☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مسجد میں قبلہ کی جانب قرآن مجید یا کوئی اور چیز رکھنا کیسا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← مسجد میں قبلہ کی جانب قرآن مجید یا کوئی اور چیز رکھنا کیسا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 4602 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، أَبِي جَابِرٍ الْبَيَاضِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ أَبِي جَابِرٍ الْبَيَاضِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِالنَّاسِ وَهُوَ جُنُبٌ فَأَعَادَ وَأَعَادُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو حالت جنابت میں نماز پڑھا دی، اس پر آپ نے بھی دوبارہ نماز پڑھی اور لوگوں نے بھی دوبارہ نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4640، ترقيم محمد عوامة 4602)
حدیث نمبر: 4603 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " صَلَّى بِهِمُ الْغَدَاةَ ثُمَّ ذَكَرَ أَنَّهُ صَلَّى بِغَيْرِ وُضُوءٍ فَأَعَادَ وَلَمْ يُعِيدُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فجر کی نماز پڑھائی، پھر انہیں یاد آیا کہ انہوں نے بغیر وضو کے نماز پڑھا دی ہے، چناچہ انہوں نے دوبارہ نماز پڑھی لیکن لوگوں نے نماز کا اعادہ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4641، ترقيم محمد عوامة 4603)
حدیث نمبر: 4604 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ عُمَرَ " صَلَّى بِالنَّاسِ وَهُوَ جُنُبٌ فَأَعَادَ وَأَمَرَهُمْ أَنْ لا يُعِيدُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک مرتبہ حالت جنابت میں نماز پڑھادی، پھر انہوں نے نماز کا اعادہ کیا لیکن لوگوں کو حکم دیا کہ نماز کا اعادہ نہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4642، ترقيم محمد عوامة 4604)
حدیث نمبر: 4605 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " يُعِيدُ وَيُعِيدُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ امام بھی دوبارہ نماز پڑھے گا اور مقتدی بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4643، ترقيم محمد عوامة 4605)
حدیث نمبر: 4606 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ أَمَّ قَوْمًا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ وَهُوَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ فَصَلَّى بِهِمْ صَلَاةَ الْعِشَاءِ وَصَلَاةَ رَمَضَانَ وَالْوِتْرَ فَقَالَ:" يُعِيدُ وَلَا يُعِيدُ مَنْ خَلْفَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص رمضان میں بغیر وضو کے لوگوں کو عشاء، تراویح اور وتر پڑھا دے تو اس نماز کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تو دوبارہ نماز پڑھے گا لیکن لوگ نماز کو نہیں دہرائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4644، ترقيم محمد عوامة 4606)
حدیث نمبر: 4607 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: سَأَلْتُهُ، فَقَالَ: " أَعِدِ الصَّلَاةَ وَأَخْبِرْ أَصْحَابَكَ أَنَّكَ صَلَّيْتَ بِهِمْ وَأَنْتَ غَيْرُ طَاهِرٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم نماز کو دہراؤ اور اپنے مقتدیوں کو بتادو کہ تم نے انہیں بےوضو ہونے کی حالت میں نماز پڑھائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4645، ترقيم محمد عوامة 4607)
حدیث نمبر: 4608 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" يُعِيدُ وَلَا يُعِيدُ مَنْ خَلْفَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام نماز کا اعادہ کرے گا لیکن مقتدی نہیں کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4646، ترقيم محمد عوامة 4608)
حدیث نمبر: 4609 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا صَلَّى الْجُنُبُ بِالْقَوْمِ فَأَتَمَّ بِهِمُ الصَّلَاةَ , أَمَرَهُ أَنْ يَغْتَسِلَ وَيُعِيدَ وَلَمْ يَأْمُرْهُمْ أَنْ يُعِيدُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے حالت جنابت میں لوگوں کو نماز پڑھادی تو میں اسے حکم دوں گا کہ وہ غسل کرے اور دوبارہ نماز پڑھے، جبکہ میں لوگوں کو دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم نہیں دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4647، ترقيم محمد عوامة 4609)
حدیث نمبر: 4610 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ أَنَّهُ قَالَ: فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي بِالْقَوْمِ وَهُوَ جُنُبٌ، قَالَ:" أَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ يُعِيدُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص لوگوں کو بےوضو ہونے کی حالت میں نماز پڑھادے تو میرے نزدیک بہتر یہ ہے کہ سب دوبارہ نماز پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4648، ترقيم محمد عوامة 4610)
حدیث نمبر: 4611 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " إِذَا صَلَّى بِهِمْ وَهُوَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ أَعَادَ وَلَمْ يُعِيدُوا"، قَالَ سُفْيَانُ: وَأَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ يُعِيدَ وَيُعِيدُوا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر امام نے لوگوں کو بےوضو ہونے کی حالت میں نماز پڑھا دی تو وہ نماز دوبارہ پڑھے گا لیکن لوگ دوبارہ نہیں پڑھیں گے۔ حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک بہتر یہ ہے کہ امام بھی دوبارہ نماز پڑھے اور مقتدی بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4649، ترقيم محمد عوامة 4611)