☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صف کی خالی جگہوں کو پر کرنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← صف کی خالی جگہوں کو پر کرنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 3839 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، قَالَ: نا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاعْدِلُوا صُفُوفَكُمْ وَسُدُّوا الْفُرَجَ فَإِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم نماز کے لئے کھڑے ہو تو اپنی صفوں کو برابر رکھو اور خالی جگہوں کو پر کرلو۔ کیونکہ میں تمہیں اپنے پیچھے سے دیکھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3857]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3857، ترقيم محمد عوامة 3839)
حدیث نمبر: 3840 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ، قَالَ: " مَا تَغَيَّرَتِ الْأَقْدَامُ فِي شَيْءٍ أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ مِنْ رَقْعِ صَفٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن سابط فرماتے ہیں کہ صف کو بھرنے کے لئے آگے بڑھنے والے قدموں سے زیادہ کوئی قدم اللہ کو زیادہ محبوب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3858، ترقيم محمد عوامة 3840)
حدیث نمبر: 3841 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، قَالَ:" رَأَى ابْنُ عُمَرَ رَجُلًا يُصَلِّي وَأَمَامُهُ فُرْجَةٌ فِي الصَّفِّ فَدَفَعَهُ إِلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو دیکھا جو نماز پڑھ رہا تھا اور اس کے آگے صف میں جگہ خالی تھی۔ حضرت عمر نے اسے آگے بھیج دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3859، ترقيم محمد عوامة 3841)
حدیث نمبر: 3842 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، قَالَ:" صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ فَرَأَى فِي الصَّفِّ فُرْجَةً فَأَوْمَأَ إِلَيَّ فَلَمْ أَتَقَدَّمْ، قَالَ: فَتَقَدَّمَ هُوَ فَسَدَّهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ نماز پڑھی۔ انہوں نے صف میں خالی جگہ دیکھی تو مجھے آگے ہونے کا اشارہ کیا۔ میں آگے نہ ہوا تو انہوں نے خودآگے بڑھ کر اس خلا کو پر کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3860]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3860، ترقيم محمد عوامة 3842)
حدیث نمبر: 3843 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِيَّاكَ وَالْفُرَجَ" , يَعْنِي فِي الصَّفِّ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ صفوں میں خالی جگہ چھوڑنے سے اجتناب کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3861]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3861، ترقيم محمد عوامة 3843)
حدیث نمبر: 3844 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، الْمَقْبُرِيِّ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ سَدَّ فُرْجَةً فِي صَفٍّ رَفَعَهُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَةً أَوْ بَنَى لَهُ بِهَا بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص صف کی خالی جگہ کو پر کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کا ایک درجہ بلند فرمائیں گے۔ یا اس کے لئے جنت میں گھر بنائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3862]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3862، ترقيم محمد عوامة 3844)
حدیث نمبر: 3845 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ یونہی کہا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3863]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3863، ترقيم محمد عوامة 3845)
حدیث نمبر: 3846 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَأَنْ تَسْقُطَ ثَنَيَاتِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَرَى خَلَلًا فِي الصَّفِّ لَا أَسُدُّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میرے دانت ٹوٹ جائیں یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں صف میں کوئی خالی جگہ دیکھوں اور اسے پر نہ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3864]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3864، ترقيم محمد عوامة 3846)