هُشَيْمٌ ، دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، الشَّعْبِيِّ ، أَبَا ذَرٍّ ، الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ , أَنَّ أَبَا ذَرٍّ أَوِ الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ :" سَمِعَ أَحَدُهُمَا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آيَةً يقرأها وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، قَالَ: فَقَالَ لِصَاحِبِهِ: مَتَى أنزلت هَذِهِ الْآيَةُ؟، قَالَ: فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، قَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: لَا جُمُعَةَ لَكَ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، قَالَ: فَقَالَ: صَدَقَ عُمَرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ذر یا حضرت زبیر بن عوام میں سے ایک نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جمعہ کے دن منبر پر ایک آیت کی تلاوت کرتے سنا تو اپنے ساتھی سے سوال کیا کہ یہ آیت کب نازل ہوئی تھی؟ جب انہوں نے جمعہ کی نماز ادا کرلی تو حضرت عمر بن خطاب نے ان سے فرمایا کہ تمہارا جمعہ نہیں ہوا۔ پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور ان سے اس بات کا ذکر کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عمر سچ کہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5410]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5410، ترقيم محمد عوامة 5347)