☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات امام کے پیچھے قراءت کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات امام کے پیچھے قراءت کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 27
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 3817 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سُوَيْدَ بْنَ غَفَلَةَ أَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، فَقَالَ:" لَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ولیدبن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سوید بن غفلہ سے سوال کیا کہ کیا میں ظہر اور عصر کی نماز میں امام کے پیچھے قراءت کروں؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3835]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3835، ترقيم محمد عوامة 3817)
حدیث نمبر: 3818 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ، عَنْ أَبِي كِبْرَانَ، قَالَ: كَانَ الضَّحَّاكُ: " يَنْهَى عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک امام کے پیچھے قراءت کرنے سے منع فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3836]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3836، ترقيم محمد عوامة 3818)
حدیث نمبر: 3819 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ عُمَارَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ لَا أَدْرِي كَمْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ كُلُّهُمْ يَقُولُونَ: " لَا يُقْرَأُ خَلْفَ الإِمَامِ , مِنْهُمْ عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن عمارہ فرماتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ حضرت عبد اللہ کے کتنے ہی شاگرد کہا کرتے تھے کہ امام کے پیچھے قراءت نہیں ہوگی۔ ان میں سے ایک عمرو بن میمون بھی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3837]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3837، ترقيم محمد عوامة 3819)
حدیث نمبر: 3820 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، ابْنِ عَجْلَانَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ امام اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے، جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ قراءت کرے تو تم خاموش رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3838]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3838، ترقيم محمد عوامة 3820)
حدیث نمبر: 3821 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ أُكَيْلٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " الَّذِي يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ مُشَاقٌّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو شخص امام کے پیچھے قراءت کرتا ہے وہ مخالفت کرنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3839]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3839، ترقيم محمد عوامة 3821)
حدیث نمبر: 3822 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: " تَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الْإِمَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ تمہارے لئے امام کی قراءت کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3840]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3840، ترقيم محمد عوامة 3822)
حدیث نمبر: 3823 مصنف ابن ابی شیبہ
مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " كُلُّ مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَتُهُ لَهُ قِرَاءَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس کا کوئی امام ہو امام کی قراءت اس کے لئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3841، ترقيم محمد عوامة 3823)