☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا مسجد میں قبلہ کی طرف قرآن مجید کی آیت یا کوئی دوسری چیز لکھی جاسکتی ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← کیا مسجد میں قبلہ کی طرف قرآن مجید کی آیت یا کوئی دوسری چیز لکھی جاسکتی ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 4616 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مِقْسَمٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " لَا يُصَلَّى فِي بَيْتٍ فِيهِ تَمَاثِيلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایسے کمرے میں نماز نہ پڑھو جس میں تصاویر ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4654]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4654، ترقيم محمد عوامة 4616)
حدیث نمبر: 4617 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، قَالَ: " لَمَّا بُنِيَ الْمَسْجِدُ فِي عَهْدِ عُثْمَانَ جَعَلُوا فِي سَقْفِهِ أُتْرُجَّةً فَكَانَ الدَّاخِلُ إِذَا دَخَلَ يَسْمُو بَصَرُهُ إِلَيْهَا فَبَلَغَ ذَلِكَ عُثْمَانَ فَأَمَرَ بِهَا فَنُزِعَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء خراسانی کہتے ہیں کہ جب حضرت عثمان کے دور خلافت میں مسجد کی تعمیر کی گئی تو لوگوں نے مسجد کی چھت میں نارنگیاں رکھ دیں۔ اب مسجد میں آنے والے کی نظر سب سے پہلے ان پر پڑتی تھی۔ حضرت عثمان نے انہیں اتارنے کا حکم دیا چناچہ وہ اتار دی گئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4655، ترقيم محمد عوامة 4617)
حدیث نمبر: 4618 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ ، خَالِهِ مُسَافِعٍ ، أُخْتِهِ صَفِيَّةَ ، لِعُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ ، عَنْ خَالِهِ مُسَافِعٍ ، عَنْ أُخْتِهِ صَفِيَّةَ أُمِّ مَنْصُورٍ، قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي امْرَأَةٌ مِنْ أَهْلِ الدَّارِ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، قَالَتْ: قُلْتُ لِعُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ : لِمَ دَعَاكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ خَرَجَ مِنَ الْبَيْتِ؟ قَالَ: قَالَ:" إِنِّي رَأَيْتُ قَرْنَيِ الْكَبْشِ فَنَسِيتُ أَنْ آمُرَكَ أَنْ تُخَمِّرَهُمَا وَأَنَّهُ لَا يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ فِي الْبَيْتِ شَيْءٌ يُشْغِلُ الْمُصَلِّيَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
بنو سلیم کی ایک خاتون کہتی ہیں کہ میں نے حضرت عثمان سے پوچھا کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کمرے سے نکلتے ہوئے آپ کو کیا کہا تھا؟ حضرت عثمان نے فرمایا کہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میں نے مینڈھے کے دو سینگ دیکھے ہیں، میں تمہیں یہ حکم دینا بھول گیا کہ تم ان پر کپڑا ڈال دو۔ کمرے میں کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہئے جو نمازی کو اپنی طرف متوجہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4656]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4656، ترقيم محمد عوامة 4618)
حدیث نمبر: 4619 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِيسَى بْنِ حُمَيْدٍ، قَالَ: سَأَلَ عُقْبَةُ الْحَسَنَ، قَالَ: " إِنَّ فِي مَسْجِدِنَا سَاحَةً فِيهَا تَصَاوِيرُ" , قَالَ:" انْحَرُوهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ نے حضر ت حسن سے سوال کیا کہ ہماری مسجد ساج کی بنی ہوئی ہے اور اس میں تصویریں ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ ان تصویروں کو ختم کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4657]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4657، ترقيم محمد عوامة 4619)
حدیث نمبر: 4620 مصنف ابن ابی شیبہ
عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ حَدَّثَتْنِي لُبَابَةُ، عَنْ أُمِّهَا وَكَانَتْ تَخْدِمُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ , أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ :" كَانَ يُصَلِّي إِلَى تَابُوتٍ فِيهِ تَمَاثِيلُ فَأَمَرَ بِهِ فَحُكَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لبابہ اپنی والدہ سے روایت کرتی ہیں کہ حضر ت عثمان ایک الماری کی طرف رخ کرکے نماز پڑھا کرتے تھے جس پر تصویریں تھیں۔ آپ نے حکم دیا کہ ان تصویروں کو کھرچ دیا جائے چناچہ انہیں اس پر سے کھرچ دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4658، ترقيم محمد عوامة 4620)