☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 5136 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى الْمُسَافِرِ جُمُعَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مسافر پر جمعہ واجب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5198]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5198، ترقيم محمد عوامة 5136)
حدیث نمبر: 5137 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْعُمَرِيِّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَانَ لَا يُجَمِّعُ فِي السَّفَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سفر میں جمعہ نہیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5199]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5199، ترقيم محمد عوامة 5137)
حدیث نمبر: 5138 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى الْمُسَافِرِ أَضْحَى، وَلَا فِطْرٌ، وَلَا جُمُعَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ مسافر پر عید الاضحی، عید الفطر اور جمعہ واجب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5200، ترقيم محمد عوامة 5138)
حدیث نمبر: 5139 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، قَالَ:" خَرَجَ مَسْرُوقٌ، وَعُرْوَةُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، وَنَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ فَحَضَرَتِ الْجُمُعَةُ فَلَمْ يُجَمِّعُوا، وَحَضَرَ الْفِطْرُ فَلَمْ يُفْطِرُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن اقمر فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق، حضرت عروہ بن مغیرہ اور حضرت عبد اللہ کے کچھ شاگرد ایک سفر پر نکلے تو راستہ میں جمعہ کا وقت ہوگیا، انہوں نے جمعہ ادا نہیں کیا۔ پھر عید الفطر کا وقت ہوا تو انہوں نے عید کی نماز بھی نہیں پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5201، ترقيم محمد عوامة 5139)
حدیث نمبر: 5140 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَمُرَةَ شَتَّى بِكَابُلَ شَتْوَةً أَوْ شَتْوَتَيْنِ، لَا يُجَمِّعُ وَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن سمرہ کابل میں ایک یا دو گرمیاں ٹھہرے، وہاں انہوں نے جمعہ نہیں پڑھا وہ دو رکعات نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5202، ترقيم محمد عوامة 5140)
حدیث نمبر: 5141 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَقَامَ بِنَيْسَابُورَ سَنَةً أَوْ سَنَتَيْنِ، فَكَانَ يُصَلِّي بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يُسَلِّمُ ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يُسَلِّمُ وَلَا يُجَمِّعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نیشاپور میں ایک یا دو سال رہے، وہاں وہ دو رکعات نماز پڑھ کر سلام پھیر دیتے تھے، پھر دو رکعات پڑھ کر سلام پھیر دیتے اور جمعہ نہیں پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5203]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5203، ترقيم محمد عوامة 5141)
حدیث نمبر: 5142 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُنَا يَغْزُونَ فَيُقِيمُونَ السُّنَّةَ أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ يُقَصِّرُونَ الصَّلَاةَ وَلَا يُجَمِّعُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہمارے حضرات بعض اوقات جنگ کے لئے ایک ایک سال تک سفر میں رہتے، اس دوران وہ نماز میں قصر کیا کرتے تھے اور جمعہ نہیں پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5204]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5204، ترقيم محمد عوامة 5142)
حدیث نمبر: 5143 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ، قَالَ: " خَرَجَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ يُرِيدُ الصَّلَاةَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَضَرَبَ حُجْرَتَهُ عَلَى فَاثُورِ إبْرَاهِيمَ، فَلَقِيتُهُ وَمَعِي الْجُنْدُ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ: يَا عُبَادَةُ إنَّا قَوْمٌ سَفْرٌ لَيْسَتْ عَلَيْنَا جُمُعَةٌ فَجَمِّعْ بِأَصْحَابِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبادہ بن نسی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الملک بن مروان بیت المقدس میں نماز کے ارادے سے نکلے۔ انہوں نے خوان ابراہیم کے پاس پڑاؤ ڈالا، میں اپنے لشکر کے ساتھ ان سے ملا۔ جب میرا ان سے آمنا سامنا ہوا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم مسافر ہیں، ہم پر جمعہ واجب نہیں، تم اپنے ساتھیوں کو جمعہ پڑھا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5205]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5205، ترقيم محمد عوامة 5143)
حدیث نمبر: 5144 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ جُمُعَةٌ فِي سَفَرِهِمْ وَلَا يَوْمَ نَفْرِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ مسلمانوں پر سفر میں اور کوچ کرنے کے دن جمعہ واجب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5206]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5206، ترقيم محمد عوامة 5144)
حدیث نمبر: 5145 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى الْمُسَافِرِ جُمُعَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مسافر پر جمعہ واجب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5207]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5207، ترقيم محمد عوامة 5145)
حدیث نمبر: 5146 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، قَالَ: ثَنَا رَجَاءُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدٍ مَوْلَى سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: " خَرَجَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ مِنْ دَابِقٍ، وَهُوَ يَوْمئِذٍ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ، فَمَرَّ بِحَلَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ لِأَمِيرِهَا: جَمِّعْ فَإِنَّا سَفْرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبید مولی سلیمان بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز اپنے دور خلافت میں دابق سے نکلے اور جمعہ کے دن مقام حلب سے گذرے۔ انہوں نے حلب کے امیر سے کہا کہ تم جمعہ پڑھاؤ ہم مسافر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5208]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5208، ترقيم محمد عوامة 5146)