☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اونٹ کی طرف رخ کر کے اسے سترہ بنا کر نماز ادا کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← اونٹ کی طرف رخ کر کے اسے سترہ بنا کر نماز ادا کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 3886 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ," أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي إِلَى بَعِيرِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اونٹ کی طرف رخ کرکے نماز ادا کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3907، ترقيم محمد عوامة 3886)
حدیث نمبر: 3887 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، إِسْرَائِيلَ ، زِيَادٍ الْمُصَفِّرِ ، الْحَسَنِ ، الْمِقْدَامِ الرُّهَاوِيِّ ، عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ زِيَادٍ الْمُصَفِّرِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ الْمِقْدَامِ الرُّهَاوِيِّ ، قَالَ: جَلَسَ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ، وَأَبُو الدَّرْدَاءِ، وَالْحَارِثُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: أَيُّكُمْ يَذْكُرُ حَدِيثَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ صَلَّى إِلَى بَعِيرٍ مِنَ الْمَغْنَمِ، قَالَ عُبَادَةُ: أَنَا، قَالَ: فَحَدَّثَ، قَالَ: " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَعِيرٍ مِنَ الْمَغْنَمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مقدام رہاوی کہتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن صامت، حضرت ابو الدرداء اور حضرت حارث بن معاویہ بیٹھے تھے۔ حضرت ابو الدرداء نے کہا کہ تم میں سے کون وہ حدیث سنائے گا جس میں آتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مال غنیمت کے اونٹ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھی تھی؟ حضرت عبادہ نے کہا میں سناتا ہوں۔ حضرت ابو الدرداء نے کہا سناؤ۔ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مال غنیمت کے اونٹ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3908]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3908، ترقيم محمد عوامة 3887)
حدیث نمبر: 3888 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، دَاوُدَ ، أَبِي سَلامٍ ، أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ أَبِي سَلامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى إِلَى صَفْحَةِ بَعِيرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ادریس خولانی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اونٹ کی طرف رخ کرکے نماز ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3909، ترقيم محمد عوامة 3888)
حدیث نمبر: 3889 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ يُصَلِّي إِلَى الْبَعِيرِ إِذَا كَانَ عَلَيْهِ رَحْلٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ جب اونٹ پر کجاوہ ہوتا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس کی طرف رخ کرکے نماز ادا فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3910، ترقيم محمد عوامة 3889)
حدیث نمبر: 3890 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ يُعَرِّضُ رَاحِلَتَهُ وَيُصَلِّي إِلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی سواری کو چوڑائی کے رخ پر بٹھا کر اس کی طرف رخ کرکے نماز ادا فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3911، ترقيم محمد عوامة 3890)
حدیث نمبر: 3891 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَنَسًا يُصَلِّي وَبَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ بَعِيرٌ عَلَيْهِ مَحْمَلٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو دیکھا کہ کجاوے کے اونٹ کی طرف رخ کرکے نماز ادا فرما رہے تھے جو ان کے اور قبلے کے درمیان تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3912، ترقيم محمد عوامة 3891)
حدیث نمبر: 3892 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ:" رَأَيْتُ سُوَيْدَ بْنَ غَفَلَةَ يُنِيخُ رَاحِلَتَهُ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے سوید بن غفلہ کو دیکھا کہ وہ مکہ کے راستہ میں اپنے اونٹ کو بٹھاتے اور اس کی طرف رخ کرکے نماز ادا فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3913، ترقيم محمد عوامة 3892)
حدیث نمبر: 3893 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنِ الْأَسْوَدِ أَنَّهُ" كَانَ يُصَلِّي إِلَى رَاحِلَتِهِ وَهِيَ أَمَامَهُ مُنَاخَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمارہ کہتے ہیں کہ حضرت اسود اپنی سواری کی طرف رخ کرکے نماز اد ا فرماتے تھے اور وہ سواری ان کے سامنے بیٹھی ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3914، ترقيم محمد عوامة 3893)
حدیث نمبر: 3894 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ:" رَأَيْتُ الْقَاسِمَ وَسَالِمًا يُصَلِّيَانِ إِلَى بَعِيرَيْهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم اور حضرت سالم کو اونٹ کی طرف رخ کرکے نماز ادا کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3915، ترقيم محمد عوامة 3894)
حدیث نمبر: 3895 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " يُسْتَتَرُ بِالْبَعِيرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجاج کہتے ہیں کہ حضرت عطاء اونٹ کے ذریعہ سترہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3916، ترقيم محمد عوامة 3895)
حدیث نمبر: 3896 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يُسْتَتَرَ بِالْبَعِيرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اونٹ سے سترہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3917، ترقيم محمد عوامة 3896)