☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی دوران اقامت مسجد میں داخل ہو رہا ہے، وہ کھڑار ہے یا بیٹھ جائے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← ایک آدمی دوران اقامت مسجد میں داخل ہو رہا ہے، وہ کھڑار ہے یا بیٹھ جائے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 4123 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ، قَالَ: نا بَقِيٌّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: رَأَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ حُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ فِي حَوْضِ زَمْزَمَ وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَشُجِرَ بَيْنَ الْإِمَامِ وَبَيْنَ بَعْضِ النَّاسِ شَيْءٌ وَنَادَى الْمُنَادِي: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، فَجَعَلُوا يَقُولُونَ لَهُ: اجْلِسْ، فَيَقُولُ:" قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان بن عیینہ فرماتے ہیں کہ عبید اللہ بن ابی یزید نے حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کو زمزم کے حوض میں دیکھا، اتنے میں نماز کے لئے اقامت ہوگئی۔ جس پر امام اور کچھ لوگوں میں کچھ بات ہوگئی۔ اعلان کرنے والا کہتا تھا کہ نماز کھڑی ہوگئی ہے اور لوگ اسے بیٹھنے کا حکم دیتے تھے۔ وہ پھر کہتا کہ نمازکھڑی ہوگئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4145، ترقيم محمد عوامة 4123)
حدیث نمبر: 4124 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , نا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، قَالَ: " إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ وَالْمُؤَذِّنُ يُقِيمُ الصَّلَاةَ، قَالَ: لِيَقُومَ كَمَا هُوَ إِنْ شَاءَ، فَإِنَّ ذَلِكَ يُرْفُقُ بِالرَّجُلِ الْكَبِيرِ"، وَقَالَ عَامِرٌ: لَا بَأْسَ بِهِ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی دورانِ اقامت مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہئے کہ اگر چاہے تو کھڑا رہے کیونکہ بوڑھے آدمی کے لئے اس میں زیادہ سہولت ہے۔ اور حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4146]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4146، ترقيم محمد عوامة 4124)
حدیث نمبر: 4125 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: بَلَغَنِي , أَنَّ إِبْرَاهِيمَ انْتَهَى إِلَى الْمَسْجِدِ وَقَدْ أَخَذَ الْمُؤَذِّنُ فِي الْإِقَامَةِ فَوَضَعَ رِجْلَهُ بَيْنَ الظُّلَّةِ وَالصَّحْنِ حَتَّى فَرَغَ مِنَ الْإِقَامَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم ایک مرتبہ مسجد میں پہنچے تو مؤذن نے اقامت شروع کردی تھی، حضرت ابراہیم نے مؤذن کے اقامت سے فارغ ہونے تک اپنا پاؤں سائبان اور صحن کے درمیان رکھ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4147]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4147، ترقيم محمد عوامة 4125)