☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی عورت جمعہ کی نماز کے لئے آئے تو اس کے لئے امام کی نماز کافی ہے یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← اگر کوئی عورت جمعہ کی نماز کے لئے آئے تو اس کے لئے امام کی نماز کافی ہے یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 5197 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نَجِيحٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ جَدَّتِهِ، قَالَتْ: قَالَ لَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ : " إذَا صَلَّيْتُنَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مَعَ الْإِمَامِ، فَصَلِّينَ بِصَلَاتِهِ، وَاذَا صَلَّيْتُنَّ فِي بُيُوتِكُنَّ فَصَلِّينَ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن معدان کی دادی کہتی ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہم عورتوں سے فرمایا تھا کہ اگر تم جمعہ کی نماز پڑھنے کے لئے آؤ تو امام کے ساتھ اسی کی نماز پڑھو اور اگر گھر میں نماز پڑھو تو چار رکعتیں پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5259]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5259، ترقيم محمد عوامة 5197)
حدیث نمبر: 5198 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ: " فِي امْرَأَةٍ تَحْضُرُ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَنَّهَا تُصَلِّي بِصَلَاةِ الْإِمَامِ، وَيُجْزِيهَا ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس عورت کے بارے میں جو جمعہ کے دن مسجد میں نماز پڑھنے آئے فرماتے ہیں کہ وہ امام کے ساتھ اس کی نماز جیسی نماز پڑھے گی اور یہی اس کے لئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5260، ترقيم محمد عوامة 5198)
حدیث نمبر: 5199 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ , عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إنْ جَمَّعْنَ مَعَ الْإِمَامِ أَجْزَأَهُنَّ مِنْ صَلَاةِ الْإِمَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر عورتیں امام کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھیں تو ان کے لئے امام کی نماز کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5261، ترقيم محمد عوامة 5199)
حدیث نمبر: 5200 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: كُنَّ النِّسَاءُ يُجَمِّعْنَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ يُقَالُ:" لَا تَخْرُجْنَ إلَّا تَفِلَاتٍ لَا يُوجَدُ مِنْكُنَّ رِيحُ طِيبٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ عورتیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھا کرتی تھیں۔ ان سے یہ کہا جاتا تھا کہ وہ بغیر خوشبو لگائے جمعہ کے لئے حاضر ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5262، ترقيم محمد عوامة 5200)
حدیث نمبر: 5201 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ فِي الْمَرْأَةِ تَأْتِي الْجُمُعَةَ، قَالَ:" تُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ تُجْزِي عَنْهَا، وَلَكِنَّهُ لَيْسَ لَهَا أَنْ تَأْتِيَ الْجُمُعَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی عورت جمعہ کے لئے آئے تو وہ دو رکعتیں پڑھے گی، البتہ جمعہ میں شریک ہونا اس پر لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5263، ترقيم محمد عوامة 5201)
حدیث نمبر: 5202 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، أَشْعَثَ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" كُنَّ نِسَاءُ الْمُهَاجِرِينَ يُصَلِّينَ الْجُمُعَةَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ يَحْتَسِبْنَ بِهَا مِنَ الظُّهْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مہاجرین عورتیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھا کرتی تھیں اور اسے ظہر کی نماز کے بدلے میں کافی سمجھتیں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5264، ترقيم محمد عوامة 5202)
حدیث نمبر: 5203 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: " إنْ صَلَّتْ مَعَ الْإِمَامِ أَجْزَأَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت امام کے ساتھ نماز پڑھے تو امام کی نماز اس کے لئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5265، ترقيم محمد عوامة 5203)