☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی آدمی کی امام کے ساتھ سے کوئی رکعت فوت ہو جائے اور وہ اسے یاد نہ رہے، بعد میں یاد آئے تو کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← اگر کسی آدمی کی امام کے ساتھ سے کوئی رکعت فوت ہو جائے اور وہ اسے یاد نہ رہے، بعد میں یاد آئے تو کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 4716 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ فِي الرَّجُلِ يُدْرِكُ مَعَ الْإِمَامِ وِتْرًا مِنْ صَلَاتِهِ، قَالَ:" يُصَلِّي مَا أَدْرَكَ وَلَا يَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب اس شخص کے بارے میں جس کی امام کے ساتھ ایک رکعت چھوٹ جائے فرماتے ہیں کہ وہ جتنی نماز ملے اسے ادا کرلے اور دو سجدے نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4754، ترقيم محمد عوامة 4716)
حدیث نمبر: 4717 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: سُئِلَ يُونُسُ عَنِ الرَّجُلِ يُدْرِكُ مِنْ صَلَاةِ الْقَوْمِ رَكْعَةً أَوْ تَفُوتُهُ رَكْعَةٌ، قَالَ:" كَانَ الْحَسَنُ وَمُحَمَّدُ لَا يَرَيَانِ عَلَيْهِ سُجُودًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن علیہ کہتے ہیں کہ حضرت یونس سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جس کی جماعت سے ایک رکعت چھوٹ جائے یا اسے ایک رکعت ملے، تو کیا وہ سجدۂ سہو کرے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت حسن اور حضرت محمد ایسے شخص پر دو سجدوں کے وجوب کے قائل نہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4755]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4755، ترقيم محمد عوامة 4717)
حدیث نمبر: 4718 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَابْنَ الزُّبَيْرِ ، وَأَبَا سَعِيدٍ ، وَابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ وَابْنَ الزُّبَيْرِ وَأَبَا سَعِيدٍ وَابْنَ عُمَرَ كَانُوا " إِذَا فَاتَهُمْ وِتْرٌ مِنْ صَلَاةِ الْإِمَامِ سَجَدُوا سَجْدَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، حضرت ابن زبیر، حضرت ابو سعید اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی اگر جماعت سے ایک رکعت چھوٹ جاتی تو وہ دو سجدے کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4756، ترقيم محمد عوامة 4718)
حدیث نمبر: 4719 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي سَعِيدٍ ، وَابْنِ عُمَرَ ، وابن الزبير
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، وَابْنِ عُمَرَ ، وابن الزبير ، قَالُوا: " إِذَا فَاتَهُ بَعْضُ الصَّلَاةِ قَامَ فَقَضَى وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن زبیر فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کی جماعت سے کچھ نماز رہ جائے تو وہ اسے پورا کرے اور دو سجدے کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4757، ترقيم محمد عوامة 4719)
حدیث نمبر: 4720 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: " إِذَا أَدْرَكَ الرَّجُلُ سَجْدَةً مِنْ صَلَاةِ الْإِمَامِ سَجَدَ إِلَيْهَا أُخْرَى ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ مَا يَفْرُغُ مِنْ صَلَاتِهِ، وَإِذَا أَدْرَكَ سَجْدَتَيْنِ سَجَدَ بَعْدَمَا يَفْرُغُ مِنْ صَلَاتِهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کو امام کے ساتھ ایک سجدہ ملے تو وہ اس کے ساتھ ایک اور سجدہ کرے۔ پھر امام کے نماز سے فارغ ہونے کے بعد دو سجدے کرے۔ اگر وہ امام کے ساتھ دو سجدوں کو پالے تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد دو سجدے کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4758]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4758، ترقيم محمد عوامة 4720)
حدیث نمبر: 4721 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنَ عُمَرَ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4759]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4759، ترقيم محمد عوامة 4721)
حدیث نمبر: 4722 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ، قَالُوا: " إِذَا فَاتَكَ وِتْرٌ مِنْ صَلَاةِ الْإِمَامِ فَاقْضِ مَا فَاتَكَ وَاسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَأَنْتَ جَالِسٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر جماعت سے تمہاری ایک رکعت فوت ہوجائے تو اس کی قضاء کرو اور بیٹھ کردو سجدے کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4760]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4760، ترقيم محمد عوامة 4722)
حدیث نمبر: 4723 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يَسْجُدُ مَعَهُمْ، وَلَا يَسْجُدُ إِلَيْهَا أُخْرَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ لوگوں کے ساتھ سجدہ کرے گا اور اس کے ساتھ کوئی دوسرا سجدہ نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4761]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4761، ترقيم محمد عوامة 4723)