☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا آدمی نماز سے اٹھتے وقت اپنے ہاتھوں کا سہارا لے سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← کیا آدمی نماز سے اٹھتے وقت اپنے ہاتھوں کا سہارا لے سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 4012 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ خَالِدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَبَا قِلَابَةَ وَالْحَسَنَ يَعْتَمِدَانِ عَلَى أَيْدِيهِمَا فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں نے ابو قلابہ اور حضرت حسن کو نماز میں اپنے ہاتھوں کا سہارا لیتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4034، ترقيم محمد عوامة 4012)
حدیث نمبر: 4013 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ" كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَعْتَمِدَ الرَّجُلُ عَلَى يَدَيْهِ إِذَا نَهَضَ فِي الصَّلَاةِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ آدمی نماز میں اٹھتے وقت اپنے ہاتھوں سے سہارا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4035، ترقيم محمد عوامة 4013)
حدیث نمبر: 4014 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ" أَنَّهُ كَرِهَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اسے مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4036، ترقيم محمد عوامة 4014)
حدیث نمبر: 4015 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ" كَانَ يَكْرَهُ ذَلِكَ إِلَّا أَنْ يَكُونَ شَيْخًا كَبِيرًا أَوْ مَرِيضًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اسے مکروہ خیال فرماتے تھے البتہ بوڑھے یا مریض کے لئے اس کی اجازت دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4037، ترقيم محمد عوامة 4015)
حدیث نمبر: 4016 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ:" أَخْبَرَنِي مَنْ رَأَى الْأَسْوَدَ وَشُرَيْحًا , وَمَسْرُوقًا يَعْتَمِدُونَ عَلَى أَيْدِيهِمْ إِذَا نَهَضُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت اسود، حضرت شریح اور حضرت مسروق نماز سے اٹھتے وقت اپنے ہاتھوں سے سہارا لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4038، ترقيم محمد عوامة 4016)
حدیث نمبر: 4017 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ:" رَأَيْتُ قَيْسًا يَعْتَمِدُ عَلَى يَدَيْهِ إِذَا نَهَضَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قیس کو نماز میں اٹھتے وقت ہاتھوں سے سہارا لیتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4039، ترقيم محمد عوامة 4017)
حدیث نمبر: 4018 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَنْهَضُ فِي الصَّلَاةِ وَيَعْتَمِدُ عَلَى يَدَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ازرق بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو نماز میں اٹھتے وقت ہاتھوں سے سہارا لیتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4040]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4040، ترقيم محمد عوامة 4018)
حدیث نمبر: 4019 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْعُمَرِيِّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ يَعْتَمِدُ عَلَى يَدَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نماز میں اٹھتے وقت ہاتھوں سے سہارا لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4041]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4041، ترقيم محمد عوامة 4019)
حدیث نمبر: 4020 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ زَيْدٍ السُّوَائِيِّ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" إِنَّ مِنَ السُّنَّةِ فِي الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ إِذَا نَهَضَ الرَّجُلُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ أَنْ لَا يَعْتَمِدَ بِيَدَيْهِ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا أَنْ يَكُونَ شَيْخًا كَبِيرًا لَا يَسْتَطِيعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ فرض نماز میں سنت یہ ہے کہ آدمی نماز کی پہلی دو رکعتوں میں اٹھتے وقت ہاتھوں سے زمین کا سہارا نہ لے، البتہ کوئی بوڑھا آدمی ہو اور بغیر سہارا لئے اٹھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اس کے لئے اجازت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4042]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4042، ترقيم محمد عوامة 4020)
حدیث نمبر: 4021 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَعْتَمِدَ" , وَكَانَ الْحَسَنُ يَعْتَمِدُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مہدی بن میمون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین ہاتھوں سے سہارا لینے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ اور حضرت حسن ہاتھوں سے سہارا لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4043]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4043، ترقيم محمد عوامة 4021)
حدیث نمبر: 4022 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنِ الْهُذَيْلِ بْنِ بِلَالٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ عَطَاءً يَعْتَمِدُ إِذَا نَهَضَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہذیل بن بلال فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو نماز میں ہاتھوں سے سہارا لیتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4044]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4044، ترقيم محمد عوامة 4022)
حدیث نمبر: 4023 مصنف ابن ابی شیبہ
الثَّقَفِيُّ ، خَالِدٍ ، أَبِي قِلَابَةَ ، مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، قَالَ: كَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ يَأْتِينَا، فَيَقُولُ:" أَلَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُصَلِّي فِي غَيْرِ وَقْتِ صَلَاةٍ فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الثَّانِيَةِ فِي أَوَّلِ رَكْعَةٍ اسْتَوَى قَاعِدًا ثُمَّ قَامَ وَاعْتَمَدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ مالک بن حویر ث ہمارے پاس آئے اور انہوں نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز نہ بتاؤں۔ پس مالک بن حویرث نے وقت کے بغیر نماز پڑھی، جب انہوں نے پہلی رکعت کے دوسرے سجدے سے سر اٹھایا تو پوری طرح بیٹھ گئے، پھر کھڑے ہوئے اور ہاتھوں سے سہارا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4045]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4045، ترقيم محمد عوامة 4023)