☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا (فيما) إذا نسى فقام في الركعتين ما يصنع
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← سجود السهو والعمل في الصلاة← ما قالوا (فيما) إذا نسى فقام في الركعتين ما يصنع
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 12
حديث رقم: 4526 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، الشَّعْبِيِّ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، فَقَامَ فِي الثَّانِيَةِ فَسَبَّحَ النَّاسُ بِهِ فَلَمْ يَجْلِسْ، فَلَمَّا سَلَّمَ وَانْفَتَلَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کے پیچھے نماز پڑھی، وہ دوسری رکعت میں کھڑے ہونے لگے تو لوگوں نے تسبیح کہی لیکن وہ نہیں بیٹھے۔ جب انہوں نے سلام پھیرا اور بیٹھ کر سہو کے دو سجدے کئے۔ پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی یونہی کرتے دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4561]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4561، ترقيم محمد عوامة 4526)
حديث رقم: 4527 مصنف ابن أبي شيبة
سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ:" صَلَّى سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ بِأَصْحَابِهِ فَقَامَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ فَسَبَّحَ بِهِ الْقَوْمُ فَلَمْ يَجْلِسْ وَسَبَّحَ هُوَ، وَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنْ قُومُوا فَصَلَّى وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قیس کہتے ہیں کہ سعد بن مالک نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی۔ وہ دوسری رکعت میں کھڑے ہونے لگے تو لوگوں نے تسبیح کہی، لیکن وہ نہیں بیٹھے اور لوگوں کو اشارہ کرکے کہا کہ کھڑے ہوجائیں، پھر انہوں نے نماز پڑھائی اور سہو کے دو سجدے کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4562]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4562، ترقيم محمد عوامة 4527)
حديث رقم: 4528 مصنف ابن أبي شيبة
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ ، ابْنَ بُحَيْنَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ , أَنَّ ابْنَ بُحَيْنَةَ أَخْبَرَهُ ," أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِي اثْنَتَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ نَسِيَ الْجُلُوسَ حَتَّى إِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ إِلَّا أَنْ يُسَلِّمَ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ وَسَلَّمَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن بحینہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی دو رکعتیں پڑھنے کے بعد بجائے بیٹھنے کے کھڑے ہوگئے۔ پھر جب آپ نماز سے فارغ ہونے لگے سلام پھیرنے سے پہلے سہو کے دو سجدے کئے اور سلام پھیرا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4563]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4563، ترقيم محمد عوامة 4528)
حديث رقم: 4529 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّهُ " قَامَ فِي رَكْعَتَيْنِ فَسَبَّحَ الْقَوْمُ حَتَّى إِذَا عَرَفَ أَنَّهُ قَدْ وَهَمَ فَمَضَى فِي صَلَاتِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر دو رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہونے لگے تو لوگوں نے تسبیح کہی۔ یہاں تک کہ انہوں نے جان لیا کہ انہیں وہم ہوگیا ہے پھر بھی وہ نماز پڑھتے رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4564]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4564، ترقيم محمد عوامة 4529)
حديث رقم: 4530 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، ابْنِ عَوْنٍ ، الشَّعْبِيِّ ، النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، أَنَّ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ " صَلَّى فَنَهَضَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَسَبَّحُوا بِهِ فَمَضَى , فَلَمَّا فَرَغَ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ وَهُوَ جَالِسٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت نعمان بن بشیر نے نماز پڑھائی، وہ دو رکعتیں پڑھ کر اٹھنے لگے تو لوگوں نے تسبیح کہی لیکن وہ نماز پڑھتے رہے۔ جب نماز سے فارغ ہوگئے تو انہوں نے بیٹھ کر سہو کے دو سجدے کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4565]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4565، ترقيم محمد عوامة 4530)
حديث رقم: 4531 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ: " صَلَّيْتُ رَكْعَتَيْنِ فَلَمَّا أَرَدْتُ أَنْ أَجْلِسَ قُمْتُ"، قَالَ:" لَوْ كُنْتُ أَنَا لَمَضَيْتُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے کہا کہ میں نے دو رکعت نماز پڑھی، جب مجھے بیٹھنا چاہئے تھا تو میں کھڑا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو میں نماز پڑھتا رہتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4566]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4566، ترقيم محمد عوامة 4531)
حديث رقم: 4532 مصنف ابن أبي شيبة
عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شِمَاسَةَ حَدَّثَهُ , أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ قَامَ فِي صَلَاةٍ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ، فَقَالَ النَّاسُ: سُبْحَانَ اللَّهِ فَعَرَفَ الَّذِي يُرِيدُونَ , فَلَمَّا أَنْ صَلَّى سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ , ثُمَّ قَالَ:" إِنِّي قَدْ سَمِعْتُ قَوْلَكُمْ وَهَذِهِ سُنَّةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن شماسہ فرماتے ہیں کہ حضرت عقبہ بن عامر نماز میں بیٹھنے کی جگہ کھڑے ہوگئے۔ لوگوں نے سبحان اللہ کہا تو وہ ان کا مقصد سمجھ گئے۔ جب انہوں نے نماز پڑھ لی تو بیٹھے بیٹھے دو سجدے کئے۔ اور فرمایا کہ میں نے تمہاری بات سن لی تھی اور یہ سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4567]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4567، ترقيم محمد عوامة 4532)
حديث رقم: 4533 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ مِنَ الْمَكْتُوبَةِ ثُمَّ يَقُومُ، قَالَ:" إِنِ اسْتَتَمَّ قَائِمًا مَضَى فِي صَلَاتِهِ فَإِذَا هُوَ أَكْمَلَ صَلَاتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ بَعْدَمَا يُسَلِّمُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس شخص کے بارے میں جو فرض نماز کی دو رکعتیں پڑھ کر کھڑا ہوجائے فرماتے ہیں اگر وہ پوری طرح کھڑا ہوجائے تو اپنی نماز کو جاری رکھے۔ اور جب نماز مکمل کرلے تو سلام پھیرنے کے بعد دوسجدے کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4568]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4568، ترقيم محمد عوامة 4533)
حديث رقم: 4534 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ فِي رَجُلٍ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ مِنَ الْمَكْتُوبَةِ وَنَسِيَ أَنْ يَتَشَهَّدَ حَتَّى نَهَضَ، قَالَ:" إِذَا اسْتَوَى قَائِمًا مَضَى فِي صَلَاتِهِ وَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْو"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو فرض کی دو رکعتںّ پڑھ رہا ہو اور تشہد پڑھنا بھول جائے اور کھڑ ا ہونے لگے فرماتے ہیں کہ اگر وہ پوری طرح کھڑا ہوگیا ہے تو نماز جاری رکھے اور سہو کے دو سجدے کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4569، ترقيم محمد عوامة 4534)
حديث رقم: 4535 مصنف ابن أبي شيبة
الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ فَقَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَلَمْ يَجْلِسْ فَلَمَّا فَرَغَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ثابت بن عبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کے پیچھے نماز پڑھی، وہ دو رکعتیں پڑھنے کے بعد بیٹھنے کے بجائے کھڑے ہوگئے اور فارغ ہوئے تو انہوں نے سہو کے دو سجدے کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4570، ترقيم محمد عوامة 4535)
حديث رقم: 4536 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فِي الْمَسْجِدِ فَنَهَضَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ أَوْ قَعَدَ فِي ثَلَاثٍ وَأَكْبَرُ ظَنِّ هِشَامٍ أَنَّهُ قَعَدَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَلَمَّا أَتَمَّ الصَّلَاةَ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین نے ہمیں مسجد میں نماز پڑھائی، وہ دو رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہوگئے یا تین رکعتیں پڑھ کر بھٹص گئے۔ ہشام کا غالب گمان یہ ہے کہ وہ دو رکعتیں پڑھ کر بیٹھ گئے تھے۔ جب انہوں نے نماز مکمل کرلی تو سہو کے دو سجدے فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4571، ترقيم محمد عوامة 4536)
حديث رقم: 4537 مصنف ابن أبي شيبة
الضَّحَّاكُ بْنُ قَيْسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" صَلَّى الضَّحَّاكُ بْنُ قَيْسٍ بِالنَّاسِ الظُّهْرَ فَلَمْ يَجْلِسْ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ فَلَمَّا سَلَّمَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی کہتے ہیں کہ ضحاک بن قیس نے لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھائی اور پہلی دو رکعتوں کے بعد نہیں بیٹھے۔ جب سلام پھیرا تو بیٹھ کر سہو کے دو سجدے کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4572، ترقيم محمد عوامة 4537)