام کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5408]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5408، ترقيم محمد عوامة 5345)
Hadith No.: 5346 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَأَمَرْتُ أَصْحَابِي أَنْ يَرْتَحِلُوا، ثُمَّ أَتَيْتُ الْمَسْجِدَ فَجَلَسْتُ قَرِيبًا مِنَ ابْنِ عُمَرَ فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِي فَجَعَلَ يُحَدِّثُنِي وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَقُلْنَا كَذَا وَكَذَا فَلَمَّا أَكْثَرَ، قُلْتُ لَهُ: اسْكُتْ، فَلَمَّا قَضَيْنَا الصَّلَاةَ ذَكَرْتُ ذَلِكَ لِابْنِ عُمَرَ" فَقَالَ:" أَمَّا أَنْتَ فَلَا جُمُعَةَ لَكَ، وَأَمَّا صَاحِبُكَ فَحِمَارٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ہم جمعہ کے دن مدینہ آئے۔ میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ کوچ کرجائیں اور میں مسجد میں آکر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے قریب بیٹھ گیا۔ اتنے میں میرے ساتھیوں میں سے ایک آدمی آیا اور دورانِ خطبہ مجھ سے بات کرنے لگا کہ ہم نے ایسے ایسے کیا۔ جب اس نے زیادہ بات کی تو میں نے اس سے کہا کہ خاموش ہوجاؤ۔ جب ہم نے نماز پوری کرلی تو میں نے اس بات کا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ذکر کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ تمہارا جمعہ نہیں ہوا اور تمہارا وہ ساتھی تو گدھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5409]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5409، ترقيم محمد عوامة 5346)
Hadith No.: 5347 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، الشَّعْبِيِّ ، أَبَا ذَرٍّ ، الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ , أَنَّ أَبَا ذَرٍّ أَوِ الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ :" سَمِعَ أَحَدُهُمَا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آيَةً يقرأها وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، قَالَ: فَقَالَ لِصَاحِبِهِ: مَتَى أنزلت هَذِهِ الْآيَةُ؟، قَالَ: فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، قَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: لَا جُمُعَةَ لَكَ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، قَالَ: فَقَالَ: صَدَقَ عُمَرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ذر یا حضرت زبیر بن عوام میں سے ایک نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جمعہ کے دن منبر پر ایک آیت کی تلاوت کرتے سنا تو اپنے ساتھی سے سوال کیا کہ یہ آیت کب نازل ہوئی تھی؟ جب انہوں نے جمعہ کی نماز ادا کرلی تو حضرت عمر بن خطاب نے ان سے فرمایا کہ تمہارا جمعہ نہیں ہوا۔ پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور ان سے اس بات کا ذکر کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عمر سچ کہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5410]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5410، ترقيم محمد عوامة 5347)
Hadith No.: 5348 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ نُمَيْرٍ ، مُجَالِدٍ ، عَامِرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَكَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَهُوَ كَالْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا وَالَّذِي يَقُولُ لَهُ: أَنْصِتْ لَيْسَتْ لَهُ جُمُعَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے جمعہ کے دن دورانِ خطبہ بات کی وہ اس گدھے کی طرح ہے جس نے کتابیں اٹھا رکھی ہوں اور جو کہتا ہے کہ خاموش ہوجاؤ اس کا جمعہ نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5411]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5411، ترقيم محمد عوامة 5348)
Hadith No.: 5349 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو أُسَامَةَ ، مُجَالِدٍ ، عَامِرٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ سَعْدٌ لِرَجُلٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ:" لَا صَلَاةَ لَكَ"، قَالَ: فَذُكِرَ ذَلِكَ الرَّجُلُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إنَّ سَعْدًا قَالَ: لَا صَلَاةَ لَكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِمَ يَا سَعْدُ"؟ فَقَالَ: إنَّهُ تَكَلَّمَ وَأَنْتَ تَخْطُبُ فَقَالَ:" صَدَقَ سَعْدٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت سعد نے ایک آدمی سے کہا کہ تمہاری نماز نہیں ہوئی۔ اس آدمی نے اس بات کا ذکر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا اور کہا کہ سعد نے مجھے کہا ہے کہ تمہاری نماز نہیں ہوئی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سعد سے پوچھا کہ تم نے ایسا کیوں کہا؟ انہوں نے عرض کیا کہ جب آپ خطبہ دے رہے تھے تو اس نے بات کی تھی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سعد ٹھیک کہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5412]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5412، ترقيم محمد عوامة 5349)
Hadith No.: 5350 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ أَبِي أَوْفَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ السَّكْسَكِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: " ثَلَاثٌ مَنْ سَلِمَ مِنْهُنَّ، غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى مِنْ أَنْ يُحْدِثَ حَدَثًا لَا يَعْنِي أَذًى مِنْ بَطْنِهِ، أَوْ أَنْ يَتَكَلَّمَ، أَوْ أَنْ يَقُولَ: صَهْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی اوفیٰ فرماتے ہیں کہ جو جمعہ کی نماز کے دوران تین کاموں سے محفوظ رہا اس کے اس جمعہ سے گذشتہ جمعے تک کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں: ایک حدث لاحق ہونے سے، دوسرا بات کرنے سے اور تیسرا کسی کو خاموش کرانے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5413]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5413، ترقيم محمد عوامة 5350)
Hadith No.: 5351 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثّنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثّنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " إذَا قَالَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ: صَهٍ فَقَدْ لَغَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے جمعہ کے دن دورانِ خطبہ کسی کو خاموش رہنے کا کہا تو اس نے لغو کام کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5414، ترقيم محمد عوامة 5351)